1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو نستعلیق فونٹ پراجیکٹ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از دوست, ‏22 جولائی 2006۔

  1. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دنیا دیوانوں سے خالی نہیں۔ اب دیکھیے نا اردو میں ہر کوئی ڈھول پیٹتا ہے کہ نستعلیق نہیں ہے مارے گئے لٹے گئے اردو کا حسن ماند پڑ گیا نسخ استعمال کرکرکے۔
    مگر ہے کوئی مائی کا لعل جس نے نستعلیق خط بنانے کا سوچا ہو کبھی۔ وہی بات صاحب کہ باتیں اور ‫واویلہ تو سب ہی کرلیتے ہیں۔ مگر عمل کم کم ہی ہے ہم میں۔ کچھ دوست مجھ سے متفق نہ ہوں شاید۔ یقینًا نہیں ہونگے یہ قوم ابھی سوئی نہیں ابھی اس میں بڑے بڑے گوہر نایاب موجود ہیں۔ اس کا درد رکھنے والے موجود ہیں۔ تو صاحبو جو درد رکھتے ہیں۔ جو انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج چاہتے ہیں۔ جو چاہتے ہیں کہ اردو کی مانگ جو نستعلیق بنا ادھوری ہے بھر دی جائے۔ وہ ذرا قدم بڑھائیں۔ آئیں آگے بڑھیں ان غلطیوں کی تلافی کا ایک موقع ہے۔ ایک منصوبہ جس کا مقصد اردو کے لیے ایک آزاد مصدر نستعلیق فونٹ اردو نستعلیق بنانا ہے شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ وہ صاحب بھی دیوانے ہیں جو آواز دے کر اس طرف بلا رہے ہیں اور وہ بھی دیوانے جو لبیک کہہ رہے ہیں۔ آئیے آپ بھی ان دیوانوں میں شامل ہوجائیے کہ یہ دیوانگی فرزانگی سے بدرجہا بہتر ہوگی۔ <a href="http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=68231#68231">اردو
    نستعلیق فانٹ پراجیکٹ</a> آپ کی توجہ اور مدد کا منتظر ہے۔ اٹھئیے کہیں دیر نہ ہوجائے کہیں کل کو ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے۔
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    شاکر صاحب! بہت شکریہ کہ آپ نے ہمیں اس قابل سمجھا کہ ہم اس کارِ خیر میں حصہ ڈال سکیں۔ میں اور میری ٹیم آپ سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ہم لاہور میں ہیں اور یوں سمجھیں کہ:-
    خوب گزرے کہ جو مل بیٹھیں گے دیوانے بہت سے​

    آپ بتائیں کہ ہم اس کام میں‌کس طرح حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اور اگر مناسب خیال کریں تو میرے ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کر لیں ۔03454006460۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    پاک نستعلیق اور اردو نستعلیق فون

    اس سے اچھی خبر اور کیا ہو سکتی ہے کہ نستعلیق فونٹ ویب کے لئے دستیاب ہو سکے۔ ہم تو اس کام میں کورے ہیں اس لئے فقط دعا ہی کر سکتے ہیں۔

    چند مہینے پہلے کسی دوست نے پاک نستعلیق کے نام سے ایک اردو نستعلیق فونٹ کی خبر دی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ وہ فروری میں جاری ہو گا۔ اب تو جولائی بھی ختم ہو رہا ہے۔ پتہ نہیں یہ خوشخبری کب حقیقت کا روپ دھارے گی۔

    تاہم ہم آپ کے لئے دعا گو ہیں کہ ہماری طرح محض انتظار کرنے کی بجائے کچھ کرنے کی سکت رکھتے ہیں اور ایک نیا فونٹ بنانے کو چل پڑے ہیں۔ اللہ آپ کو استقامت دے۔ اور آپ پاک نستعلیق سے بھی پہلے اردو نستعلیق کو جاری کر سکیں۔ آمین
     
  4. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اچھے۔ اصل میں محسن حجازی جو کہ پاک نستعلیق بنا رہے ہیں ( حکومت پاکستان کی طرف سے) وہی اس منصوبے کے خالق بھی ہیں۔ اوپر دیے گئے ربط سے آپ کو تمام تفاصیل مل جائیں گی۔ پاک نستعلیق بس منظر عام پر آیا ہی چاہتا ہے۔
    اردو نستعلیق پر کام کی ابتدا ہوچکی ہے لیکن ابھی دلی دور ہے۔ ابھی تو ابتدا ہے۔ دعا کیجیے گا کہ اللہ ثابت قدم رکھے اور دوا بھی کیجیے گا۔
    یہ سارا منصوبہ اردو ویب کے تحت انجام پارہا ہے۔ جس کے ناظم جناب ًھسن حجازی صاحب اور کاتب کے فرائص جناب شاکر القادری سر انجام دے رہے ہیں۔
    خاکسار بھی منصوبے میں ایک کارکن کی حیثیت سے شریک ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں