1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام آباد:unoدفتر میں خودکش حملہ۔5 ہلاک

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏5 اکتوبر 2009۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اسلام آباد:اقوام متحدہ کے دفتر میں خود کش دھماکا،غیر ملکی سمیت4ہلاک


    اسلام آباد . . . اسلام آباد میں عالمی امدادی ادارہ ، ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں خود کش دھماکے سے ایک عراقی نژاد مرد اور دو خواتین سمیت تین پاکستانی جاں بحق گئے ،، دھماکے میں ادارے کے سات افراد بھی زخمی ہوئے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع ، ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں دھماکہ آج دوپہر تقریبا سوا بارہ بجے ہوا ۔ دھماکے سے عمارت کے گراؤنڈ فلور کا داخلی مقام شدید متاثر ہوا ،، دھماکے کے بعد وہاں عمارت میں آگ بھی لگ گئی ، ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام ، امدادی ادارے کے کارکن فوری وہاں پہنچے اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں مرنے والے بوٹان نامی عراقی شخص اور دو پاکستانی خواتین ملازمین مس گل رخ اور فرزانا کی لاشیں اسپتال لائی گئیں ، ، چوتھے زخمی عابد الرحمن نے ایک نجی اسپتال میں دم توڑا ، ، دھماکے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے جن میں چار پاکستانی شامل ہیں جن میں عاطف ، منیر ، وہاب اور آل طاہر شامل ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے دو ٹانگیں اور ایک سر بھی ملا ہے ، ، متاثرہ دفتر میں تقریبا اسی افراد کام کرتے ہیں جن میں 20 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دیگر تمام عملہ کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے اور ان کو رابطوں میں بھی مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ نے تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ، ، ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عمارت کی سکیورٹی کے لئے نجی ایجنسی کے 19 اور پولیس کے 8 اہل کار متعین تھے۔

    جنگ نیوز میں‌پڑھی ہے۔
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    افسوس ناک خبر ہے۔۔۔ اللہ رب العزت جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔۔ آمین اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    واقعی دکھ بھری اور افسوس ناک خبر ہے۔ پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید بدنام ہوگا۔

    نور العین بہنا۔خبر ارسال فرمانے کا شکریہ ۔
     
  4. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    کچھ عرصہ امن امان رہنے کے بعد پھر سے وہی خود کش حملے شروع ہوگئے ہیں۔
    اللہ تعالی پاکستان اور اُس میں رہنے والے سب پاکستانیوں کی حفاظت کرئے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خدا تعالی پاکستان کی حفاظت کرے اور کیا کہیں اب اس پہ اب
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہی قاتل ، وہی شاہد، وہی منصف ٹھہرے
    اقرباء میرے کریں خون کا دعویٰ کس پر ؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں