1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلامی فرقے

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ابراہیم, ‏16 جولائی 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. ابراہیم
    آف لائن

    ابراہیم ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جولائی 2006
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم
    عزیز ساتھیو !
    آج میں اس فورم پر اس مضمون پر بات شروع کرنا چاہوں گا آپ کس اسلامی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں اور کیوں؟ آپ نے اپنے فرقے میں ایسی کیا خوبی دیکھی جو دوسرے اسلامی فرقوں میں موجود نہیں؟
    آغاز میں خود سے کرتا ہوں۔
    میں اسلام کے کسی فرقے سے تعلق نہیں رکھتا۔ نہ سنی، نہ شیعہ، نہ اہل حدیث نہ کوئی اور۔ کیونکہ اسلام کے بانی حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے؛ میرے بعد دو چیزیں ہیں جن کو پکڑنے سے مسلمان کبھی راہ راست سے نہیں ہٹے گا۔ اور وہ ہیں۔ اول قرآن اور دوئم میری سنت۔ (خطبہ حجۃ الوداع )
    قرآن و سنت کو ماننے والا مسلمان کہلاتا ہے۔ اسلئے میں مسلمان ہوں۔ اور کسی فرقے سے تعلق نہیں رکھتا۔
     
  2. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    موروثی طور پر حنفی دیوبندی فرقے سے متعلق ہوں۔ اسی کے مطابق نماز پڑھتا ہوں۔
    ہاں عام زندگی میں کسی بھی فرقے کی تعلیمات پر یقین رکھتا ہوں۔
    فرقے کچھ حد تک ضروری ہیں بعض عبادات کے خاص طریقے ہیں جو مختلف فرقوں‌میں مختلف ہیں انھیں‌ اپنے فرقوں‌کے مطابق رکھیں مگر ساتھ ہی دوسروں کو برا مت سمجھیں اور یہ یاد رکھیں کہ جن کے فقہ پر عمل کرکے یہ دوسرے کے پیچھے نماز نہ ہونے کا فتوٰی دیتے ہیں‌ ان کے بانی اتنے شیرو شکر تھے کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز دوسرے کے طریقہ کے مطابق پڑھتے تھے کہ کہیں دوسرے کے دل کو ٹھیس نہ پہنچے۔
    چناچہ اسلام کی ابدی تعلیمات کو پیش نظر رکھا جائے۔ اخلاقیات، انسانیت اور مسلمانیت کے عالمی اصول جو اسلام نے مہیا کیے ان پر یقین رکھیں ظاہر نہیں‌ باطن دیکھیں۔
     
  3. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    محترم آپ کو فورم پر یہ بات کہ کون کس فرقے سے تعلق رکھتا ہے اور کیوں رکھتا ہے؟ نہیں شروع کرنی چاہئے تھی کیونکہ ادھر بہت سارے صارفین میرے جیسے ہیں جن کو اسلام کے حوالے سے کوئی خاص علم نہیں، وہ بہت ساری غلط فہمیوں کا شکار ہو جائیں گے۔
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میں ساجد حسین بھائی کی بات سے اِتفاق کرتا ہوں۔
     
  5. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرے عزیز اسی بات کی تو تربیت دینی ہے کہ سب مسلمان ہیں۔ اسلام ہونے کی شرائط اللہ پر ایمان، فرشتوں پر ایمان، کتابوں پر ایمان، اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت آخر پر ایمان اور یوم قیامت پر ایمان ہے۔
    باقی سب ہمارے منہ کی باتیں ہیں رائی کے پہاڑ بنے ہوئے ہیں۔ اور بات کچھ بھی نہیں۔
     
  6. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    محترم آپ کو فورم پر یہ بات کہ کون کس فرقے سے تعلق رکھتا ہے اور کیوں رکھتا ہے؟ نہیں شروع کرنی چاہئے تھی کیونکہ ادھر بہت سارے صارفین میرے جیسے ہیں جن کو اسلام کے حوالے سے کوئی خاص علم نہیں، وہ بہت ساری غلط فہمیوں کا شکار ہو جائیں گے۔[/quote:6g3q6sa0]

    السلام علیکم

    ساجد بھائی میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کا اظہار کرتا ہوں‌۔۔۔۔۔
    اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح‌کے ٹاپکز کو کلوز کر دے


    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا

    وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّہِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
    اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔۔۔۔۔۔۔۔​



    خوش رہیں

    اللہ حافظ
     
  7. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہرحال بڑا حساس سا موضوع ہے۔
    اس سے باز ہی رہیں تو بہتر ہے۔
    شاید ہم اتنے وسیع القلب نہیں رہے جتنا ہونا چاہیے۔ :?
     
  8. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    احباب کی رائے کے پیشِ نظر اس لڑی کو مقفل کیا جاتا ہے۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں