1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردوکا یہ فورم یا وہ فورم

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏27 جون 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    ‌اردو کا یہ فورم ہو یا وہ فورم ،، جو فورم بھی ہو ،،فارم میں‌ہو ،، پرفارم کرے اور فارمی انڈوں کی مانند فارن میڈ نہ بن جائے ،، فورم سے فورن یاد آیا کہ یونی کوڈ کے فورمز پر لوگ معلومات صرف بی بی سی اردو سے کٹ‌پیسٹ‌کررہے ہیں‌،، خدا کے بندو جو بندہ خدا آپ کے فورم پڑھ سکتا ہے نیٹ‌پر وہ بی بی سی اردو کی سائٹ‌ضرور دیکھ سکتا ہے ،، بھائیوں‌اور بہنوں‌،، خدا کا واسطہ معلومات کے بے بہا خزانے آپ لوگوں‌کی نظر میں‌ہوں گے ،، زرا سی تکلیف کر لیا کریں ،، کوئی چیز کبھی لکھنے کی کوشش بھی کیا کریں‌ چاہے کہیں‌سے دیکھ کر ہی لکھیں ۔۔ویسے کچھ لوگوں نے جنگ کے ایڈٹ ایبل ایڈٍیشن سے بھی کٹنگ پیسٹنگ شروع کردی ہے ۔۔جنگ بھی نیٹ پر ملتا ہے ۔۔۔
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    آن لائن کاپی پیسٹ

    سائنس اور حالاتِ حاضرہ میں دلچسپی رکھنے والے صارفین سموکر، شہزادی اور گھنٹہ گھر خاص طور پر توجہ فرمائیں۔ اپنے پاس سے لکھنے کی کوشش کریں، یا کم از کم آن لائن میسر مواد کی بجائے کسی کتاب وغیرہ سے ٹائپ کریں۔ کچھ نیا پن ہو تبھی ہماری اردو ایک باوقار چوپال کے طور پر ابھر سکتی ہے۔ اگر کسی ایک مہمان کی طرف سے یہ تبصرہ مل سکتا ہے تو بہت سے دوسرے مہمان یہ بات (بیان کئے بغیر) دل میں بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

    مجھے شاہد کی بات سے اتفاق ہے کہ اگر آپ یونہی مختلف ویب سائٹس سے مکمل مضامین محض کاپی پیسٹ کریں تو کسی صارف کو یہ تحریریں یہاں آ کر پڑھنے کی کیا ضرورت ہے جبکہ یہ دنیا کی بڑی بڑی اردو ویب سائٹس پر پہلے سے موجود ہیں۔ اِس سے ہماری اردو کے بارے میں ایک برا تاثر جنم لے سکتا ہے کہ یہاں تو بس کاپی پیسٹ ہی چلتی ہے۔

    شاہد کی تنقید سے ایک اور مثبت پہلو بھی نکلتا ہے کہ کیوں نہ آپ حسبِ ضرورت بی بی سی اور جنگ سے کسی مضمون کی چند سطریں کاپی پیسٹ کریں اور اس پر اپنا تبصرہ بھی لکھیں۔ جسے پورا مضمون پڑھنا ہو گا وہ آپ کے مہیا کردہ ربط سے متعلقہ ویب سائٹ پر چلا جائے۔

    یاد رکھیں! کوئی بھی چوپال اپنے صارفین کی وجہ سے ہی پہچانی جاتی ہے۔ منتظمین تو محض انتظام و انصرام کر سکتے ہیں، سو ہم نے اپنی بساط میں اسے کئی حوالوں سے ہمعصر چوپالوں کی نسبت ایک خوبصورت معیار دے دیا ہے۔ اس معیار کو قائم رکھنا بلکہ اپنی تحریروں سے اسے مزید چارچاند لگانا اب آپ کے ذمہ ہے۔ کیا خیال ہے آپ سب کا؟
     
  3. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مجھے اتفاق ہے۔

    شاہد کی بات سے مجھے بھی کلیتاً اتفاق ہے۔ مجھے اچھا لگا کہ منتظمین نے اسے حذف کرنے کی بجائے تعمیری انداز میں لیا۔ بہت اچھا استعمال کیا ہے شاہد نے مہمان خانے کا۔اس طرح یہاں لوگ بغیر اپنی شناخت کرائے کھل کر تنقید کر سکتے ہیں۔
     
  4. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شاہد بھائی
    کوئی بھی 100 فیصد سیلف میڈ نہیں ہوتا
    یہاں بہت کچھ نیا بھی ہے
    شاباش، سوال+جواب، حدیث مبارکہ، صلوۃ و سلام، بات ہے عقل کی، ضرب الامثال کا اوٹ پٹانگ استعمال، شیخ چلی کے خواب اور ان کی تعبیروغیرہ وغیرہ یہ سب ہماری اردو کے صارفین کی اپنی تخلیق ہے۔ آپ نے صرف کٹ‌پیسٹ‌ ہی کیوں دیکھا؟

    رہی بات کٹ‌پیسٹ‌ کی تو عرض ہے کہ ابھی ہم میں سے اکثر اردو کی طرف نئے نئے آئے ہیں۔ آپ جیسے مہربان گائیڈ کرتے رہے تو انشااللہ اس کاپی پیسٹ سے بھی جان چھوٹ جائے گی ابھی تو بہت سے ساتھیوں کو ٹھیک سے اردو لکھنا بھی نہیں آتا ایسے میں کٹ‌پیسٹ‌ سے گزارا کرنا پڑا۔

    ہماری نالائقی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس پغام کو لکھنے میں 27 منٹ صرف ہوئے۔
     
  5. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    محترم شاہد صاحب

    آپ آور اردو پر تشریف لائے شکریہ

    آپ نے کہا کہ یہاں سب کاپی پیسٹ چلتا ہے۔ ٹھیک کہا آپ نے جناب یہاں کون اتنا ذہین ہے جو خود کوئی مضمون بنا کر لکھے۔ اب آپ اپنی طرف ہی دیکھ لیں ایک نظر۔ آپ آوراردو پر پہلی دفعہ آئے۔ آپ نے کیا دیا آوراردو کو؟ آپ کا مائنڈ بہت اچھا ہے۔ نکتہ چینی کی بجائے یہ مائنڈ کسی مضمون پر استمال کرتے۔ مطلب خود کوئی مضمون لکھتے۔ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ کا مضمون آوراردو کی ٹاپ لسٹ میں آتا۔

    خدا کا شکر ہے کہ ہماری آوراردو کا ایک چھوٹا سا بچہ آپ کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اُس کی یہ خوبی انہی کٹ پیسٹ اور آوراردو میں لکھنے والوں کی بدولت ہے۔

    میں اور آوراردو کے تمام دوست یہ چاہیں گے کہ آپ آوراردو جوائن کریں۔ ہمیں خوشی ہو گی۔ اللہ حافظ
     
  6. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: محترم شاہد صاحب

    میرے خیال میں شاہد احمد خاں نے ٹھیک کہا ہے کہ ہم لوگوں کو کاپی پیسٹ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ یہ اردو زبان کی سائٹ ہے جو کہ ہماری قومی زبان ہے اور ہم لوگ اگر تھوڑی سی محنت کریں تو بہت کچھ خود سے بھی لکھ سکتے ہیں۔
    والسلام
    محمود
     
  7. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    بہت بہت شکریہ دوستو،، کہ آپ نے تنقید کو تعمیری مقصد کے لئے استعمال کیا ۔۔ اردو کو نیٹ پر اس کا جائز ‌مقام دلانے کی جد وجہد اسی وقت کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے جب ہم سب مل کر اس کار خیر میں حصہ ڈالیں ۔زیادہ سے زیادہ مضامین لکھنے کی کوشش کریں ،، مانا ہم سب اس قابل ہر گز نہیں‌کہ نت نئے خیالات اور مضامین کو ضبط تحریر میں لا سکیں ،، لیکن تھوڑی سی محنت سے دوسری کتابوں‌میں لکھے مضامین تو اردو میں‌ٹائپ کئے ہی جا سکتے ہیں‌،، ویسے ہم میں‌سے اکثر کی انگریزی اچھی ہوگی ،، کیا خیال ہے انگریزی سے مظامین کا ترجمہ نہیں‌کیا جا سکتا ہے کیا ،، ویسے مجھے آپ کی سائٹ‌کا علم اردو ویب ڈاٹ‌نیٹ‌سے ہوا ،،، کبھی کبھی کسی دوسرے کو ڈھونڈنے کے عمل میں اپنے آپ سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے ،،، کیا خیال ہے ؟؟
     
  8. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سنجیدہ زمروں میں سرگرمی

    شاہد بھائی! ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ اتنے مثبت خیالات کے مالک ہوتے ہوئے بھی آپ ہماری اردو کے باقاعدہ صارف کیوں نہیں بنے۔ کیا آپ کے پاس وقت کی قلت یا انٹرنیٹ کی سہولت کا مسئلہ ہے یا ہمارے سرے پر کوئی کمی ہے جو آپ یوں ہم سے پسِ پردہ محوِ گفتگو ہیں؟ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔

    جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ یہاں اکثریت نوآموزوں کی ہے۔ بہتوں کو اردو لکھنا نہیں آتی اور دوسرے بہت سے صارفین کو ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ ایک چوپال کیا ہوتی ہے اور اس میں کیسے گفتگو میں حصہ لیا جاتا ہے۔ قومی سطح پر تحمل و بردباری کی کمی تو پہلے ہی ہمارا المیہ ہے۔ چوپال کے باقی تمام زمرے تو وقت کے ساتھ ساتھ قدرے بہتر ہو رہے ہیں البتہ سنجیدہ زمروں میں کاپی پیسٹ سے زیادہ سرگرمی بہت کم دکھائی دیتی ہے۔ اگر آپ جیسے پختہ فکر لوگ آگے بڑھیں تو ایک اچھی تبدیلی ممکن ہے۔
     
  9. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    کچھ تنگی اوقات ہے ،
    کچھ تلخی حالات ہے ،
    کچھ لوگ بھی مہرباں نہیں،
    کچھ شجر تو ہیں اماں نہیں،
    کچھ بے وطنی بھی چھائی ہے ،
    کچھ دل نے آگ لگائی ہے،
    کچھ خود بھی اپنا پتہ نہیں،
    کچھ اہل شہر میں وفا نہیں،
    کچھ اپنے بھی بیگانے ہیں،
    کچھ دوست ہیں ، انجانے ہیں،
    کچھ لوگ شکایت کرتے ہیں،
    کچھ ہم بھی کہتے ڈرتے ہیں،
    کچھ پاس کبھی کچھ دور بھلے ،
    کچھ ہم بھی یوں مجبور بھلے،
    کچھ وقت ملا تو بولیں گے ،
    کچھ لفظ جنوں کے تولیں گے،


    آور اردو کی نذر ایک چھوٹی سی نظم ، امید ہے میں نے اپنا حرف مدعا بیان کر دیا ہے ،، کمی بیشی رہ گئی ہو تو معزرت ۔۔۔اس وعدے کے ساتھ کہ وقت سے کچھ لمحے چرا کر آپ کی چوپال میں حاضری بھرتے رہیں گے ،، ایک بات ۔۔۔ یہاں زیادہ تر دوست نو جوان اور نو نہال ہیں اور ہم کہ عمر کی تیسری دہائی میں داخل ہو چکے ہیں ان میں چہکتے جچتے نہیں ،،

    یوں‌ہی ڈالے رہو رخ‌ پر گھونگھٹ‌کو تم
    صدقے جائے نظر دل مچلتا رہے
    ہوش ہو جائیں‌گم ، دور چلتا رہے
    برق گرتی رہے ،طور جلتا رہے ۔
    تو میرے سامنے آئے تو اس طرح
    تیرا پردہ رہے مجھ کو دیدار ہو
    پاس چلمن کے یوں‌ آپ بیٹھے رہیں
    حسن چھن چھن کے باہر نکلتا رہے ۔۔
     
  10. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    آپ تو اچھے خاصے شاعر نکلے۔

    واہ رے واہ، آپ تو اچھے خاصے شاعر نکلے۔ مبارک ہو جی۔

    ویسے آپس کی بات ہے، ہماری اردو کے صارفین اتنے بھی کم عمر نہیں ہیں۔ بعض تو شاید عمر میں آپ سے بڑے بھی ہوں۔ بس کچھ صارفین یہاں حرکتیں بچوں والی کرتے رہتے ہیں :p جس کی وجہ اُن کا پہلے سے کسی چوپال میں آنا جانا نہ ہونا ہے۔ اور ہم انہیں اس لئے کچھ نہیں کہتے کہ کہیں بھاگ ہی نہ جائیں۔ اور یہاں انہیں سیکھنے کا جو موقع ملا ہے وہ چھن نہ جائے۔ ہمارا خیال ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی "بڑے" ہو جائیں گے۔ :!:
     
  11. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    Re: آن لائن کاپی پیسٹ

    میرے خیال میں تو بی بی سی اور جنگ کی ویب سائٹس پر شائع شدہ اہم مضامین کو من و عن یہاں نقل کر لینے میں کوئی قباحت نہیں۔ بس حوالہ دینا ضروری ہے جو یہ لوگ پہلے ہی دے رہے ہیں۔

    بی بی سی اور جنگ کوئی چوپالیں تھوڑے ہی ہیں جہاں مواد اسی طرح منظم رہے گا۔ وہ تو خبروں کی ویب سائٹس ہیں جو اپنا پرانا ریکارڈ کوئی خاص طریقے سے منظم نہیں رکھتیں۔ جبکہ ایک چوپال میں مہینوں بلکہ سالوں پرانی شائع شدہ تحریریں بھی اسی منظم انداز سے پڑی ہوتی ہیں کہ کوئی آئے اور بآسانی نکال کر پڑھ لے۔ اور پھر یہ بھی تو ضروری نہیں کہ یہاں کا ہر صارف بی بی سی اور جنگ کو بھی ضرور پڑھتا ہو۔

    اس لئے میری رائے میں تو کاپی پیسٹ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے تبصروں سے تو وہ دل چھوڑ بیٹھیں گے۔
     
  12. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    درست فرمایا آپ نے
    اسی لئے تو سموکر ، شہزادی اور میں نے بعد میں اس طرح کا کوئی اضافہ نہیں کیا
    میرا خیال ہے اس معاملے پر کیوں نہ
    رائے شماری​

    کروالی جائے
     
  13. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اس معاملے میں رائے شماری کروانے کا بھلا کیا تک ہے۔ آزادئ رائے جب ہے تو بس ہے۔ سارے فورم ہی اچھے ہیں اور سب کی اپنی شان اور انفرادیت ہے۔ بس ذرا ایک بات کا دھیان رہے کہ

    اپنی حدود سے نہ بڑھے عشق میں کوئی
    جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے​
     
  14. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    دوسری ویب سائٹس سے نقلِ مواد کی ا

    ہم خود سے لکھنے والوں کی قدر کرتے ہیں۔ مگر ہر کوئی قلمکار تو نہیں ہوتا کہ اپنے پاس سے مضمون نگاری کر سکے! چنانچہ ہماری اردو کا یہ ضابطہ ہے کہ جو جتنا کر سکتا ہے اسے کرنے دیں۔ اگر آج کوئی صارف دوسری ویب سائٹس کا مواد محض یہاں نقل کرتا ہے تو کل وہ کسی نقل کردہ تحریر پر اپنا تبصرہ بھی لکھے گا، اور اگر دوسرے صارفین اس کی ہمت بندھائیں تو رفتہ رفتہ وہ خود سے مضمون نویسی بھی شروع کر سکے گا۔ سو ہماری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ دوسروں کا دل توڑنے کی بجائے ان کی ہمت بندھائیں۔

    انٹرنیٹ پر اردو لکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ دراصل یونیکوڈ اردو اتنی تاخیر سے کمپیوٹر کی دنیا میں درآمد ہوئی ہے کہ اس کے بولنے والوں کی ایک بڑی اکثریت اسے ذہنی طور پر قبول نہیں کر پائی۔ یہی وجہ سے کہ گزشتہ ایک سال سے اردوویب کی طرف سے ہونے والی خاطرخواہ محنت کے باوجود ایک محتاط اندازے کے مطابق انٹرنیٹ پر (تمام ویب سائٹس میں مجموعی طور پر) یونیکوڈ اردو لکھنے والوں کی تعداد ابھی تک سینکڑوں سے نہیں بڑھ پائی، یعنی پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر اردو لکھنے والے احباب ایک ہزار سے بھی کم ہیں۔

    اگر ہم ان ناگفتہ بہ حالات میں اردو لکھنے والوں کی کسی بھی طرح دل شکنی کریں گے تو اردو کی ترویج کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔ چنانچہ ہم یونیکوڈ اردو کے گہرے تجزیئے کے بعد اصولی طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ
    دوسری ویب سائٹس کا مواد ان کا حوالہ دیتے ہوئے ہماری اردو میں نقل کرنے پر ہماری طرف سے کوئی بندش نہیں ہے۔
     
  15. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یہ ہوئی ناں بات !
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں