1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اربوں ڈالر کے رافیل طیارے اور 20روپے کے لیموں، تحریر : انجنیئررحمیٰ فیصل

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اربوں ڈالر کے رافیل طیارے اور 20روپے کے لیموں، تحریر : انجنیئررحمیٰ فیصل
    upload_2019-10-24_2-24-57.jpeg
    آج ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ پچھلے چند دنوں میں سوشل میڈیا پر کون کون سے موضوعات وائرل ہوئے ۔سب سے پہلے تو وہی ’’گو بیک مودی‘‘مہم دوبارہ چل پڑی۔یہ مہم قبل ا زیں اس وقت چلی تھی جب نریندرمودی بھارتی خلائی جہازکو چاند پر اترتے ہوئے دیکھنے کے لئے تامل ناڈو پہنچے تھے ۔جہاںان کا چہرہ اس وقت آگ بگولا ہو گیا جب انہیں بتایا گیاکہ خلائی شٹل کے ساتھ وہی کچھ ہوا ہے جو انہوںنے جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ساتھ کیا ہے۔یعنی خلائی جہاز کا بھی رابطہ کٹ گیا ہے۔اس پرسوشل میڈیا پر خلائی جہاز کے گم ہونے کی وڈیو ان سرخیوں کے ساتھ وائرل ہو گئی کہ بھارتی خلائی جہاز مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتر گیا ہے جہاں اس کا ملک بھر سے رابطہ کٹ گیا ہے۔دوسری مرتبہ ’’گو بیک مودی ‘‘کی مہم اس وقت چلی جب نریندرمودی چین کے صدر سے ملنے تامل ناڈو پہنچے۔
    گزشتہ دنوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے لاہور میں سری لنکا کی ٹیم سے تینوں میچ ہار کر ہمارے شائقین کا دل توڑ دیا جس پر شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ کے ختم ہوتے ہی سرفرازاحمدکے پوسٹر پھاڑ کر اپنا غصہ نکالا اور انہیں بتایا کہ دھیان سے کھیلیں۔ ان کے پوسٹر پھاڑنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ان کا موضوع تھا’’شکست پر سرفراز کے فینز خوش نہیں۔۔۔‘‘یہ کئی عالمی اخبارات کی اہم خبر بھی بنی۔
    upload_2019-10-24_2-27-24.jpeg
    اب فرانس چلتے ہیںجہاں 8اکتوبر کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے فرانس میں نئی تاریخ رقم کرد ی ۔انہوں نے فرانس سے خریدے جانے والے کئی سو ارب روپے کے رافیل طیارے کی حفاظت کے لئے لیمن اور ناریل کی پوجا کی۔ وزیر دفاع نے جنوں بھوتوں اور دشمن سے بچانے کیلئے طیارے کے اوپر مخصوص بھجن لکھنے کے بعد طیارے کے چاروں ٹائروں میں لیموں پھنسا دیئے ۔ ٹھہریے، ابھی بھارت کو ملنے والے طیارے کاٹھیک سے دفاع نہیں ہوا۔اسی لئے راج ناتھ نے کاک پٹ کے اوپر بھی ایک ناریل رکھ دیا۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد انہوں نے روایتی انداز میں کچھ پڑھا۔ جس کے ساتھ ہی بھارت کو بچانے کے لئے فرانس میںبننے والا جدید ترین طیارہ بھارت میں پائے جانے والے ناگ دیوتا سے محفوظ ہو گیا ہے۔

    طیارے کی پوچا ختم ہونے کی دیر تھی ،سوشل میڈیاپر راج ناتھ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی دنیا بھر میں شور مچ گیا۔لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اربوں روپے کا طیارہ بھارت کی اور 20روپے کا لیمن رافیل کی حفاظت کرے گا ۔ کانگریس کے ایک رہنما کی ٹوئٹ آ گئی کہ ’’یہ تماشا ہے۔اتنی جدید ٹیکنالوجی کے حامل ملک میںراج ناتھ نے توہم پرستی کی انتہا کر دی‘‘۔کچھ نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ لیمن اور ناریل سے پوجا کے بعد یہ طیارہ کہیں بھارت میں لیمن اور ناریل کے باغات کی حفاظت پر ہی نہ لگا دیا جائے۔کچھ نے اسے بھارت کی روایت اور ثقافت قرار دیا۔جس پرعوام نے بھی کاروں کے ٹائروں میں لیمن پھنسا کر ان کی تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں ،آخر کاروں کو بھی تو حفاظت کی ضرورت ہے، انہیں کیوں نہ محفوظ کیاجائے۔

    پردیپ پرمار نے لکھا کہ مودی جی کے نئے بھارت میںنئی روایات اور نئی طاقت مل گئی ہے، لیمن اور ناریل کی طاقت۔9اکتوبرکو ہسٹری آف انڈیا نے اپنے ٹوئٹ اکائونٹ پر لکھا کہ نریندر مودی نے بھی راج ناتھ کے لیمن مرچی ٹوٹکاپر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تاہم بھارتی وزیر خزانہ نرملا نے اسے بھارت روایت کا حصہ قرا دیا، جس پر ایک جیالے نے ٹوئٹ کیا کہ اگلے بجٹ میں رافیل طیاروں کے لئے اربوں ڈالر رکھنے کے ساتھ ساتھ 20روپے لیمن کے لئے بھی رکھے جائیں گے۔پھر ہی بات بنے گی ۔سبھیر سنہا نے بھی بھارتی وزیر دفاع کا خوب تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ راج ناتھ جی یہ لیمن بھارت سے ہی اپنے ساتھ لے کر گئے ہوں گے کیونکہ سرزمین فرانس پر اگنے والے لیمن میں اتنی شکتی کہاں،جتنی کہ بھارت میں اگنے والے لیمن میں ہوتی ہے۔انڈین الیکٹرانک آرمی نامی ٹوئٹ اکائونٹ پر رافیل طیارے پر لیمن اور ناریل بنا بنا کر ،اس پر بھجن لکھ لکھ کراس کی شکل ہی بدل دی گئی ۔اس کی سرخی تھی ۔۔۔ جناب! اب یہ طیارہ بھارت میں پرواز کے لئے تیار ہے۔

    سوارنا ہردیس نے بھی کیا خوب ٹوئٹ کیا۔ لکھتے ہیں کہ، اگر یہی طیارہ چند عشرے قبل خریدا جاتا تو او جارج فرنینڈس وزیر دفاع ہوتے تو وہ یقیناََ لیمن اور ناریل کی جگہ طیارے کی شاسترا پوجا کی بجائے کراس لہراتے۔ایک اور ٹوئٹ اکائونٹ میں کہا گیا تھاکہ۔۔۔ہم انڈینز ہیں جناب، ہم ہر چیز کی حفاظت کے لئے شاسترا پوجا کرتے ہیں اور پھر انہوں ے اپنی موٹر سائیکلوں کی لیمن اور ناریل سے پوجا کے سین شامل کر دئیے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں