1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو اور کمپیوٹر

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم بلال, ‏3 جنوری 2009۔

  1. نایاب شاہ
    آف لائن

    نایاب شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اُردو اطلاعیات اور ہمارا مستقبل

    ”اردو اطلاعیات اور ہمارا مستقبل“
    نایاب شاہ
    ہماری بدنصیبی ہے کہ اُردو ہماری قومی زبان ہونے کے باوجود ہم اُردو بولنے میں عار محسوس کرتے ہیں۔زندگی کے روزمرہ معمولات یادفاتر میں جو شخص اُردو بولتا ہے ، اسے کم فہم یا ان پڑھ سمجھا جاتا ہے۔پاکستان کو بنے ہوئے 62سال ہو گئے مگر ہم نے ابھی تک اپنی قومی زبان اُردو کی ترویج و تحفظ کے لیے کوئی واضح اُصول بنانا تو درکناراُردو زبان ہی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ہماری نوجوان نسل اُردو میں ایم اے یا پی ایچ ڈی کرنے کو وقت کا ضیاع سمجھتی ہے۔ہماری ایلیٹ کلاس اپنے بچوں کو بڑے بڑے پرائیوٹ سکولوں میں اس لیے پڑھاتے ہیں کہ وہ انگریزی اچھی بولیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کو اُردو سے روشناس کروانا بھی ہمارا فرض ہے۔شروع سے پڑھا تھا کہ دنیا گول ہے مگر اب واضح ہو رہا ہے کہ دنیا گول نہیں رہی۔اس کرہ کے تیزی سے بدلتے حالات میں جہاں دنیا کے دوسرے ممالک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنی سہولت کے لیے اپنی زبان میں منتقل کیا ہے۔بالکل ویسے ہی ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی زبان وثقافت پر فخر کرتے ہوئے اسے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی زبان بنائیں۔
    سرکاری سطح پر کابینہ ڈویژن کے تحت کام کرنے والا مقتدرہ قومی زبان ایک ایسا ادارہ ہے ،جس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک انتہائی غیر محسوس انداز میں اُردو کے بطورِ قومی زبان کے اجراءکے لیے اساسی نوعیت کے بے شمار ایسے اقدامات کیے جس نے اُردو زبان کا تشخص اور وجود نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اس سے آگے نکل کر نصابی اور تحقیقی سطح پر کام کو آگے بڑھانے کے لیے بین السانی لغّات تیار کیںاور مطبوعات شائع کیں۔جن سے اُردو کے بطور قومی زبان اجراءکے لیے ایک بنیادی پلیٹ فارم تیار ہو چکا ہے۔جس سے اُردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کئی زایوں سے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
    مقتدرہ قومی زبان میں اُردو زبان کو دورِ حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے ہم کنار کرنے اور اسے کمپیوٹر پر لانے کے لیے مقتدرہ قومی زبان کےمیں ایک ترقیاتی منصوبے ”مرکزِ فضیلت برائے اردو اطلاعیات“ نے ڈاکٹر عطش دُرانی اور اُن کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔آپ نے اس جدید منصوبے کا خاکہ تیار کر کے حکومت کے سامنے پیش کر دیا جسے حکومت نے منظوری دے دی اور کام کے آغاز کے لیے ابتدائی گرانٹ بھی مہیا کر دی گئی۔
    منصوبے کی منظوری کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور منصوبے کانام ”مرکزِ فضیلت برائے اُردو اطلاعیات“ رکھا گیا۔ جس نے دن رات ڈاکٹردُرانی کی راہ نمائی میں کام کر کے کامیابی حاصل کر لی ۔یوں وہ خواب جسے لوگ صرف خواب سمجھتے تھے انہوں نے حقیقت میں بدل دیا ۔بلا شبہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ گیارہ سال پہلے جو بیج بویا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے اورثمر بار ہو کر عوام الناس کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کے باعث آج ہم پاکستانی یہ کہنے کے قابل ہو گئے ہیں کہ ہم نے ٹیکنالوجی میں اُردو کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔جس میں مرکزِ فضلیت برائے اُردو اطلاعیات اور دیگر ادارے جیسے فاسٹ لاہور،علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی اور پشاور یونی ورسٹی نے اہم کردار ادا کیا ۔فاسٹ لاہور نے ”مرکزِ تحقیق اُردو“ کے نام سے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا اور اب تک اس چھتری تلے کئی کام ڈاکٹر سرمد حسین کی راہ نمائی میں انجام دئیے گئے ہیں۔جبکہ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں نصاب سازی کے اہم کام شعب¿ہ اُردو اور کمپیوٹر سائنس میں کیے گئے ہیں،جس میں بی ایس سی (آنرز)سے لے کر ایم فل کی سطح تک کے مضامین شامل ہیں۔
    اس ضمن میں سب سے پہلے میں یہ بتاتی چلوں کہ اُردواطلاعیات نے مائیکرو سافٹ وئیر کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس کی تمام ایپلیکیشنز کو اُردو میں تبدیل کرتے ہوئے نعرہ لگایا کہ” ہم نے کمپیوٹر سکرین کو اُردو میں بدل دیا“جس کی وجہ سے ونڈوز ایکس پی، ونڈو وسٹا اور ایم ایس آفس اب اُردو میں بھی موجود ہیں۔اس سے ملک بھر میں ہر وہ شخص جو انگریزی نہ جاننے کی وجہ سے کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتا تھا اب سہولت سے کمپیوٹر پر کام کر سکے گا۔یہ ایک بڑا کارنامہ اور اردو کی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔یہ سلسہ یعنی اُردو میں ان کو بدلنے کا کام مائیکرو سافٹ نے جاری رکھا ہوا ہے جس میں فاسٹ لاہور سمیت دیگر اداروں کا بھی اہم کردار ہے۔
    اس سے قبل ایک اُردو ٹائپ رائٹر کی بورڈ کی تیاریہے جو ابھی تک قابلِ استعمال ہے مگر کمپیوٹر کے لیے ایک نئے اُردو کی بورڈ کی ضرورت تھی اور مقتدرہ میں اُردو کے کی بورڈ کو حتمی شکل دے دی گئی جو کہ اس وقت نادرہ اور مائیکرو سافٹ ونڈوز ایکس پی وغیرہ میں مستعمل ہے۔ہاں ایک اور بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹردُرانی نے یونی کوڈ پہ اُردو کی معیار بندی کروائی گئی جس کی وجہ سے کمپیوٹر ، موبائل اور دیگر برقی آلات میں اُردو کا استعمال سہل ہو گیا ہے۔آپ نے خالی حروف کی تھیوری بھی پیش کی جسے گوسٹ کریکٹر تھیوری(Ghost Character Theory)کا نام دیا ۔اس تھیوری سے قبل جب بھی اُردو کا کوئی حرف ٹائپ کیا جاتا ہے تو وہ نقطے سمیت ٹائپ ہوتاہے جس کی وجہ سے ہم اُردو کے علاوہ پاکستان کی دوسری زبانوں میں ٹائپ نہیں کر سکتے تھے۔مگر ڈاکٹرصاحب کی اس کوشش کے بعد اب پاک نستعلیق فونٹ سے اُردو سمیت دیگر پاکستانی زبانیںمثلاً سندھی ،بلوچی، براہوی،پشتو،بلتی،سرائیکی ،شینااور ہر وہ زبان جس کا رسم الخط عربی ہے کمپیوٹر پر ٹائپ کی جا سکیں گی۔
    یونی کوڈ جیسے عالمی ادارے سے گوسٹ کریکٹرکی معیار بندی کروانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ہم امید رکھتے ہیں کہ اردو اطلاعیات کی ٹیم یونہی اپنے مشن کو مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرتے ہوئے آگے بڑھتی رہے گی۔اس ٹیم نے اُردو کی ترقی کے لیے کئی اور کارنامے بھی انجام دئیے ہیں۔اُردو اطلاعیات کے مضمون میں کمپیوٹر کا تعارف ، تاریخ ، پروگرام،زبان، لوگرتھم، اطلاقات، ڈیزائن،گراف، سپریڈ شیٹ اورورڈ پراسیسنگ کے تکنیکی امور اور اُردو اطلاعیات کے تحقیقی کے امور بھی شامل ہیںقلم کاری کی طرح اب کلیدی تختے کی مہارت کو بھی ان اضافی امورمیں شامل ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ ان سب کامیابیوں کا ذکر ایک ہی کالم میں کر دینے سے نہ تو ان کی تفصیلات مکمل طور پر عوام تک پہنچ پائیں گی اور نہ ہی یہ اُردو کے لیے کام کرنے والوں کے ساتھ انصاف ہو گا۔چنانچہ ہم گاہے بگاہے کوشش کریں گے کہ اُردو کے لیے کام کرنے والوں کی کامیابیوں کے ذکر کے ساتھ اُردو اطلاعیات کے ذیل میں دیگر ٹیکنالوجی کے تحت ہونے والی پیش رفت سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے رہیں گے اور تسلسل کے ساتھ یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نایاب شاہ مفید معلومات ہم تک پہنچانے کے لیے شکریہ۔
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نایاب جی شیئرنگ کا شکریہ
     
  4. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    نایاب شاہ جی اتنی معلومات تحریر کے لئے آپ کا بےحد شکریہ

    امید ہے آپ کی معلومات سے ہم بھی استفادہ حاصل کرتے رہیں گے جزاک اللہ
     
  5. نایاب شاہ
    آف لائن

    نایاب شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جی انشاء اللہ یہ کوشش جاری رکھنے کی خواہش ہے۔ اللہ مدد کرے
     
  6. نایاب شاہ
    آف لائن

    نایاب شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جی میرا مضمون پڑھنے اور پسند کرنے کا شکریہ
     
  7. نایاب شاہ
    آف لائن

    نایاب شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جی مجھے بھی خوشی ہے کہ آپ اس موضوع میں انٹرسٹ لے رہے ہیں۔میں مزید معلومات بھی پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گی۔
     
  8. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اسلام علیکم :
    نایاب شاہ جی بہت بہت شکریہ اتنی مفید معلومات دی آپ نے جزاک اللہ آپ کی اردو سے محبت اللہ آپ کو خوش رکھے
    کاش ہم سرکاری طور پر بھی اردو کو سرکاری زبان بنالیں کہا تو یہ جاتا ہے کہ قومی زبان اردو ہے لیکن قومی یا سرکاری زبان انگلش ہے کیسی بھی ادارے میں میرے جیسا جاہل انسان چلا جے تو آفسر انگلش کا روب ڈالتا ہے اسمبلی سے لے کر ہاٰی کورٹ سپریم کورٹ تک انگلش بولی لکھی جاتی ہے جیسے یہ پاکستان نہیں انگلیڈ کا کوٰی شہر ہے
    ایک بار یہاں پاکستانی سفیر سے ایک اہم میٹنگ تھی جو کہ پاکستانیوں کے لیے تھی جب بحث بڑ گی تو جناب سفیر صاحب کے دلایل ختم ہو گے پھر جناب سفیر صاحب نے اپنی قابلیت دیکھانے کے لیے انگلش شروع کر دی جیسے قابل وہی ہیں اور ہم سب جاہل
    ہماری بد نصیبی کے پاکستان حکمران پارٹی کے صدر صاحب کو ایک لفظ بھی اردو کا نہیں آتا کتنے بد نصیب ہیں ہم
    شکریہ نایاب جی اور آپ کے اگلے مراسلے کا انتظار رہے گا
    وسلام
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    نایاب بہن ۔ اردو زبان کی خدمت اور ترویج و ترقی پر مبنی نیک عزائم کے لیے میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو مل جل کر اپنے وطن اور اپنی زبان کو اپنے تشخص کے طور پر فروغ دینے کی توفیق دے۔ آمین
     
  10. ایم بلال
    آف لائن

    ایم بلال ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2007
    پیغامات:
    36
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اردو اور کمپیوٹر

    میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ
    آپ کا بھی بہت بہت شکریہ جو آپ نے میری حوصلہ افزائی کی۔
    وعلیکم السلام۔ نعیم بھائی
    جی ہم نے شکریہ قبول کیا۔ آپ بھی میری حوصلہ افزائی کرنے پر میری طرف سے شکریہ قبول فرمائیں۔

    اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایم بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں