1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسرائیل تمہارا دشمن ہے نہ کہ ایران!

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از عباس حسینی, ‏15 اگست 2013۔

  1. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    اسرائیل تمہارا دشمن ہے نہ کہ ایران
    "القدس العربی " عربی اخبار ہے جو کہ لندن سے چھپتا ہے اور نسبتا معتدل اخبار شمار ہوتا ہے۔ بسام البدارین اس اخبار کے اردن میں دفتر کے اداری مدیر ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے مذکورہ بالا عنوان کے تحت ایک کالم لکھا۔واقعہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ رمضان میں کسی افطار پارٹی میں مدعو تھے جہاں کسی صحافی نے سلفی شیخ سے ایک مشکل سوال پوچھا۔ یا شیخ اگر آپ کے ہاتھ میں دو میزائل ہوں اور آپ کو عمان سے ان کو فائر کرنا ہو تو کس طرف فائر کریں گے؟؟ اسرائیل کی طرف یا قم کی طرف؟ سلفی شیخ نے مبہم سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "قم میں بہت سی برائیاں ہیں جن کا مقابلہ کرنا چاہیے لیکن میں اسرائیل سے اپنی دشمنی کی تاردخ کو بھی نہیں بھولوں گا۔" یہ دشمن کی سازش ہے کہ وہ ہم مسلمانوں کو آپس کے اختلافات میں الجھا کر اصل دشمن اور ہدف کو بچانا چاہتے ہیں۔عرب دنیا کو اور خاص کر خلیجی ممالک کو امریکہ نے ایرانی ایٹم بم سے اتنا ڈرادیاہے کہ اب ان ممالک کو اسرائیل سے زیادہ ایران خطرہ لگنے لگا ہے۔حالانکہ ایران کے سپریم لیڈر بارہا کہ چکے ہیں کہ ہمارے نزدیک ایٹم بم کا بنانا او ر اس کا استعمال شرعا حرام ہے کیونکہ اس میں سارے بے گناہ لوگ مر جاتے ہیں۔ امریکہ براہ راست آکر کبھی بھی ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا ، لہذا اس کی خواہش یہ ہےکہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کو ہی استعمال کیا جائے اور چونکہ ایران شیعہ اسلامی اسٹیٹ ہے لہذا سنی ممالک کو اس کے مدمقابل کھڑا کردیا جائے۔ یہاں پر ہمیں تمام تر جذبات اور تعصبات سے پاک ہو کر سوچنا چاہیےکہ واقعا ایران عربوں کا دشمن ہے یا اسرائیل ؟ ایرانی انقلاب سے پہلے ایران اسرائیل کا بہترین دوست تھا ، تہران میں اسرائیلی سفارت خانہ کام کرتا تھااور اسرائیلی جھنڈا لہراتا تھا۔ایران کے تمام ہمسایہ ممالک بشمول خلیجی ممالک ایران کا احترام کرتے تھے۔ تین جزیروں کا بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ایران سب سے زیادہ تیل برآمد کر سکتا تھا۔ ایران مغرب سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدتا تھا۔ ایران کی گلیاں مغربی پروڈکس سے کھچاکھچ بھری تھیں۔ نہ امریکہ کو ایران سے کوئی مسئلہ تھا اور نہ عرب ممالک کو۔ لیکن اسلامی انقلاب کے بعد امریکہ عرب دنیا کو ایران کے خلاف استعمال کرنا شروع کرتا ہے تاکہ نئی جنگ صفین کا آغاز ہو۔ چاہے وہ صدام حسین کے ذریعے نوزائیدہ اسلامی مملکت پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ ہو یاخلیجی ممالک کو ڈرا دھمکا کر ایران کو دشمن باور کرانا۔ ادھر ایران ہے کہ عرب دنیا کی حمایت اور مدد کی قیمت اب بھی چکا رہا ہے۔ مسئلہ فلسطین کو ہی اٹھائیے۔ قبلہ اول ، القدس، انبیاء کی سرزمین ہونے کے علاوہ مظلومین کا بھی مسئلہ ہے اور تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ لیکن اس حوالے سے آپ ایران اور عرب دنیا کے کردار اکا ذرا مقایسہ کریں۔ حضرت امام خمینی اسرائیل کو قلب عالم اسلام کا خنجر اور سرطانی غدود سمجھتے ہوئےفلسطین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ رمضان کا آخری جمعہ یوم القدس قرار دیا جاتا ہےاورآج بھی یوم القدس پر ان کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دنیا کے سینکڑوں شہروں میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں جلوس نکلتے ہیں۔مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگتے ہیں۔ امام خمینی کے اس فرمان نے القدس کے مسئلہ کو نئی حیات بخش دی۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے فورا بعد اسرائیل کے سفارت خانے کو فلسطینیوں کے حوالے کیا جاتا ہے اور اس پر فلسطینی پرچم لہرایا جاتاہے۔ جبکہ آج کے بعض نام نہاد انقلابات کے بعد اب بھی اسرائیلی سفارت خانے نہ صرف سالم ہیں بلکہ تعلقات اور مستحکم ہو گئے ہیں۔ پیار کی پینگیں بڑھانے کے حوالے سے خفیہ خطوط سامنے آتے ہیں۔ اور بر مقابل اسلامی مقاومتی تنظیموں پرعرصہ حیات تنگ کیا جاتا ہے ، ان کی خفیہ سرنگیں تباہ کر دی جاتی ہیں۔ ادھر ایران واحد ملک ہے جو فلسطین کی مقاومتی تنطیموں کو کھلے عام اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرتا ہے ورنہ عرب دنیا میں سوائے شام کو کوئی اور ملک اس "جرم" کو اپنے سر اٹھانے پر تیار نہیں ہوتا،چونکہ ان کو معلوم ہے اس جرم کی سزا ان کے" آقا "امریکہ اور اسرائیل نے یقینا دینی ہے۔ اگر ملک عبد اللہ یا اردوغان میں تھوڑی سی بھی جرات ہے تو حماس یا جہاد اسلامی کو کچھ اسلحہ فراہم کر کے دیکھ لیں ۔ دیکھیے حشر کیا ہوتاہے۔ سوال یہ ہے کہ ایران یہ ساری "حماقت " کرتا کیوں ہے؟ ایرانی فرس اور فلسطینی عرب ہیں۔ یہ لوگ شیعہ اور وہ لوگ سنی ہیں۔ کیوں ایران اپنے لیے دنیا بھر کی دشمنی اور اقتصادی پابندیاں خریدتا ہے؟ کیا ایران کی مصلحت اس میں نہیں تھی کہ یہود اور امریکہ ومغربی ممالک سے تحالف کر لیتا؟ ان سب کے باوجود ایران کہتاہے کہ اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے حرف غلط کی طرح مٹ جانا چاہیے۔ ایران ہولوکاسٹ کا مذاق اڑاتا ہے۔ایران قائل ہے اسرائیل سرطانی غدود ہے اور اسکا فورا کاٹنا ضروری ہےورنہ یہ پورے جسم میں سرایت کر جائے گا۔ ایران کہتا ہے کہ اسرائیل عراق ایران اور عراق کویت جنگ کے پیچھے تھا۔ اسرائیل عراق کی ، سوڈان کی، لبنان کی،شام کی اور اب مصر کی تباہی کے پیچھے ہے۔اسرائیل غاصب ہے۔ اور غاصب کے خلاف جہاد ہم سب کا فرض ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    امت مسلمہ میں کوئی شیعہ نہیں کوئی سنی نہیں بلکہ سبھی مسلمان ہیں اور جو اسلام پر قائم ہے وہی سچا اور پکا مسلمان ہے۔ آج کے دور میں کون سا اسلام ملک حق پر قائم ہے۔ آپ کو جواب مل جائے گا۔۔۔۔۔۔
     
    پاکستانی55 اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات ایک خواہش کی حد تک تو درست ہو سکتی ہے۔۔۔ لیکن عملی میدان میں شاید ایسا کچھ نہ ہو۔۔۔
    اب اسلام کی تعبیریں اور تفسیریں تو بہت زیادہ ہیں۔۔۔ طالبان اور القاعدہ بھی تو جو کچھ کر رہے ہیں اس کو اسلام ہی کہتے ہیں وہ ِ لوگ۔
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وہ لوگ غلط کہتے ہیں۔حرام کام صحیح نہیں ہو سکتے
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جو شخص دوسرے مسلمان کا ناحق خون بہائے اسلامی دائرے میں کہاں رہے گا۔۔۔۔
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    طالبان اور القا‏ئدہ کے تخلیق کار اور سرپرست اور ممبران بھی غیر مسلم ہیں۔
    پشاور ایئر پورٹ پر ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے جسم پر ٹٹو کس بات کی علامت ہیں
    ممبئی بم دھماکوں میں کیا ہوا۔
    صحابی رسول کی قبر اقدس کی بے حرمتی کوئی مسلمان ہوش و ہواس میں سرانجام نہیں دے سکتا۔
    آگے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
     
    محبوب خان اور عباس حسینی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    یقینا ایسا ہی ہے۔۔۔۔ لیکن آپ کے ملک میں عام عوام سے لیکر سیاستدان اور اینٹلی جنس ادارے اور یہاں تک کے پاک فوج میں بھی طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔
    بہت ساری سیاسی پارٹیز بھی ہیں جو دبے الفاظ میں طالبان کے ہر قول وفعل کی تایید کرتی ہیں۔۔
    ایسے میں اس ملک کا انجام کیا ہوگا؟؟
    سیکیورٹی کا یہ حال یہ ہے کہ طالبان ۲۰۰ سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کرے ڈیرہ آ کر بڑے اطمینان سے اپنے قیدیوں کو چھڑا کر، کچھ مخالفین کو مار کر اور کچھ کو اسیر اور خواتین کو کنیز بنا کر ساتھ لے جاتے ہیں۔۔۔۔ نہ کوئی روکنے والا فوج ہے اور نہ ہی پولیس۔۔۔
    اگر یہی صورت حال رہی تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ۔۔۔
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آج کے مسلمان کو چاہیے کہ اطاعت خداوندی اور اتباع رسول پر عمل کرے۔۔۔
     
    عباس حسینی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دحشت گردی کی جنگ میں ہمیں بلا وجہ دھکیلا گیا ہے
    اور بڑے طاقتور ممالک نے یہ پلان بنایا ہے
    اور ان سے نبٹنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔
    میں سمجھتا ہوں
    شاید طالبان کی تخلیق ایک سٹریٹیجک چال ہے
    جو ہمیں اس وقت عیاں ہوگی
    جب قابض ممالک یہ علاقہ خالی کریں گے۔۔۔۔۔۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں