1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کے بارے سوالات

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏30 جنوری 2007۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ہماری اردو پیاری اردو کے صارفین و قارئیں کے لئے ایک

    خوشخبری

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اِفادات و ملفوظات سے ماخوذ تعلیماتِ اِسلام (سیریز) میں سے ایک کتاب اسلام جس میں نیچے دیئے گئے تمام سوالات کے جوابات درج ہیں عنقریب ہماری اردو پیاری اردو پر پوسٹ کی جا رہی ہے۔​


    1۔ اسلام کا معنی و مفہوم کیا ہے؟

    2۔ اسلام کا موضوع کیا ہے؟

    3۔ دین کسے کہتے ہیں؟

    4۔ دین اور مذہب میں کیا فرق ہے؟

    5۔ اسلام مذہب ہے یا دین؟

    6۔ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین کون سا ہے؟

    7۔ دین کے کتنے درجے ہیں؟

    8۔ اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟

    9۔ شہادت توحید سے کیامراد ہے؟

    10۔ شہادت توحید کی شرائط کیا ہیں؟

    11۔ سورئہ اخلاص کو سورئہ توحید کیوں کہتے ہیں؟

    12۔ اسلام میں ذکر الٰہی کی کیا فضیلت ہے؟

    13۔ شرک کسے کہتے ہیں؟

    14۔ عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالت کا باہمی ربط وتعلق کیا ہے؟

    15۔ شہادتِ رسالت سے کیا مراد ہے؟

    16۔ شہادتِ رسالت کی شرائط کیا ہیں؟۔

    17۔ ختم نبوت سے کیا مراد ہے؟

    18۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد نبوت کا دعوٰی کرنے والے کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے؟

    19۔ درود وسلام کی کیا فضیلت ہے؟

    20۔ کیا اسلام میں داخل ہونے کے لئے صرف زبان سے کلمہ پڑھ لینا کافی ہے؟

    21۔ کیا کلمہ طیبہ پڑھ لینا ہی نجات کیلئے کافی ہے؟

    22۔ فقہ سے کیا مراد ہے؟

    23۔ اسلامی فقہ کے بنیادی ماخذ کون سے ہیں اور انکی ترتیب کیا ہے؟

    24۔ اجتہاد سے کیا مراد ہے؟

    25۔ اسلامی قانون سازی کے عمل میں اجتہاد کی کیا اہمیت ہے؟

    26۔ کیا مجتہد کے لئے مخصوص اوصاف و شرائط کا ہونا ضروری ہے یا اسلام میں ہر شخص کو اجتہاد کرنے کی اجازت ہے؟

    27۔ مذاہب اربعہ اور ائمہ اربعہ سے کیا مراد ہے؟

    28۔ امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ کا مقام و مرتبہ اور مختصر تعارف کیا ہے؟

    29۔ امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کا مختصر تعارف کیا ہے؟

    30۔ امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ کا تعارف بیان کریں؟

    31۔ امام مالک رحمۃ اﷲ علیہ کا تعارف بیان کریں؟

    32۔ مقلد اور غیر مقلد میں کیا فرق ہے؟

    33۔ تقلید شخصی سے کیا مراد ہے اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    34۔ تقلید کے فوائد و ثمرات کیا ہیں؟

    35۔ احکام شریعت کیا ہیں؟

    36۔ فرض کسے کہتے ہیں؟

    37۔ واجب کسے کہتے ہیں؟

    38۔ سنت کسے کہتے ہیں؟

    39۔ سنت کی کتنی اقسام ہیں؟

    40۔ سنت مؤکدہ سے کیا مراد ہے؟

    41۔ سنت غیر مؤکدہ سے کیا مراد ہے؟

    42۔ مستحب کسے کہتے ہیں؟

    43۔ مباح کسے کہتے ہیں؟

    44۔ حرام کسے کہتے ہیں؟

    45۔ مکروہ کسے کہتے ہیں؟

    46۔ مکروہِ تحریمی اور مکروہِ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟

    47۔ عبادت کا معنی کیا ہے؟

    48۔ اسلام کا حقیقی تصورِ عبادت کیا ہے؟

    49۔ نماز (صلوٰۃ) سے کیا مراد ہے؟

    50۔ نماز کن لوگوں پر فرض ہے؟

    51۔ نماز کی کتنی قسمیں ہیں؟

    52۔ نماز کس عمر میں فرض ہوتی ہے؟

    53۔ ادائیگی نماز میں خواتین کے مخصوص مسائل کیا ہیں؟

    54۔ نماز پڑھنے اور قائم کرنے میں کیا فرق ہے؟

    55۔ نماز کو مومن کی معراج کیوں کہا جاتا ہے؟

    56۔ زکوٰۃ سے کیا مراد ہے؟

    57۔ زکوٰۃ کا نصاب کیا ہے؟

    58۔ مصارفِ زکوٰۃ سے کیا مراد ہے؟

    59۔ زکوٰۃ فرض ہونے کی شرائط کیا ہیں؟

    60۔ سونے چاندی پر زکوٰۃ کب فرض ہوتی ہے؟

    61۔ زیور کی زکوٰۃ مرد کی ذمہ داری ہے یا عورت کی؟

    62۔ انفاق فی سبیل اللہ سے کیا مراد ہے؟

    63۔ صدقاتِ واجبہ اور صدقاتِ نافلہ سے کیا مراد ہے؟

    64۔ اسلام میں فضول خرچی کی کیا مذمت بیان ہوئی ہے؟

    65۔ اسلام میں صبر و شکر کی کیا اہمیت ہے؟

    66۔ روزہ (صوم) سے کیا مراد ہے؟

    67۔ روزہ فرض ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

    68۔ روزہ کی فضیلت واہمیت کیا ہے؟

    69۔ روزہ ترک کرنے کی وعید کیا ہے؟

    70۔ روزہ کی کتنی اقسام ہیں؟

    71۔ کن صورتوں میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟

    72۔ رمضان المبارک میں خواتین کے مخصوص مسائل کیا ہیں؟

    73۔ حج کسے کہتے ہیں؟

    74۔ ایک مسلمان پر زندگی میں حج کب اور کتنی بار فرض ہے؟

    75۔ حج کے فرائض کیا ہیں؟

    76۔ حج کے واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟

    77۔ عمرہ کسے کہتے ہیں؟

    78۔ عمرہ کے فرائض اور واجبات کیا ہیں؟

    79۔ کیا عورت محرم کے بغیر حج کر سکتی ہے؟

    80۔ اسلام کا تصورِ دعوت و تبلیغ کیا ہے؟

    81۔ کیا کسی کو زبردستی اسلام میں داخل کرنا جائز ہے؟

    82۔ اگر کوئی کافر جنگ میں خوف کی وجہ سے کلمہ پڑھ لے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    83۔ اسلام قبول کرنے والے شخص کے قبولِ اسلام سے پہلے کے اعمال کے متعلق کیا حکم ہے؟

    84۔ اسلام کردار کے زور سے پھیلا ہے یا تلوار کے زور سے؟

    85۔ اسلام میں جہاد کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    86۔ اسلام میں جہاد کا عمومی تصور کیا ہے؟

    87۔ جہاد کی کتنی اقسام ہیں؟

    88۔ تصوف سے کیا مراد ہے؟

    89۔ رہبانیت کسے کہتے ہیں، اسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟

    90۔ بدعت کسے کہتے ہیں اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    91۔ بدعت کی کتنی اقسام ہیں؟

    92۔ اسلامی معاشرے کا قیام کیوں ضروری ہے؟

    93۔ سب سے پہلی اسلامی ریاست کا قیام کب اور کہاں عمل میں آیا؟

    94۔ اسلام میں انسانی حقوق کا کیا تصور ہے؟

    95۔ اسلام میں والدین کے کیا حقوق بیان ہوئے ہیں؟

    96۔ اسلام میں رشتہ داروں کے کیا حقوق بیان ہوئے ہیں؟

    97۔ اسلام میں ہمسایوں کے کیا حقوق ہیں؟

    98۔ اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں؟

    99۔ اسلام میں غیبت کے بارے میں کیا وعید آئی ہے؟

    100۔ اسلام نے عورت کو معاشرے میں کیا مقام دیا ہے؟

    101۔ اسلام کے معاشی نظام کی کیا خصوصیات ہیں؟

    102۔ اسلام اور سائنس کا باہمی تعلق کیا ہے؟

    103۔ اسلام انسانی زندگی میں کیسا انقلاب بپا کرنا چاہتا ہے؟

    104۔ فرقہ پرستی سے کیا مراد ہے اور اسکا خاتمہ کیونکر ممکن ہے؟
     
  2. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    پیا جی آپ نے ہمیشہ سے ہماری اردو پیاری اردو کے صارفین کے لیے بڑی محنت کر کے پروفیسر صاحب کی کتب کو ہماری اردو پر ارسال کیا ہے

    اور جس کام کا ارادہ کرتے ہوئے آپ نے پیغام ارسال کیا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آپ کی مدد فرمائے

    یقینا یہ کتاب ہماری اردو کے صارفین کے لیے معلومات کے حصول کا ذریعہ بنے گی

    خوش رہیں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم پیا جی !

    یوں تو آپ کی تمام تحریریں بہت ایمان افروز ہوتی ہیں

    لیکن یہ کتاب اپنے موضوع اور اپنی فہرست کے اعتبار سے اتنی جامع نظر آرہی ہے کہ اگر ایک دفعہ یہ کتا ب ہماری اردو پر چھپ گئی تو عامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے ہزارہا سوالات کے جوابات اسی ایک کتاب سے مل جائیں گے۔

    یہ کتاب نہ صرف دین اسلام کی بہت بڑی خدمت ہو گی بلکہ ہماری اردو پیاری اردو میں ایک ایسا خوبصورت اضافہ ہوگا جو کہ ہماری اردو کی مقبولیت کو چارچاند لگانے کا باعث بنے گا ۔ ان شاء اللہ العزیز

    اس لیے اس کتاب کا بے تابی سے انتظار رہے گا۔
     
  4. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محترم ایڈمن صاحب سے "ایک نظر عنایت ادھر بھی کیجئے"

    السلام علیکم


    ﴿چاروں امامین سے یزید لعین پر لعنت کا ثبوت اور امام غزالی کے قول کا جائزہ﴾
    ﴿اقتباس از مضمون جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ﴾{ماہنامہ ضیائے حرم فروری 2007}

    یزید کے طرف دار اس سلسلہ میں امام غزالی کا فتوی پیش کرتے ہیں کہ آپ نے یزید پر لعنت بھیجنے سے منع کیا ہے ـ

    گزارش ہے کہ امام غزالی اپنی رفعت شان اور علو مقام کے باوجود امام مجتہد نہیں بلکہ حضرت امام شافعی رحمۃاللہ علیہ کے مقلد ہیں اور یہ مسلمہ قاعدہ ہے کہ جب امام اور اس کے مقلد کے اقوال میں تعارض آجائے تو ترجیح امام کے قول کو دی جائے گی ـ علامہ ابن خلقان نے اپنی مشہور کتاب "دفیات الاعیان " جلد دوئم صفحہ 449 میں ابو الحسن علی بن المعروف بالکیا الہراسی الفقیہ الشافعی جو عماد الدین کے لقب سے ملقب تھے ، کا فتوی نقل کیا ہے جو درج ذیل ہے :

    الکیا الہراسی سے یزید کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے جواب دیا کہ وہ صحابہ میں سے نہیں تھا کیونکہ اس کی ولادت عہد فاروقی میں ہوئی اور اس پر لعنت بھیجنے میں سلف صالحین سے یہ منقول ہے ـ اس بارے میں امام احمد بن حنبل کے دو قول ہیں کہ تلویح اور تصریح یعنی کنایہ یا صراحۃ لعنت ـ امام مالک کے بھی دو قول ہیں تلویح اور تصریح ـ امام ابو حنیفہ کے بھی دو قول ہیں تلویح اور تصریح اور ہمارا ﴿یعنی امام شافعی کا ﴾ ایک ہی قول ہے یعنی تصریح اس پر صراحۃ لعنت بھیجی جائے اور ایسے کیوں نہ کیا جائے جب کہ وہ شطرنج کھیلتا تھا ، لومڑیوں کے لئے شکار کھیلتا تھا ہمیشہ شراب پیتا تھا اور شراب کی تعریف میں اس کے اشعار مشہورو معروف ہیں ـ گویا آئمہ اربعہ میں سے کوئی بھی یزید پر لعنت نہ بھیجنے کا قائل نہیں تھا ـ فرق صرف صراحۃ اور کنایۃ کا تھا ـ ان کے قول کے مطابق امام شافعی تصریح کے قائل ہیں جب کہ امام غزالی ، امام شافعی کے مقلد ہیں تو ترجیح امام شافعی کے قول کو دیں گے







    میں معذرت بھی چاہوں گا اس دھاگے میں اس طرح غیر متعلقہ پوسٹ کرنے کی مگر کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ میں یہ پوسٹ محترم پیاجی کے اور محترم ایڈمن صاحب کے علم میں لاوں تاکہ وہ اس کو یہاں
    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... 6&start=90
    شامل کر دیں الگ سے لڑی بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا تھا کہ اس پیارے اردو فورم کے قوانین کے خلاف ہے کہ اختلافی موضوعات پر بحث کی جائے

    قبلہ باذوق اور قبلہ کارتوس خان کی بدگوئیاں پڑھیں اور ان کے جواب میں میرے پاس ایک مختصر اور لڑی تر قسم کا اقتباس یہ تھا جو میں نے اوپر دیا ہے
     
  5. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    محترم سید حسن نظامی صاحب، شکریہ آپ نے مجھے یاد کیا، آپ کی تحریر پڑھی ہے ماشاء اللہ بہت اچھی ہے۔ جہاں تک بات ہے اُس لڑی میں اِس تحریر کو شامل کرنے کی تو وہ لڑی ایڈمن صاحب نے مقفل کر دی ہوئی ہے، میرے خیال میں اُس لڑی کا حوالہ دے کر نئی لڑی بنانی پڑے گی، اب اس بارے میں حتمی طور پر ایڈمن صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بڑی مشکل سے اُس موضوع کا اختتام کرنے کے لئے حماد بھائی کسی نتیجے پر پہنچے تھے۔ اب پھر سے وہی سب کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔؟

    سیّد حسن نظامی بھائی! گو کہ اس بحث کا اختتام ممکن نہیں لیکن اس لڑی کے مکمل مطالعے کے بعد ہمیں حق و باطل کو سمجھنے میں بہت آسانی مل سکتی ہے۔ اس لڑی کو مقفل کرنے کے بعد ہمیں‌ بہت سے دوستوں کی ای-میلز ملتی رہیں، اس لڑی میں اور بھی بہت کچھ ڈالا جا سکتا تھا۔ بہت سے نقطے ایسے ہیں جہاں مختلف جوابات مزید مکمل ہو سکتے تھے، اور ان جوابات کے مکمل ہونے سےکچھ صاحبان مزید جھوٹے ہوتے نظر آتے تھے۔ لیکن جو ختم سو ختم۔ اُس کا اختتام یہی تھا۔

    میری سمجھ کے مطابق اب اُسے کھولنا مناسب نہیں۔ اگر کھولا جائے تو پھر دوسرے لوگوں کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ بھی اُس میں کچھ اضافہ کروا سکیں، اور یہ سلسلہ پھر شروع ہو جائے گا۔

    ہاں اگر اُس پر تبصرہ کے لئے الگ لڑی بنانا چاہیں تو کوئی اعتراز نہیں۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں منتظمِ اعلیٰ کی رائے سے متفق ہوں۔

    فتنہ پرور اشخاص کا تو مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ لوگوں تک کوئی معیاری اور مثبت بات نہ پہنچ سکے بلکہ فتنہ کی ایسی آگ بھڑکائی جائے جس سے عامۃ المسلمین (سوادِ اعظم) کا ایمان تباہ کیا جاسکے اور انکے عقائد کو پراگندہ و منتشر کیا جاسکے۔

    اس لیے الحمدللہ بہت احسن انداز میں ہماری اردو پر اس فتنے کا قلع قمع کیا جا چکا ہے۔ اب پھر سے کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔
     
  8. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جو مزاج یار میں آئے

    محترم ایڈمن عبدالجبار صاحب محترم نعیم صاحب اور قابل احترام پیا جی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں میری خواہش یہ نہ تھی کہ اس تھریڈ کو دوبارہ اوپن کیا جائے بلکہ میری خواہش تو یہ تھی مقفل رکھتے ہوئے اس میں ایڈمن کی طرف سے یا پیاجی کی طرف سے یا کسی اور اس تھریڈ میں موجود رکن کی طرف سے ہی سہی اس پوسٹ کو ڈال دیا جائے کیونکہ باذوق نے امام غزالی اور امام اعظم :ra: کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ان دونوں حضرات نے سکوت اختیار کیا ہے
    بس میری یہی خواہش تھی کہ مستند حوالہ جات کے ساتھ اسے یہ جواب مل جائے
    تاکہ جو بھی پڑھے اس کے ذہن سے یہ بات نکل جائے کہ امام صاحب کا یہ ارشاد ہے
    والسلام
     
  9. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: ????? ?? ???? ??????

    ????? ????? ?? ??? ?? ?? ??? ?? ??? ?????? ?? ????? ???? ??? ??? ??? ??? ???? ??? ??? ???? ?? ??? ????? ?? ???? ????? ?? ?? ?????? ?????? ?? ????? ??? ??? ?????? ?? ?????? ??? ?? ?? ???? ?? ????? ??????? ??? ?? ??? ?? ???? ?? ???

    ????? ??????? ??????? ?? ???? ?? ????? ??? ?? ??? ?????? ???? ?? ????? ?? ???? ?? ???? ????? ??? ??? ?? ????? ??? ???? ???? ????? ???? ??? ? ?????? ?? ?? ??? ????? ?? ??? ?? ????? ????? ?? ?? ?? ??? ?? ???? ???? ???? ?? ???
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اور یزید کو لعنتی کہنے سے ویسے بھی اسکے محبین و مقلدین اور دشمنانِ اہلبیت پاک کو دلی رنج پہنچے گا۔ کیونکہ محبینِ یزید کا ایمان ہے کہ عنقریب قیامت کے دن وہ اپنے آقا یزید پلید کے ساتھ جنت کے مزے لوٹتے پھررہے ہوں‌گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں