1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ادرک میں چھپا سردی کا علاج ۔۔۔۔۔ سارہ خان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ادرک میں چھپا سردی کا علاج ۔۔۔۔۔ سارہ خان

    سردیوں کا آغاز ہوتے ہی بچے بڑے سبھی نزلہ،زکام ،کھانسی اور بخار کی شکایت کرنے لگتے ہیں۔گھر میں کوئی ایک بیمار ہو جائے تو چھوت کی طرح جراثیم ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے لگتے ہیں اور سبھی کو چند دن کے لیے کوئی نہ کوئی بیماری ضرور لگتی ہے
    اس کی ایک بڑی وجہ تو موسمی تبدیلی ہوتی ہے،لیکن آج کل کورونا سے خوفزدہ لوگ بخار اور کھانسی سے زیادہ پریشا ن رہنے لگے ہیں۔گلے میں ذرا سی خراش محسوس ہوتے ہی دل میں ہزار طرح کے واہمے پیدا ہونے لگتے ہیں۔بیماری کے اس ماحول میں دل میں ڈر پیدا ہونا کوئی ایسی انوکھی بات بھی نہیں،اور لاکھ کوشش کے باوجود موسم تبدیل ہونے پر طبیعت میں ہلکی پھلکی گڑ بڑ ضرور ہوتی ہے۔ایسے میں قارئین کی اسی پریشانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے عام موسمی بیماریوں کا علاج آپ کے گھر میں موجود ایک سستی اور آسانی سے دستیاب سبزی میں رکھا ہے۔جس کا استعمال نہ صرف بیماری دور کرنے کے لیے بلکہ کھانوں کی لذت اور افادیت بڑھانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ہمارے کھانوں میں روزانہ شامل ہونے والی ادرک میں صحت کے کیسے کیسے خزانے پوشیدہ ہیں اور اس سے مختلف بیماریوں کا علاج کس طرح ممکن ہے آئیے اس کے بارے میں آپ کو تفصیل سے بتائیں۔
    ادرک میں سوزش رفع کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس کی مدد سے جہاں آپ گلے کی خراش سے نجات پا سکتے ہیں وہیں نزلہ،زکا م میں افاقہ حاصل کرنے کے لیے بھی اینٹی بائیوٹک دوائوں سے کہیں بہتر اس کا استعمال ہے۔اسے استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنے منہ میں ادرک کا اتنا چھوٹا سا ٹکڑا ڈال لیں جو زیادہ کڑوا محسوس نہ ہو اور آسانی سے منہ میں رکھا جا سکے۔اسے آہستہ آہستہ چبانے کی کوشش کریں۔اس سے جو رس نکلے گا وہ یقینا آپ کے منہ کا ذائقہ بھی خراب کرے گا اور کڑواہٹ بھی برداشت کرنی پڑے گی ،لیکن کہتے ہیں نہ کہ ہر کڑوی چیز میں شفا موجود ہے۔اس لیے کوشش کر کے ادرک سے نکلنے والے رس کو نگل لیں تو کچھ دیر بعد ہی آپ کو حلق میں خراش کم محسوس ہونے لگے گی اور درد سے بھی نجات ملے گی۔

    نزلہ،زکام اور کھانسی کو شکست دینے کادوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ تازہ ادرک کا تقریباً ڈیڑھ انچ کا لمبا ٹکڑا کاٹ لیں۔اب آپ اسے قاشوں میں تقسیم کر دیں یا سل بٹے پر پیس لیں ،پھر پانی اُبال لیں اور خوب کھولتے ہوئے ایک کپ پانی میں پسی ادرک کو پانچ سے سات منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد پانی میں سے ادرک کو خوب اچھی طرح نچوڑ کر یا چھلنی کی مدد سے نکال لیں اور پانی میں چاہیں تو حسبِ ذائقہ شہد شامل کر کے پی لیں۔ آپ کو دن بھر میں تین بار آدھا ،آدھا کپ ادرک کا پانی پینا چاہیے۔اس سے نزلہ،زکام میں جلد افاقہ ہو گا اور طبیعت بھی بحال ہو جائے گی۔اس کے علاوہ ادرک کا چٹنی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہر ی مرچ،پودینہ ہلکا سا نمک اور ادرک کا چھوٹا ٹکڑا ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اسے روزانہ کھانے میں استعما ل کرنے سے سانس،پھیپھڑوں اور گلے کی کئی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔بھوک کم لگنے کی صورت میں بھی ادرک کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔ پیٹ کا درد اور اپھار ہ دور کرنے کے لیے ادرک اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔ ادرک سے معدہ کئی بیماریوں سے پاک رہتا ہے۔

    ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک اور اس میں سات لونگ شامل کر کے دو کپ پانی ملا لیں۔پانی کو اتنا پکائیں کہ آدھا کپ رہ جائے۔اس کے بعد چھان کر چٹکی بھر نمک شامل کر کے دو سے تین گھونٹ قہوہ پی لیں اور باقی پانی کے غرارے کر لیں۔آپ کو گلے کی کئی بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں