1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 16۔ مومن اپنے مومن بھائی کیلئے آئینہ

    16 --- عن ابی ھُریرہ :rda: قال: قَالَ رسول اللہ :saw: : المومنُ مِرآۃُ اَخِیہِ اِذا رَای فیہِ عَیباً اَصلَحَہُ ۔
    [align=left:3v0nixxj](صحیح البخاری : 1/93---238، مسند ابن المبارک: 1/485--1278)[/align:3v0nixxj]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا “مومن اپنے بھائی (مومن) کا آئینہ ہے، جب وہ اس میں کوئی برائی دیکھتا ہے تو اصلاح کر لیتا ہے“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ ۔ ماشاءاللہ

    نعیم بھائی ۔ جزاک اللہ الخیر
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 17۔ درود پاک ذریعہء قربِ رسول (ص)

    17۔۔۔۔ عن عبداللہ بن مسعود :rda: ان رسول اللہ :saw: قال: اولی الناس بی یوم القیامۃ اکثرھم علیّ صلوۃ ۔
    [align=left:1mrf3g63](الترمذی 2/354-- 484)[/align:1mrf3g63]

    ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم (صل اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : قیامت کے دن لوگوں میں سے میرےسب سے قریب وہ ہوگا جو (دنیا میں) مجھ پر زیادہ درود بھیجتا ہے۔


    اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ​
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 18۔ مسلمان علامتِ امن واخوت

    18---عن عبداللہ بن عمرو (رض) قال: ان رجلاً سالَ النبی :saw: اَیُّ المسلمین خیر؟ قال: من سَلِم المسلمون من لِسانہِ و یدہِ ۔
    [align=left:3o6wtiyo](متفق علیہ ۔ البخاری: 5/2379---6119، المسلم : 1/65-- 39)[/align:3o6wtiyo]

    ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نےحضور نبی اکرم :saw: سے عرض کی “کون سا مسلمان افضل ہے؟“ آپ :saw: نے فرمایا“ جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 19۔ مسلمان کا پرامن اور امین ہونا

    19-- عن ابی ھریرۃ (رض)قال : قال رسول اللہ :saw: المسلمُ من سَلِمَ المسلِمونَ مِن لسانہِ وَ یَدِہِ، والُمومِنُ مَن اَمِنَہُ النّاسُ عَلیَ دِمائِھِم وَ اموَالھِم۔

    [align=left:3p4bb2mo](الترمذی: 5/17--2627، النسائی: 8/104---4995)[/align:3p4bb2mo]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ :saw: نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مومن وہ ہے جس کو لوگ اپنے خون اور مالوں پر امین سمجھیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ۔۔ کاش ہم آج ایسے مسلمان بن جائیں
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر20۔ مسلمان کی جان مال دوسرےپرِحرام

    20---- عن ابی ھریرۃ :rda: قال: قالَ رسول اللہ :saw: المسلم اخو المسلم لا یخُونُہُ ولا یَکذِبُہُ ولا یَخذُلُہُ، کُلّ المسلم علی المسلمِ حَرَام عِرضُہُ وَمالُہُ وَ دَمُہُ، التقوَی ھاھُنا، بِحَسبَ امریءَ مِن الشّرِانُ یَحتَقِرَ اَخَاہُ المسلم ۔

    [align=left:2xlo5evc](الترمذی 4/325---- 6927 وھذا حدیث حسن)[/align:2xlo5evc]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے وہ اس سے خیانت کرتا ہے نہ اس سے جھوٹ بولتا ہے اور نہ اسے ذلیل کرتا ہے۔ ہر مسلمان مکمل طور پر دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔ اس کی عزت، اس کا مال، اور اس کا خون۔ (دل کی طرف اشارہ کر کے فرمایا) تقویٰ یہاں ہے۔ کسی مسلمان کے لیے اتنی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    جزاک اللہ الخیر ۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 21۔ مسلمان پر 5 حقوق

    21--- عن ابی ھریرۃ :rda: اَنَّ رسول اللہ :saw: قالَ: حقُّ المُسلمِ عَلیَ المسلمِ خمس: رَدُّ السلامِ و عِیادَۃُ المریضِ، و اتّباعُ الجنائزِ وَ اِجابِۃُ الدّعوَۃِ و تَشمیتُ العَاطِس۔

    [align=left:23quladf](متفق علیہ: البخاری: 1/418---1183، المسلم: 4/1704---2162)[/align:23quladf]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ:rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم:saw: نے فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ (5) حق ہیں۔ سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، (فوت شدہ مسلمان کے) جنازے کے ساتھ جانا، مسلمان کی دعوت قبول کرنا اور چھینک کا جواب دینا“۔

    ترتیب کے ساتھ (وضاحت کے لیے)

    1۔ سلام کا جواب دینا

    2۔ بیمار کی عیادت کرنا

    3۔ فوت ہو جائے تو اسکے جنازے کے ساتھ جانا اور جنازہ پڑھنا

    4۔ جب وہ دعوت کرے تو اسکی دعوت قبول کرنا

    5۔ جب وہ چھینک مار کر الحمدللہ کہے تو جواباً یرحمک اللہ کہنا

    اور مسلم شریف کی حدیث نمبر 4/1705---2162 میں ایک اضافہ یہ بھی آیا ہے کہ :-

    6- جب مسمان بھائی مشورہ چاہے تو اسے اچھا مشورہ دینا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ تعالی !
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 22۔ ظالم و مظلوم کی مدد کرنا

    22--- عن انس بن مالک :rda: قال : قال رسول اللہ :saw: : انصُر اَخاکَ ظالماً اَو مَظلُوماً۔ فقالَ رجُل : یارسول اللہ ! اَنصُرُہُ اِذا کَانَ مَظلُوماً، اَرَائتَ اِن کانَ ظالِماً کَیفَ اَنصُرہُ ؟ قال : تَحجُزُہُ اَو تَمنَعُہُ مِنَ الظّلم، فَاِنّ ذلِکَ نَصرُہُ ۔

    [align=left:2dpa5hfo](البخاری : 6/2550--6552, المسلم: 4/1998--2584, الترمذی: 4/523--2255)[/align:2dpa5hfo]

    ترجمہ: حضرت انس:rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم:saw: نے فرمایا : “اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ ایک شخص نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اگر وہ مظلوم ہو تب میں اسکی مدد کروں لیکن مجھے بتائیے کہ جب وہ ظالم ہو تو میں اس کی مدد کیسے کروں ؟ (آپ نے ) فرمایا :“ ا سے ظلم سے باز رکھو، یا فرمایا : اسے ظلم سے روکو، کیونکہ یہ بھی اس کی مدد ہے“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 23۔ خشیت الہی اور دیدارِ الہی

    23--- عن ابی ذر :rda: اوصانی خلیلی :saw: ان اخشی اللہ کاَنّی ارَاہُ، فاِن لَم اَکُن ارَاہُ فَاِنّہُ یَرَانِی ۔

    [align=left:2d31dubs](رواہ ابو نعیم فی الاربعین 39--12)[/align:2d31dubs]

    ترجمہ : حضرت ابوذر(غفاری) :rda: روایت کرتے ہیں کہ مجھے میرے حبیب :saw: نے فرمایا کہ میں خشیتِ الہی میں ایسا ہو جاؤں گویا میں‌اسے دیکھ رہا ہوں ، پس اگر میں اسے نہیں‌دیکھ سکتا تو وہ یقیناً مجھے دیکھ رہا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    اللہ اکبر سبحان اللہ و جزاک اللہ بخیر
    صلو ُعلی الّّحبیب

    اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 24- بندوں سے نیکی کا اجر

    24-- عن ابی ھریرۃ :rda: قال: قال رسول اللہ :saw: اِنّ اللہ (عزوجل) یقول یوم القیامۃ: یا ابن آدم ! مرضتُ فلم تعدنِی۔ قال : یاربّ ! کیف اعودک و انت ربّ العالمین ؟ قال: اما علمتَ انی عبدی فلاناً مرض فلم تعدہُ ؟ اما علمت انکَ لَو عدتہُ لوجدتنی عندہُ ؟ یاابن آدم ! استطعمتک فَلَم تطعمنی۔ قال: یارب ! وکیف اطعمک و انت رب العالمین ؟ قال: اما علمت انہُ استطعمک عبدی فُلان فَلم تُطعمہُ؟ اما علمتَ انّک لو اطعمتہُ لَوَجدت ذلکَ عِندی؟ یا ابنَ آدم ! استسقیتک فلَم تسقینی۔ قال: یاربّ ! کیف اسقیک وا انت رب العالمین؟ قال: استسقاک عبدی فلان فلم تسقہِ، اما اِنک لو سقیتَہُ وجدت ذلک عِندی۔

    [align=left:jr4nf93w](متفق علیہ: البخاری: 1/182--517۔۔ المسلم: 4/1990--2569)[/align:jr4nf93w]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: بے شک قیامت کے دن اللہ تعالی فرمائے گا: اے ابن آدم ! میں بیمار ہوا اور تو نے میری عیادت (بیمار پرسی) نہ کی۔ بندہ عرض کرے گا: اے پروردگار !‌میں تیری بیمار پرسی کیسے کرتا جبکہ تو خود تمام جہانوں کا پالنہار (رب العالمین)‌ہے؟ ارشاد ہو گا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ (دنیا میں) میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا اور تو نے اسکی بیمارپرسی نہیں‌کی ۔ کیا تو نہیں‌ جانتا کہ اگر تو اسکی بیمار پرسی کرتا تو مجھے اسکے پاس موجود پاتا؟
    اے ابنِ آدم ! میں‌نے تجھ سے کھانا طلب کیا تھا اور تو نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔ بندہ عرض کرے گا: اے پروردگار ! میں‌تجھے کیسے کھانا کھلاتا جبکہ تو تمام جہانوں کا پالنے والا (رب العالمین) ہے؟ ارشاد ہو گا : کیا تجھے معلوم نہیں‌کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا تھا اور تو نے اسے نہیں کھلایا۔ کیا تو نہیں جانتا کہ اگر تو اسے کھانا کھلاتا تو اسکا ثواب و اجر میری بارگاہ سے پاتا۔
    اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے پانی مانگا اور تو نے مجھے پانی نہیں‌پلایا۔ بندہ عرض کرےَ گا : اے پروردگار ! مٰن تجھے پانی کیسے پلاتا جبکہ تو خود رب العالمین ہے؟ ارشاد ہوگا : میرے فلاں‌بندے نے تجھ سے پانی مانگا تھا اور تو نے اسے پانی نہیں‌پلایا۔ کیا تجھے معلوم نہیں‌کہ اگر تو اسے پانی پلاتا تو اسکا ثواب تجھے میرے ہاں سے ملتا۔ “
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. سوہنڑا صدیقی
    آف لائن

    سوہنڑا صدیقی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 فروری 2007
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    جزاک اللہ نعیم بھائی
    خداوند عالم آپ کو مزید ترقی عنایت کرے
    مزید علم میں اضافہ کرے
    آمین ثم آمین
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 25۔ نیکی کا گناہوں کو مٹانا

    25-- عن ابی ذر :rda: قال: قال لی رسول اللہ :saw: : اِتّقِ اللہ حَیثُما کُنتَ، وَاتبعِ السّیّئَۃَ الحَسنَۃَ تَمحُھَا، وَخَالِقِ النّاسَ یخلُقٍ حَسَنٍ ۔ قَالَ وَ فی البَاب : عن ابی ھریرۃ :rda:

    [align=left:284ar770](الترمذی: 4/355--1987، الدارمی: 2/410--2791)[/align:284ar770]

    ترجمہ: حضرت ابوذر :rda: روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم :saw: نے مجھے فرمایا : تم جہاں‌بھی ہو اللہ تعالی سے ڈرتے رہو، گناہ کے بعد نیکی کیا کرو (اسطرح) وہ (نیکی) اُس (گناہ) کو مٹا دے گی اور لوگوں سے اخلاقِ حسنہ کے ساتھ پیش آیا کرو۔“

    (ایک باب میں یہی روایت حضرت ابوھریرہ (رض)سے بھی منقول ہے)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 26۔ فرشتوں کا برائی اور اچھائی لکھنا

    26-- عن ابی ھریرۃ :rda: اَنّ رسول اللہ :saw: قال: یقولُ اللہ: اِذا اَرادا عَبدی اَن یعمَل سَیِّئۃ فلا تکتُبُھا عَلَیہِ حَتّیٰ یَعمَلَھا، فَاِن عَمِلَھا فَاکتُبُوھا بِمِثلِھا، وَاِن تَرَکَھا مِن اَجلِی فَاکتُبُوھَا لَہُ حَسَنَۃ ۔ وَاِذا اَرَادَ اَن یَعمل حَسَنۃ، فَلَم یَعمَلھا فَاکتُبُوھا لَہُ حَسَنۃً ، فَاِن عَمِلَھَا فَاکتُبُوھا لَہُ بِعَشَرِ اَمثَالِھَا اِلَی سَبعِ مِائۃِ ضِعفٍ۔ (متفق علیہ و ھذا لفظُ البخاری)

    [align=left:2jf2nxnb](البخاری: 6,15/2724--8062، المسلم : 1/117--128-131، الترمذی:5/261--3073)[/align:2jf2nxnb]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ :rda: سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم :saw: نے فرمایا: اللہ تعالی (فرشتوں سے) فرماتا ہے: جب میرا بندہ بُرے کام کا ارادہ کرے تو اسکی کوئی برائی نہ لکھو جب تک کہ وہ اس برائی کا ارتکاب نہ کر لے۔ اور جب وہ برائی کرلے تو اس کے برابر ہی (گناہ) لکھو، اور اگر میری وجہ سے ترک کردے تو اسکے لیے ایک نیکی لکھ دو۔ اور جب وہ نیکی کرنے کا ارادہ ہی کرے اور ابھی نیکی نہ کی ہو تو بھی اسکے لیے ایک نیکی لکھ دو اور اگر وہ یہ نیک کام کر لے تو اسکے لیے دس گنا سے سات سو گنا تک (زیادہ نیکیاں) لکھو“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 27 محسن کون ہے؟

    27--عن عبداللہ :rda: قال: قال رَجُل : یا رسول اللہ :saw: ! مَتَی اَکُون مُحسِناً ؟ قال: اِذا قَالَ جِیرانُک : اَنتَ مُحسِن فَاَنتَ مُحسِن، وَاِذا قالُو ! اِنّک مُسِی فَاَنتَ مُسِی۔

    [align=left:1a7zao28](ابنِ ماجہ: 2/1411--4222-4223, البیھقی: 7/85--1399)[/align:1a7zao28]

    ترجمہ: حضرت عبداللہ :rda: سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی اکرم :saw: کی بارگاہ میں‌عرض کیا “ یارسول اللہ :saw: ! میں محسن (نیک) کب بنوں‌گا؟ فرمایا : جب تیرا پڑوسی تجھے کہے کہ تو نیکوکار ہے تو تُو نیک ہے اور اگر وہ تجھے برا کہے تو تُو برا ہے“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر28- علاماتِ منافق

    28- عن عبداللہ بن عمرو(رض) اَنّ رسول اللہ :saw: قال: اَربَع مَن کُنّ فِیہِ کَانِ مُنافِقاً خَالِصاً وَ مَن کَانَت فِیہِ خَصلَۃ مِنھُنّ کَانَت فِیہِ خَصلَۃ مِنَ النِّفاقِ حَتّی یَدَعَھا: اِذَا اوء تُمِنَ خَانَ، وَاِذَا حَدّثَ کَذَبَ، وَاِذَا عَاھَدَ غَدَرَ وَ اِذَا خَاصَمَ فَجَرَ۔

    [align=left:3b2y03t2](متفق علیہ ۔البخاری: 1/21-- 34، المسلم: 1/78--58، الترمذی:5/19--2632)[/align:3b2y03t2]

    ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ :saw: نے فرمایا: چار باتیں جس میں ہوں وہ خالص (پکا) منافق ہے اور جس کے اندر اِن میں سے کوئی ایک ہوتو اس میں نفاق (منافقت) کا ایک حصہ ہے یہاں تک کہ اُسے چھوڑ دے۔ (وہ چار خصلتیں یہ ہیں)

    1۔ جب امانت اس کے سپرد کی جائے تو خیانت کرے

    2۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے

    3۔ جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے

    4۔ جب جھگڑے تو بیہودہ گوئی (بدکلامی) کرے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    [​IMG]
     
  22. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    گجر صاحب معذرت کے ساتھ آپ کی پوسٹ میں دوسری چیز کا ذکر نہیں اور پھر حوالہ بھی نہیں۔ اس حوالے سے ایک حدیث مبارکہ پیش کر رہا ہوں ملاحظہ ہو۔

    عَنِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي تَارِکٌ فِيْکُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوْا إِنِ اتَّبَعْتُمُوْهُمَا، وَهُمَا: کِتَابُ اﷲِ، وَأَهْلُ بَيْتِي عِتْرَتِي. ثُمَّ قَالَ: أَ تَعْلَمُوْنَ أَنِّي أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالُوْا: نَعَمْ، فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيُّ مَوْلَاهُ.
    رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
    وَقَالَ الْحَاکِمُ: صَحِيْحٌ.


    ’’حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جانے والا ہوں اور اگر تم ان کی اتباع کرو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے اور وہ دو چیزیں کتاب اﷲ اور میرے اہل بیت ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو میں مؤمنین کی جانوں سے بڑھ کر ان کو عزیز ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا تین مرتبہ فرمایا۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: ہاں یا رسول اﷲ! تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کا میں مولا ہوں علی بھی اس کا مولا ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے اور کہا کہ یہ حدیث صحیح ہے۔

    الحديث رقم 4: أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 118، الرقم:4577.
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر29- منافق علی (رض) سے محبت نہیں کرتا

    29-- عن اُمِّ سلمَۃ رضی اللہ عنہا تَقُول : کان رَسُول اللہ :saw: یقول: لاَ یُحِبُّ عَلِیّا مُنافِق وَلاَ یَبغَضُہُ مُومِن۔

    [align=left:1nvx1y0f](الترمذی: 5/235- 3717، الطبرانی فی المعجم الکبیر: 23/375--776)[/align:1nvx1y0f]

    ترجمہ : حضرت امِّ سلمی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ :saw: فرمایا کرتے تھے :“ کسی منافق کو علی (رض) سے محبت نہیں ہو سکتی اور کوئی مومن علی(رض) سے بغض نہیں‌رکھ سکتا“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ ۔

    کیا خوبصورت احادیث مبارکہ ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

    اور نعیم صاحب اللہ تعالی آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر30- نماز، جمعہ و رمضان ، کفارہء صغائر

    30--عن ابی ھریرۃ :rda: قال: قالَ رسول اللہ :saw: : الصَلَوَ اتُ الخَمس، والجُمعَۃُ ، وَرَمضانُ اِلی رَمَضان، مُکفِرات لِما بَینَھنَّ اِذَا اجتَنَبَ الکَبَائِر۔

    [align=left:1101ipu2](رواہ المسلم : 1/209- 233، الترمذی: 1/418--214)[/align:1101ipu2]

    ترجمہ: حضرت ابوہریرہ :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : “پانچوں نمازیں اور جمعہ سے اگلے جمعہ تک (کی عبادات) رمضان سے رمضان تک (کی عبادات) سب درمیانی عرصہ کے لئے گناہوں کا کفارہ ہوجاتی ہیں جبکہ انسان کبیرہ گناہوں سے بچا رہے۔“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر31- صدقات کا بیان

    31-- عن ابی ذر :rda: قالَ: قالَ رسول اللہ :saw: : تَبَسّمُکَ فی وَجہِ اَخِیکَ لَک صَدَقَۃ، وَاَمرُکَ بِالمَعرُوفِ و نِھیِکَ عَنِ المُنکَرِ صَدَقَۃ وَاِرشَادُکَ الرّجُل فِی اَرضِ الضّلالِ لَک صَدَقَۃ، وَبَصَرُکَ لِلرّجُلِ الرّدِئِ البَصَر لَک صَدَقَۃ، وَاِماطَتُکَ الحَجَرَ وَالشّوکَۃَ وَالعَظمَ عَنِ الطّرِیقِ لَک صَدَقَۃ ، وَاِفرَاغکَ مِن دَلوِکَ فِی دَلوِ اَخِیک لَک صَدَقَۃ

    [align=left:2kko3cxx](الترمذی: 4/339--1956، الطبرانی:8/183--8342)[/align:2kko3cxx]

    ترجمہ: حضرت ابوذر غفاری :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: “تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا بھی صدقہ ہے، تمہارا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا بھی صدقہ ہے، بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا بھی صدقہ ہے، کسی اندھے کو راستہ دکھانا بھی صدقہ ہے، راستے سے پتھر، کانٹا، ہڈی (اور ایسی دیگرتکلیف دہ چیزیں) ہٹانا بھی صدقہ ہے۔ اپنے ڈول سے دوسرے بھائی کی بالٹی میں پانی ڈالنا بھی صدقہ ہے“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ ۔ کتنا آسان اور نیچرل دین ہے ہمارا۔

    نعیم صاحب اللہ تعالی آپ کو اجرِ عظیم دے ۔ آمین
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر32-ہجرِ اسود اور حضرت عمر(رض) کا عقیدہ

    32--عن عابِس بِن ربیعۃ، عَن عمر (رض) اَنّہُ جَاءَ اِلَی الحَجَرِ الاَسوَد فَقَبَّلَہُ فَقال: اِنّی اَعلَم اَنّکَ حَجَر، لاَ تَضُرُّ وَلاَ تَنفَعُ، وَلَولاَ اَنّی رَاَیتُ النّبِی :saw: یُقَبِّلُکَ مَا قَبّلتُکَ۔ وفی روایۃ قَال عُمَر : شَیئ صَنَعَہُ النّبی :saw: فَلا نُحِبُّ اَن نَترُکَہُ۔

    [align=left:1bo3o0ym](البخاری : 2/579-- 1528, 1520، ابنِ ماجہ : 2/981-2943)[/align:1bo3o0ym]

    ترجمہ: حضرت عابس بن ربیعہ (رض)‌روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر :rda: حجر اسود کے پاس آئے اور اسے بوسہ دے کر کہا : (اے پتھر !) میں خوب جانتا ہوں کہ پتھر ہے جو نہ نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع۔ اگر میں نے حضور نبی اکرم :saw: کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔ (اور ایک روایت میں ہے کہ) حضرت عمر :rda: نے فرمایا : کوئی بھی کام جو حضور نبی اکرم :saw: نے انجام دیا ہو ہمیں پسند نہیں‌کہ ہم اسے ترک کر دیں۔ “
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر33۔حضور (ص) کا پیٹھ پیچھے بھی دیکھنا

    33- عن انس بن مالِک :rda: عن النبی :saw: قال: اَقِیموا الرّکوعَ وَالسُّجُودِ، فَوَاللہِ اِنّی لاَرَاکُم مِن بعدِی (وَرُبّما قَالَ: مِن بَعدِ ظَھرِی) اِذا رَکَعتُم و سَجَد تُم ۔

    (البخاری: کتاب صفۃ الصلوٰۃ 1/259-- 709)

    ترجمہ : حضرت انس بن مالک :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: “ رکوع اور سجدے پورے (کاملاً) کیا کرو، خدا کی قسم میں تمہیں اپنے بعد بھی دیکھتا ہوں (اور کبھی فرمایا: کہ پیٹھ پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں) جب تم رکوع اور سجدے کرتے ہو۔“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر34۔عمل میں‌نیت کی اہمیت

    34-- عن ابی بکرۃَ نفیع بن الحارث :rda: انّ النبی :saw: قَالَ : اَذا التَقَی المُسلِمانِ بسَیفیھِما، فَالقَاتِلُ وَالمَقتُولُ فَی النّار۔ قُلتُ: یارَسول اللہ :saw: ! ھَذَا القَاتِلُ فَمَا مقتُول؟ قَال: اِنّہُ کَانَ حَرِیصاً عَلیَ قَتلِ صَاحِبِہ۔
    [align=left:2hkyk1dq](البخاری: 1/20--31، المسلم :4/2213--2888)[/align:2hkyk1dq]

    ترجمہ: حضرت ابوبکرہ نفیع بن حارث ثقفی :rda: روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ ملیں (یعنی آپس میں لڑیں) تو قاتل اور مقتول دونوں‌(جہنم کی)‌ آگ میں ہیں۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ :saw: ! قاتل کے متعلق تو درست ہے لیکن مقتول کیوں‌؟؟ فرمایا کیونکہ وہ بھی اپنے حریف کو قتل کرنے کا تمنائی (اور نیت رکھتا) تھا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں