1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو زبان کی ترقی کا دار و مدار

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏9 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    پیش لفظ

    اردو زبان دنیا کی ایک معروف اورلہجے میں نرمی اور لطائف سے بھری ہوئی زبان ہے. اور اس زبان کی ایک دوسری خاصیت یہ ہے کہ یہ مرکب اور مخلوط زبان ہونے کی وجہ سے اس کے دامن میں بہت وسعت پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ زبان دیگر زبانوں کے الفاظ کو اپنے دامن میں لینے کی گنجائش رکھتی ہے اس کے باوجود اس زبان کو کوئی خاص اہمیت نہیں دیجاتی، کیونکہ ہر زبان کی ترقی اس کے فنی اور علمی کارناموں کی بنیاد پر ہوتی. ظاہر ہے کہ اس دور میں فنی اور علمی ترقیاں ہر فن میں موجود کتابوںکے بغیر ممکن نہیں! جبکہ کتابوں کا وجود فن کی اصلاحات پر موقوف ہے. یہ بات بھی مخفی نہیں ہے کہ اردو زبان میں سائنسی اصلاحات کی قلت ہے اور یہ قلت اس بات کی مقتضی ہے کہ اردو بولنے والوں میں سے ایک طبقہ علوم و فنون کے ہر شعبے میں ذمہ داری سنبھالے اوراس وظیفہ کو انجام دے اور زبان میں اصطلاحات کی قلت کو دور کرے. زبان کی اس کمی کو دیکھتے ہوئے ہم نے طبی میدان میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم ضرورت محسوس کرتے ہیں دیگر احباب کے مشوروں اور اعانتوں کی. اس سے متعلق ہم آپ کے مشوروں کو moazzamhaidari@yahoo.comپہ دریاف کریں گے۔
    ہم نے میڈیکل اصطلاحات پہ ایک کتابچہ لکھا ہے جو میری اردو ڈات کام شایع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ 35 ہزار الفاظ پر مشتمل انگریزی اردو ڈکشنری لکھی ہے جو عنقریب ماڈرن پلیکیشنز مئو سے شایع ہونے والی ہے۔




    فقط و السلام

    محمد معظم جاوید حیدری

    محلہ حسین آباد پورہ معروف پوسٹ کرتھی جعفر پور

    ضلع مئویوپی. انڈیا۔

    ٹیلی فون نمبر:00915472276159

    عارضی ٹیلی فون نمبر:00982512960167
     
  2. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    ذات

    معظم صاحب آپ نے چند چیزین متعارف ان کا تعارف اچھا لگا البۃ اپنی ذاتیات سے متعلق معلومات نمبر وغیرہ لکھنا یھاں ممنوع ہے ؛؛اس بات کو منتظمین زیادہ بھتر سمجھتے ہیں
     
  3. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    اردو ترقی کی راہ میں گامزن قدم کا تعارف و لو ذاتی

    سلام مسنون
    اردو ترقی کی راہ میں گامزن قدم کا تعارف و لو ذاتی بھی ہو اچھا لگتا ہے۔ لوگوں کو اردو زبان مین ولو ذاتی خدمات کا تعارف اچھا لگتا ہے کیونکہ یہ اردو خدمات کی جمع آوری میں معاون اور اردو دانوں کے اتحاد کا باعث بنتا ہے۔ ثانیآ اگر آپ کو مذکورہ باتیں متعارف لگتی ہیں تو آپ ہی کو غیر متعارف کام کر دکھائیے۔ ثالثآ ہر کتاب اور مقالے و مجلے پر ان کے مشخصات تو ہوتے ہی ہیں، کونسی کتاب ایسی ہوگی جس پہ نہ مولف کا نام ہو نہ پتہ اور اس کا ناشر بھی مجھول ہو؟
    رابعآ: اگر ویب سائٹ کے قوانین اس ممنوعیت کا باعث بنتے ہیں تو ہم اس طرح کے مضامین دینا بند کر دینگے۔
    اللہ حافظ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں