1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز کو ٹربیوٹ

Discussion in 'اردو شاعری' started by خلیل, Aug 26, 2008.

  1. خلیل
    Offline

    خلیل ممبر

    Joined:
    Aug 20, 2008
    Messages:
    40
    Likes Received:
    0
    احمدفراز کو ٹربیوٹ احمدفراز کو ٹربیوٹ
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  2. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    :dilphool: زبردست
    بہت دکھ ہو ایک عظیم شاعر کی وفات پر اللہ پاک اسکو جنت میں گھر دے آمین
     
  3. خلیل
    Offline

    خلیل ممبر

    Joined:
    Aug 20, 2008
    Messages:
    40
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    پسند کرنے کا بہت بہت بہت شکریہ بھائی
     
  4. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    خلیل بھائی بہت خوبصورت شاعری اور اتنی ہی خوبصورت ڈیزائننگ ہے۔ :mashallah:
    فراز صاحب جیسے بڑے انسان کو شائید ہم لوگ کبھی بھی ان کے مقام کے مطابق ٹربیوٹ نہ دے پائیں۔ لیکن آپ کی کاوش بہت شاندار ہے۔ :a180:
    :dilphool:
     
  5. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    بہت ہی خوبصورت بہت ہی زبردست۔۔۔ :dilphool:

    اللہ رب العزت احمد فراز صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔
     
  6. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    Joined:
    Dec 15, 2007
    Messages:
    4,163
    Likes Received:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    یہ فراز احمد کون ہے ؟ :pagal: احمد فراز نام تھا انکا اللہ انکو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور باقی آپ نے بہت عمدہ کوشش کی ویری گڈ :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  7. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    [​IMG]
     
  8. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    [​IMG]
     
  9. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    [​IMG]
     
  10. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    [​IMG]
     
  11. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    [​IMG]
     
  12. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    اب کے ہم بچھڑے تو شائید کبھی خوابوں میں ملیں
    جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں

    ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
    یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں

    تو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا
    دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں

    غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کر لو
    نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں

    آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
    کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں

    اب نہ وہ میں ہوں نہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فراز
    جیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
     
  13. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے
    رسوائی سے ڈرنے والوں بات تمھی پھیلاؤ گے

    اس کا کیا ہے تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت
    ترکِ محبت کرنے والو! تم تنہا رہ جاؤ گے

    ہجر کے ماروں کی خوش فہمی! جاگ رہے ہیں پہروں سے
    جیسے یوں شب کٹ جائے گی، جیسے تم آ جاؤ گے

    زخم تمنا کا بھر جانا گویا جان سے جانا ہے
    اس کا بھلانا سہل نہیں ہے خود کو بھی یاد آؤ گے

    چھوڑو عہدِ وفا کی باتیں، کیوں جھوٹے اقرار کریں
    کل میں بھی شرمندہ ہوں گا ، کل تم بھی پچھتاؤ گے

    رہنے دو یہ پند و نصیحت ہم بھی فراز سے واقف ہیں
    جس نے خود سو زخم سہے ہوں اس کو کیا سمجھاؤ گے​
     
  14. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    کب تک درد کے تحفے بانٹو۔ نزر جالب

    کب تک درد کے تحفے بانٹو خون جگر سوغات کرو
    جالب ہن گل مک گئی ہے ، ھن جان نو ہی خیرات کرو

    کیسے کیسے دشمن جان اب پرسش حال کو آئے ہیں
    ان کے بڑے احسان ہیں تم پر اٹھو تسلیمات کرو

    تم تو ازل کے دیوانے اور دیوانوں کا شیوہ ہے
    اپنے گھر کو آگ لگا کر روشن شہر کی رات کرو

    اے بے زور پیارے تم سے کس نے کہا کہ یہ جنگ لڑو
    شاہوں کو شہ دیتے دیتے اپنی بازی مات کرو

    اپنے گریباں کے پرچم میں لوگ تمھیں کفنائیں گے
    چاہے تم منصور بنو یا پیروی سادات کرو

    فیض گیا اب تم بھی چلے تو کون رہے گا مقتل میں
    ایک فراز ہے باقی ساتھی، اس کو بھی اپنے ساتھ کرو

    احمد فراز
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    بہت خوب کلام ہے۔

    فیض گیا اب تم بھی چلے تو کون رہے گا مقتل میں
    ایک فراز ہے باقی ساتھی، اس کو بھی اپنے ساتھ کرو​


    واہ واہ ۔ اب تو فراز بھی چلا گیا
     
  16. مانوس اجنبی
    Offline

    مانوس اجنبی ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2008
    Messages:
    117
    Likes Received:
    0
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔ :a180:
     
  17. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    حسن مجتبیی کے بلاگ سے ماخوذ

    کچھ شاعر جیتے جی عظیم ہوتے ہیں۔ انکی شاعری لوک شاعری بن جاتی ہے۔ احمد فراز بھی عہد حاضر کے ایک ایسے شاعر ہیں۔ میں جب ٹین ایج میں تھا تو انکی ایک نظم "اسمگل" ہوکر پاکستان کے کونے کھدرے میں خوشبو کی طرح پھیلی ہوئی تھی۔ پاکستان پر ضیاءالحق سوار تھے اور فراز کی اس نظم کو کوئی 'پیشہ ور قاتلوں سے خطاب' کا عنوان دیتا تھا تو کوئی کچھ اور۔

    احمد فراز کی اس باغیانہ نظم کے کچھ بند اسطرح ہیں:

    میں نے اکثر تمہارے قصیدے لکھے
    اور آج اپنے نغموں سے شرمندہ ہوں
    پابہ زنجیر یاروں سے نادم ہوں میں
    اپنے گیتوں کی عظمت سے شرمندہ ہوں
    سرحدوں نے کبھی جب پکارا تمہیں
    آنسووں سے تمہیں الوداعیں کہیں
    تم ظفرمند تو خير کیا لوٹتے
    ہار کر بھی نہ جی سے اتارا تمہیں
    جس جلال و رعونت سے وارد ہوئے
    کس خجالت سے تم سوئے زنداں گئے
    تیغ در دست وکف در دہاں آئے تھے
    طوق در گردنوں پابہ جولاں گئے
    سینہ چاکان مشرق بھی اپنے ہی تھے
    جنکا خوں منہ کو ملنے کو تم آئے تھے
    مامتائوں کی تقدیس کو لوٹنے
    یا بغاوت کچلنے کو تم آئے تھے
    انکی تقدیر تم کیا بدلتے مگر
    انکی نسلیں بدلنے کو تم آئے تھے
    جیسے برطانوی راج میں ڈوگرے
    جیسے سفاک گورے تھے ویتنام میں
    تم بھی ان سے ذرا مختلف تو نہیں
    حق پرستوں پہ الزام انکے بھی تھے
    وحشیوں سے چلن عام انکے بھی تھے
    رائفلیں وردیاں نام انکے بھی تھے
    آج سرحد سے پنجاب و مہران تک
    تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو
    اتنی غارتگری کس کے ایما پر ہے
    کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو
    کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے
    کس کے آگے ہو تم سرنگوں غازیو
    آج شاعر پہ ہی قرض مٹی کا ہے
    اب قلم ميں لہو ہے سیاہی نہیں۔
    آج تم آئینہ ہو میرے سامنے
    پیشہ ور قاتلو تم سپاہی نہیں- '
     
  18. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    بہت خوب۔۔۔شکریہ ہم سے شیئر کرنے کے لیئے۔۔۔ :dilphool:
     
  19. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: فراز احمد کو ٹربیوٹ

    احمد فراز کو ٹربیوٹ
    مرثیہ احمد فراز (مرحوم)
    (جاوید بدایونی)

    پہلے جناب فیض گئے ہم کو چھوڑ کر
    پھر قاسمی، نیازی، جہاں سے گزر گئے

    احمد فراز جن سے سخن میں بہار تھی
    اب گلستان شعر کو ویران کر گئے

    رو رو کے اردو کہتی ہے احمد فراز سے
    تم کیا گئے کہ دل کے سب ارمان مر گئے

    مایوسیاں نہ اتنی سخن کو ہوئیں کبھی
    کتنے ہی اس جہاں سے اہل نظر گئے

    پرنم ہیں اہل ذوق کی آنکھیں وہ کیا کریں
    لگتا ہے جیسے صبر کے پیمانے بھر گئے

    نسلوں کو یاد آئیں گے، صدیوں تک اے فراز
    اشعار تیرے دل میں‌صدا کر کے گھر گئے

    شعر و ادب نے دیکھے تھے کیسے حسین خواب
    پل بھر میں‌ ٹوٹ ٹوٹ کے سب ہی بکھر گئے

    سب کی دعا ہے خلد عطا ہو فراز کو
    جو کوچ آج دنیائے فانی سے کر گئے

    اللہ رب العزت احمد فراز صاحب کو جنت الفردوس میں‌اعلی مقام عطا کرے آمین ثم آمین
     
  20. خلیل
    Offline

    خلیل ممبر

    Joined:
    Aug 20, 2008
    Messages:
    40
    Likes Received:
    0
    سب کا بہت بہت بہت بہ شکریہ :مزید مسکراہٹيںa180: :a150: :a191: :a165:
     
  21. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    احمد فراز جن سے سخن میں بہار تھی
    اب گلستان شعر کو ویران کر گئے
    آہ ۔۔ فراز مرحوم کی یاد میں بہت ہی خوب کلام ہے۔ :a180:
     
  22. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    شکریہ محترمہ :dilphool:
     
  23. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    ہوا کے زور سے پندارِ بام و در بھی گیا
    چراغ کو جو بچاتے تھے ان کا گھر بھی گیا

    پکارتے رہے محفوظ کشتیوں والے
    میں ڈوبتا ہوا دریا کے پار اتر بھی گیا

    اب احتیاط کی دیوار کیا اٹھاتے ہو
    جو چور دل میں چھپا تھا وہ کام کر بھی گیا

    میں چپ رہا کہ اس میں تھی عافیت جاں کی
    کوئی تو میری طرح تھا جو دار پر بھی گیا

    سلگتے سوچتے ویران موسموں کی طرح
    کڑا تھا عہدِ جوانی مگر گزر بھی گیا

    جسے بھلا نہ سکا اس کو یاد کیا رکھتے
    جو نام دل میں رہا ذہن سے اتر بھی گیا

    پھٹی پھٹی ہوئی آنکھوں سے یوں نہ دیکھ مجھے
    تجھے تلاش ہے جس کی وہ شخص مر بھی گیا

    مگر فلک کی عداوت اسی کے گھر سے نہ تھ
    جہاں فراز نہ تھا سیلِ غم ادھر بھی گیا
     
  24. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    [youtube:2mdr6cw7]http://www.youtube.com/watch?v=uI1hgTOxago[/youtube:2mdr6cw7]
     
  25. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ بہت عمدہ چیز ارسال کی ہے آپ نے۔
    فراز مرحوم واقعی عصرِ حاضر کے عظیم شاعر تھے۔
    خدا غریقِ رحمت فرمائے۔ آمین
     
  27. شام
    Online

    شام مہمان

    بھت اچھی شاعری ھے
    ALLAH un ko jannat me jagha deye
    Ameen
     
  28. شام
    Online

    شام مہمان

    کون کس کہ ساتھ کتنا مخلص ھے فراز
    وقت ھر شخص کی اوقات بتا دیتا ھے
     

Share This Page