1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن بطوطہ, ‏1 جولائی 2013۔

  1. ابن بطوطہ
    آف لائن

    ابن بطوطہ ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2012
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
    ابجد کا 2013 ورژن آپ کے استعمال کے لیے حاضر ہے۔ ابجد 2013 کی بنیادی خصوصیات میں ربن کا استعمال ایک سے زائد ڈکشنریاں شامل کرنے کی سہولت، کراس ڈکشنری، جمع الفاظ کی ڈکشنری میں تلاش، ٹائپنگ گیم، کی بورڈ میں تبدیلی کی سہولت، شارٹ کٹ ٹیکسٹ، ٹیبلز اور علامات کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ قابل استعمال سپیل چیکر کی سہولت بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ یہ بالکل عارضی اشاعت ہے۔ ابجد صرف میرے ہی سسٹم پر چلا ہے۔ اس کو کہیں اور چلا کر ٹیسٹ بھی نہیں کیا جا سکا۔ ابجد کے تقریبا ہر حصے میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ربن کا استعمال کافی پیچیدہ کام ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو اس میں کئی لغزشیں اور خامیاں نظر آئیں۔ ان پر صبر مت کیجیے گا بلکہ ان کی رپورٹ درج ذیل ربط پر کریں۔ اور اگر ابجد درست چلے تو اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تٍفصیلات کے ساتھ ساتھ مانیٹر کی ریزولوشن کے متعلق بھی اسی ربط پر بتا دیجیے گا۔ اس سے ابجد کو بناتے وقت خاصی مدد ملتی ہے۔ مجھے امید ہے ابجد کے لیے اتنا تو آپ کریں گے ہی۔

    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ابجد-2013-اوپن-سورس-یونیکوڈ-ٹیکسٹ-ایڈیٹر.62011/
    عمومی تعارف
    [​IMG]
    ابجد 2013
    [​IMG]
    ڈکشنری کا استعمال
    [​IMG]
    ابجد کے مختلف حصے
    [​IMG]
    فائل مینیو
    [​IMG]
    ٹیبز کا تعارف

    ڈکشنریوں کی تعداد اب آپ کی مرضی سے:

    [​IMG]


    اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ ڈکشنریاں موجود ہیں یا آپ نے اپنے کام کے حساب سے مختلف ڈکشنریاں ترتیب دے رکھی ہیں تو ابجد اب آپ کو یہ کام بھی دے گا۔ اپنے کمپیوٹر کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئےجتنی دل چاہیں ڈکشنریاں شامل کریں۔ رفتار کے متعلق سوچنے کی ضرورت نہیں دس بارہ ڈکشنریاں تو پینٹم فور سسٹم بآسانی چلا سکے گا۔
    صرف ڈکشنریاں نہیں ڈکشنریوں کی فیلڈز بھی آپ مرضی سے:
    درج بالا تصویر میں آپ کو ادائیگی، زبان، صیغہ، مترادفات، انگریزی ترجمہ اور مرکبات کے عنوان سے فیلڈز نظر آرہی ہوں گی۔ اب فیلڈز کی تعداد بھی یوزر اپنی مرضی سے بڑھا گھٹا سکتا ہے۔ اس طرح آپ نا صرف موجودہ ڈکشنریوں میں اپنی سہولت کے اعتبار سے مزید اضافہ کر سکیں گے بلکہ نئی ڈکشنریوں کو اپنے حساب سے بنا سکیں گے۔
    ڈکشنری بنانے کا عمل نہایت سادہ اور آسان ہے۔
    • اپنا پسندیدہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کھولیں۔
    • پہلی سطر پر ڈکشنری کا نام ڈکشنری کی زبان میں، پھر پائپ سائن "|" پھر فیلڈ کا نام پھر پائپ سائن "|" پھر اگلی فیلڈ کا نام مثلا:
    اردو ڈکشنری|ادائیگی|زبان|صیغہ|مترادفات *|انگریزی ترجمہ|مرکبات
    ابجد اتنا عقلمند ہو چکا ہے کہ فیلڈ کے نام سے وہ اندازہ کر لے گا کہ اس فیلڈ کو دائیں سے بائیں دکھانا ہے یا بائیں سے دائیں۔ اس لیے اگر فیلڈ انگریزی میں لکھی ہو گی تو بائیں سے دائیں وگرنہ دائیں سے بائیں دکھائے گا۔
    درج بالا مثال اور تصویر میں آپ کو مترادفات کی فیلڈ کے ساتھ * لگا دکھائی دے رہا ہو گا۔ * کا مطلب ہے کہ اس فیلڈ کے کسی بھی رکن پر کلک کرنے سے وہ رکن ایڈیٹر میں اس لفظ کی جگہ لے لے گا جس کا معنی دیکھے جا رہے ہوں گے۔ بالکل اسی طرح جس طرح مائکروسافٹ ورڈ میں synonymous کا آپشن ہوتا ہے۔ اس طرح یوزر اس سے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھا کر اس کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
    • پہلی سطر مکمل کرنے کے بعد وہ لفظ لکھیں جس کا تلاش کرنا مقصود ہو پھر ٹیب سپیس دیں پھر فیلڈ کے مطابق متن درج کریں اور ٹیب سپیس دیتے جائیں مثلا
    پایہ پایَہ [پا + یَہ] (فارسی) ( مذکر - واحد ) پَیر, پاؤں, پاوا, رُکَن, سِیڑھی leg or foot (of an animate or inanimate object); foundation (of a building); base (of a column); prop; support; stay; step; rank; dignity; degree پایَۂِ تَخْت, پاے تَخْت, پاے ثَبات
    کام مکمل ہوا۔

    ابجد سب سے پہلے یہ جانے گا کہ یوزر نے ڈکشنری میں کتنی فیلڈز بنائی ہیں۔ تاکہ وہ حالات کے مطابق عمل کر سکے۔ اگر صرف ایک فیلڈ ہی ہو یعنی لفظ اور اس کے معنی تو ابجد معنی دکھاتے وقت اس فیلڈ کو نہیں دکھائے بلکہ ڈکشنری کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اسی جگہ معنی دکھا دے گا تاکہ صرف کو دو دفعہ کلک نہ کرنی پڑے۔ اگر فیلڈز دو سے زیادہ ہوں گی تو اس کے لیے ایک تین اضافی مینو بنائے گا ایک میں ڈکشنری کا نام اور دوسرے میں ڈکشنری کی فیلڈز اور پھر تیسرے میں فیلڈز کی معلومات۔

    یہ نئی سہولت پروفشنل صارفین کے لیے نہایت فائدہ مند ہو گی۔ اور عام صارفین کو بھی یہ فائدہ ہو گا کہ اگر وہ کوئی اور ڈکشنری شامل نہیں کرتے تو ابجد معانی دکھانے سسٹم کے رسورس بہت کم استعمال کرے گا اور معنی پہلے کی نسبت دو گنا رفتار سے دکھائے گا۔

    اس اضافے کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے ڈیڑھ سو لائن کا کوڈ سافٹ وئیر میں بڑھا نہیں کم ہوا ہے۔

    اس اضافے ایک نقصان یہ ہے کہ کلپ بورڈ کی ڈکشنری ذرا دیر دیر سے شو ہوتی ہے۔ یاد رہے ذرا دیر سے مراد تین چار سیکنڈز نہیں بلکہ سیکنڈ کا چوتھا حصہ ہے۔ مگر ان شاء اللہ اسے بھی بہتر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

    اپنی مرضی کی ڈکشنریاں منتخب کرنے کی سہولت۔
    [​IMG]

    مائکرو سافٹ ورڈ کی طرح فارمیٹ پرنٹر کی سہولت کا اضافہ۔

    مائکرو سافٹ ورڈ کی طرح کی نمبرنگ کی سہولت۔

    کراس ڈکشنری

    اگر آپ کے پاس انگریزی سے اردو اور انگریزی سے عربی ڈکشنری موجود ہے تو ابجد آپ کے لیے اردو کے انگریزی معانی کے ذریعے عربی معانی فراہم کرے گا۔ مثلا آپ کے پاس انگریزی عربی ڈکشنری موجود ہے۔ تو ڈکشنری کے آپشن سے اس کو کراس ڈکشنری کے لیے منتخب کریں۔
    [​IMG]

    اب کسی بھی لفظ پر رائٹ کلک کر کے ابجد کی عقلمندی ملاحظہ فرمائیں۔

    [​IMG]

    ابجد نے لفظ جگر کا انگریزی ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے عربی معانی بھی فراہم کر دیے۔
    اب ابجد مجھے ہر زبان کے اردو معانی فراہم کر سکے گا۔

    نوٹ: یہ ضروری نہیں کہ ہر معانی کا متبادل بالکل درست ہو۔ مگر اگر آپ کو عربی زبان سے تھوڑی بہت واقفیت ہے تو آپ معانی سمجھ جائیں گے۔

    کی بورڈ

    اب اپنی مرضی سے کی بورڈ کے حروف میں تبدیلی کریں اور کی بورڈ کو اپنی مرضی کے مطابق بناتے جائیں۔ اب عربی، اردو، فارسی، پشتو، سندھی اور ہندی کی بورڈ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں۔اس طرح عربی یا فارسی ٹائپ کرنے والے حضرات ابجد کے ذریعے اپنا فنوٹک کی بورڈ بھی بنا سکتے ہیں۔ ابجد چونکہ پورٹ ایبل ہے اس لیے اسے صرف ایک بار بنانا پڑے گا۔
    تبدیلی کا عمل نہایت آسان ہے۔ جس کی بورڈ میں تبدیلی مقصود ہو اس کو کھولیں اور جس بٹن کو تبدیل کرنا مقصود ہوا س پر رائٹ کلک کر کے ایڈیٹ پر کلک کریں۔ اور اس اپنی مرضی کا حرف لکھ کر اوکے کا بٹن دبا دیں۔ کام مکمل ہوا۔ اس کے علاوہ کی بورڈ میں اگر کوئی خیرابی ہو گئی ہے تو کی بورڈ کو ریسیٹ کر کے پہلے والی حالت پر واپس بھی لایا سکتا ہے۔
    [​IMG]
    جب کوئی صارف کی بورڈ میں تبدیلی کرتا ہے تو ابجد کے فولڈر میں "Keyboards" کا ایک فولڈر بن جاتا ہے۔ اور اس میں تبدیل شدہ کی بورڈ کی فائل موجود ہوتی ہے۔ اس فائل کو چاہیں تو دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح میرے جیسے لوگ جن کو شاید یہ سادہ عمل بھی دشوار لگے ان کو کی بورڈ ایڈیٹ کر کے وہ فائل مہیا کی جا سکتی ہے۔ اس فائل کو "Keyboards" کے فولڈر میں رکھ کر ابجد کو چلائیں تو وہ نئے کی بورڈ کو خود ہی لوڈ کر لے گا۔ اگر اسی فائل کو ڈیلیٹ کر دیا جائے تو ابجد خود ہی جان لے گا کہ کوئی گڑبڑ ہے اور اپنا پرانا کی بورڈ ہی استعمال میں لے آئے گا۔ اس فائل کو علیحدہ محفوظ کر کے کسی غیر متوقع ہونے والے نقصان سے بچا بھی جا سکتا ہے۔
    ٹائپنگ گیم
    [​IMG]
    نئے کنٹرول
    [​IMG]
    ٹیبلز
    [​IMG]
    علامات
    شارٹ کٹ ٹیکسٹ
    [​IMG]
    سپیل چیکر
    [​IMG]
    سپیل چیکر پر ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اسے کافی حد تک درست کر دیا جائے گا۔
    سپیل چیکر کی ڈکشنری زیادہ وسیع اور جامع نہیں۔ وسعت ان معنوں میں کہ کئی روز مرہ استعمال کے الفاظ بھی اس میں درج نہیں ہیں۔ اور جامعت ان معنوں میں کے جمع وغیرہ کے صیغوں کی پہچان ابھی کروانا باقی ہے اس لیے جمع الفاظ بھی ڈکشنری میں درج ہیں۔
    سپیل چیکر ہجوں کی صلاح دیتے وقت مندرجہ ذیل قوانین جان گیا ہے۔ احباب سے گذارش ہے ان قوانین پر ایک نظر ڈال لیں۔
    ہم آواز الفاظ کی پہچان۔
    REP 39
    REP ک ق
    REP ق ک
    REP ط ت
    REP ت ط
    REP ز ض
    REP ض ز
    REP ظ ض
    REP ض ظ
    REP ز ظ
    REP ض ذ
    REP ذ ض
    REP ز ذ
    REP ذ ز
    REP ظ ذ
    REP ذ ظ
    REP ص س
    REP س ص
    REP ص ث
    REP ث ص
    REP س ث
    REP ث س
    REP ع ا
    REP ا ع
    REP آ ا
    REP ا آ
    REP ح ہ
    REP ہ ح
    REP ھ ہ
    REP ہ ھ
    REP ح ھ
    REP ھ ح
    REP ژ ی
    REP ی ژ
    REP ث ژ
    REP ژ ث
    REP ؤ و
    REP ژ ؤ
    REP ڑ ر
    REP ر ڑ
    ایک جیسے دکھائی دینے والے حروف کی پہچان
    MAP 10
    MAP بتٹثپ
    MAP صض
    MAP طظ
    MAP ضظ
    MAP سش
    MAP دڈذ
    MAP رڑژ
    MAP ہھ
    MAP فق
    MAP غع
    This Projected is Hosted By http://www.urduweb.org
    ڈاؤنلوڈ لنک
    http://www.urduencyclopedia.org/abjad/
     
    تانیہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت ابن بطوطہ کی ہر نئی پوسٹنگ پڑہنے کے بعد ان سے ملاقات کا اشتیاق بڑھ جاتا ہے دیکھیں وہ کب دیدار کرواتے ہیں
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    اُن سے ملاقات بروز حشر ہی ممکن ہے۔۔۔۔یا پھر کمال کی قسمت چاہیے
    کیونکہ ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ کسی طرح سے وقف ہے۔۔۔۔
    دیکھ تو لیا ہے آپ نے ان کا کام
     
  4. ابن بطوطہ
    آف لائن

    ابن بطوطہ ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2012
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    بروز حشر بھی شاید ہی، کیونکہ" جنت کی سیٹیں تو پُر ہوچکی ہیں"

    آپ سے ابجد نے ایک درخواست کی ہے۔ اس کی طرف توجہ دیں
    اگر ابجد درست چلے تو اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تٍفصیلات کے ساتھ ساتھ مانیٹر کی ریزولوشن کے متعلق بھی اسی ربط پر بتا دیجیے گا۔ اس سے ابجد کو بناتے وقت خاصی مدد ملتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں