1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اتحاد امت، ایک ناقابل تسخیر قلعہ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 فروری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت سیدنا ابوذرغفاری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ :saw: نے ارشاد فرمایا کہ : جو شخص جماعت سے بالشت بھر جدا ہوا، اس نے اسلام کا پٹہ اپنی گردن سے نکال دیا“ (احمد، ابو داؤد)
    اس حدیث نبوی :saw: میں مسلمانوں کو باہم متحدہ یعنی ایک جماعت کی صورت میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور تاکید کی گئی ہے کہ وہ مسلمانوں کی جماعت (یعنی وسیع تر) برادری سے ایک لمحہ کے لیے بھی الگ نہ ہوں۔ کیونکہ اگر وہ مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہوئے تو انکا یہ الگ ہونا ایسا ہی ہے جیسے وہ اسلام کے دائرے سے باہر نکل گئے۔

    مسلمانوں کا جماعت یعنی وسیع تر برادری سے منسلک رہنا اس لیے بھی ضروری ھے کہ حضور رحمت عالم :saw: کا ارشاد گرامی ہے کہ میری امت کی اکثریت کبھی گمراہی پر جمع نہیں ہو گی۔ گویا یہ بات امت مصطفو :saw: کی خصوصیات میں‌سے ہے۔ یہ تو ممکن ہے کہ امت کے افراد اعمال و کردار کے اعتبار سے بگاڑ کا شکار ہو جائیں لیکن یہ ممکن نہیں کہ مسلمانوں کی پوری جماعت کسی گمراہی پر متفق اور مجتمع ہو جائے۔ یہ امت مسلمہ پر اللہ تعالی کے انتہائی کرم ہے کہ وہ بحثیت جماعت ہمیشہ ہدایت اور نیکی پر متحد اور مجتمع رہے گی۔ اس لیے حضور :saw: نے مسلمانوں‌کو تاکید فرمائی کہ
    “تم جماعت کو لازم پکڑو (اس لیے کہ) جماعت پر اللہ (کی حفاظت) کا ہاتھ ہے۔“
    مسلمانوں کی جماعت سے نکل جانے والے کا کیا حشر ہوتا ہے اس کے بارے میں حضور
    :saw: نے ایک مثال دے کر مسلمانوں کو متنبہ فرمایا کہ شیطان آدمی کے لیے بھیڑیا ہے۔ جیسا کہ بکری کا (دشمن) بھیڑیا ہوتا ہے جو موقع ملتے ہی اس بکری کو کھا جاتا ہے جو ریوڑ سے بھاگ نکلی ہو یا ریوڑ سے الگ ہو گئی ہو یا ریوڑکے کنارے پر ہو۔ اس لیے اے مسلمانو ! تم اپنی حٍاظت کے لیے ہمیشہ جماعت کے ساتھ رہو (عن معاذ بن جبل (رض))

    ۔۔۔(جاری ہے)۔۔۔۔
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت اچھا مضمون ہے ۔ لیکن نعیم صاحب اسے مکمل کر دیجئے گا

    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں