1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب کو ملبے کا ڈھیر بنا دینگے: ایران کی جوابی دھمکی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب کو ملبے کا ڈھیر بنا دینگے: ایران کی جوابی دھمکی

    تہران: (ویب ڈیسک)اسرائیل کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے جواب میں ایران کا کہنا ہے کہ اگر صہیونی ریاست نے حملہ کیا تو بدلے میں تل ابیب اور حیفا کو تباہ کر دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی کمانڈر نے یہ دھمکی اسرائیلی فوج کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں دی ہے۔اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں سے نمٹنے کے لیے نئے عسکری منصوبے وضع کیے جارہے ہیں۔

    ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی معمولی سی غلطی بھی کی تو ہم ان تمام میزائل اڈوں کو نشانہ بنائیں گے جنھیں ایران پرحملوں کے لیے استعمال کیا جائے گا اور حیفا اور تل ابیب کو بہت مختصر وقت میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایران کی فوجی صلاحیتوں کا اادراک نہیں ہے۔خطے میں اس سرطانی پھوڑے (اسرائیل) کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ اس نے مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کے آرمی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عفیف کوشاوی نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ صہیونی فوج ایران کے خلاف آپریشنل منصوبوں کو از سرنو ترتیب دے رہی ہے۔ اگر امریکا ایران سے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شامل ہوتا ہے تو یہ اس کی ایک بڑی غلطی ہوگی۔

    انھوں نے تل ابیب یونیورسٹی میں تقریر میں کہا تھا کہ ایران یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ وہ بم کے حصول کے لیے خفیہ یا اشتعال انگیز انداز میں پیش رفت کرے گا،اس بنیادی تجزیے کی روشنی میں مَیں نے آئی ڈی ایف (صہیونی فوج) کو موجودہ منصوبوں کے علاوہ متعدد نئے منصوبے وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ہم ان منصوبوں کا مطالعہ کررہے ہیں اور ہم ان پرآیندہ سال کے دوران میں مزید پیش رفت کریں گے۔

    جنرل کوشاوی نے امریکا کی ایران سے جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کی مخالفت کی اور کہا کہ اگر یہ جوں کا توں ہے یا اس میں بہتری لائی جاتی ہے اور امریکا اس میں دوبارہ شامل ہوجاتا ہے تو یہ تزویراتی نقطہ نظرسے غلط فیصلہ ہوگا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں