1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپ کو کیا تکلیف ہے؟

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از راجہ صاحب, ‏13 ستمبر 2006۔

  1. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    کيا زمانہ آگيا ہے کہ ياروں ميں وضع داري نام کو نہيں رہي، پہلے کسي سے اس کا حال پوچھتے تھے تو وہ اگر درد سے کراہ بھي رہا ہوتا تو يہي کہ اللہ کا شکر ہے، آپ سنائيں، مگر اب جس سے بھي حال پوچھيں وہ آگے سے احوال واقعي سنانے لگتا ہے، تنخواہ بہت تھوڑي ہے، گزارا نہيں ہوتا، جوڑوں میں درد رہتا ہے بچہ بيمار ہے، بيٹی کي شادي کي فکر ہے، داخلے کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے، مالک مکان تنگ کر رہا ہے، ٹرانسپورت کي بہت تکليف ہے، بيس سال سے مقدمے کي تاريخيں بگھت رہا ہوں، وغيرہ وغيرہ، چنانچہ اب تنگ آکر ہم نے لوگوں سے ان کا حال پوچھنا ہي چھوڑ ديا ہے، اس کے بجائے بوقت ملاقات ہم پوچھتے ہي يہ ہيں، کہ آپ کو کيا تکليف ہے؟ جس پر ملاقاتي اتنا خوش ہوتا کہ فر فر اپني تکليفيں بيان کرنے لگتا ہے، بلکہ ہم تو اس معاملے ميں اتنے محتاط ہوگئے ہيں کہ کسي خوش باش کو بھي ديکھيں تو بھي اس سے سوال کرتے ہيں کہ آپ کو کيا تکليف ہے؟ جس سے وہ اور زيادہ خوش باش سا نظر آنے لگتا ہے اور رٹے ہوئے پہاڑوں کي طرح اپني تکليفيں سنانے لگتا ہے، بلکہ اس کے بعد ہم ايک بات يہ بھي محسوس کرتے ہيں کہ وہ ہميں بہت اچھا انسان سمجھنے لگتا ہے اور ہمارے اس کے تعلقات پہلے سے زيادہ خوشگوار ہوجاتے ہيں، متذکرہ سوال کے يہ مثبت نتائج ديکھ کر ہم نے اس روئيے کو اب اپنا چہرہ بناليا ہے، چناچہ اب کسي کے ہاں مہمان جائيں اور ان کے سرخ و سفيد ہٹے کٹے بچوں کو ديکھيں تو ماشاء اللہ دل ميں کہے ليتے ہيں، مگر زبان سے يہي کہتے ہيں آپ کے بچے سوکھ کر کانٹا ہو رہے ہيں، رنگ ہلدي کي طرح ہو رہا ہے، انہيں کيا تکليف ہے؟ اس پر صاحب خانہ خصو صا بچوں کي والدہ کا چہرہ کھل اٹھتا ہے اور وہ کہتي ہيں کہ بس کيا بتائوں بھائي صاحب ميں تو ان بچوں سے جلي بيٹھي ہوں، نہ کچھ کھاتےہيں نہ پيتے ہيں، بس ان کا دھيان ہر وقت کھيل کود ميں لگا رہتا ہے، اسي طرح کسي نئے ماڈل کي قيمتي کار کے مڈگارڈ کے ساتھ ٹاکي بندھي ديکھ کر ہم پہلے حيران ہوتے تھے کہ اتني خوبصورت کار کو اس کے مالک نے کيا بج لگايا ہوا ہے، مگر جب معلوم ہوا يہ کالي ٹاکي دراصل عاليشان کوٹھيوں کي پيشانيوں پر لکھے ہوئے الفاط ماشاء اللہ ، نظر بدور کا نعم البدل ہے تو اب ہم اس پر حيراني کا اظہار نہيں کرتے ہيں، بلکہ کار کے مالک سے کہتے ہيں کہ آپ عاليدار آدمي ہيں اور ميں يہ بھي جانتا ہوں کہ آپ بہت تنگ دستي کي زندگي بسر کرہے ہيں اوپر سے آپ يہ کار خريد بيٹھے ہيں، آخر آپ کو کيا تکليف ہے؟ اس پر کار کا مالک جس قدر خوش ہوتا ہے، وہ ہم ہي جانتے ہيں، ليکن وہ بظاہر بڑے ہي دکھ سے کہتا کہ کيا کريں جناب بيٹيوں کي شادي کرني ہے، اس قسم کي جھوٹی شان نہ رکھيں تو ڈھنگ کا رشتہ نہيں ملے گا۔

    اور اب اگر سچ پوچھيں تو ڈيل کارنيگي کے بعد ہم دوسرے شخص ہيں جس نے لوگوں کے دل موہ لينے کا يہ نيا طريقہ ايجاد کيا ہے، اس کے نيتجے ميں دکھ کے مارے لوگوں کي تسکين کي خاطر ہوتي ہي ہے، ليکن اس سے وہ لوگ بھي خوش ہوتے ہيں، جنہوں نے اپني بے حساب خوشيوں کيلئے باقي دنيا کو دکھي کيا ہوا ہے، اس ايک چھوٹے سے فارمولے کي کاميابي کو ديکھتے ہوئے ہم نے قومي سياست ميں حصہ لينے کا فيصلہ کيا ہے تاکہ اس کے ذريعے اقتدار ميں آسکيں يہ ہميں يقين ہے کہ اس نسخے پر عمل کرتے ہوئے ہم انشاء اللہ پانچ برس کے عرصے ميں صاحب اقتدار ہوں گے۔

    ہم جانتے ہيں کہ يہ عرصہ کچھ زيادہ ہے مگر ہمارے مجبوري يہ ہے کہ ہم سويلين ہيں، ممکن ہے بعض دوست حيران ہورہے ہوں کہ ہم متذکرہ نسخے پر عمل کرکے اقتدار ميں کيسے آسکتے ہيں تو جہاں اقتدار بزور حاصل کيا جاتا ہے، وہاں بذريعہ منت ترلے حاصل کرنے کي روايت بھي موجود ہے، چنانچہ ہمارا پلان يہ ہے کہ ہم ہر مکتب فکر کے سياست دانوں اور صاحبان اقتدار کے آستانے پر حاضر ہوں گے اور ان سے يہي پوچھيں گے کہ آپ کو تکليف کيا ہے جس پر وہ اتنے خوش ہوں گے کہ ہميں اس پورے مکتب فکر کي حمايت حاصل ہوجائے گي، يہ خوشامد کا تازہ ترين طريقہ ہے، جو بحمد اللہ ہمارے اپنے زور فکر کا نيتجہ ہے، اپنے اس منصوبے کا آغاز ہم ديني جماعتوں کے سياسي علما سے کريں گے اور ان سے پوچھيں گے کہ آپ کو کيا تکليف ہے ؟ جواب ميں وہ فرط مسرت سے اپنے اپنے فرقے کي بالا دستي کيلئے کي گئي، کوششوں کا ذکر کريں گے اور اس بات پر اظہار تاسف کريں گے کہ اس کے باوجود وہ تاحال اقتدار ميں نہيں آسکے اور ہم اس تمام عرصے ان کے ہام ميں ہاں ملاتے رہے ہيں، مذہبي عليحدگي پسندوں کے علاوہ ہمارا ارادہ سياسي عليحدگي پسندوں کي حمايت حاصل کرنے کا بھي ہے، چنانچہ اس کيلئے ہم ان کي خدمت ميں بھي احساس محرومي کي تفصيل بتائيں گے کہ کس طرح انہيں تاحيات اقتدار ميں رکھنے کے بجائے محض چند برسوں اقتدار کے مزے لوٹنے کا موقع ديا گيا، چنانچہ اس کے بعد سے انہوں نے تہہ کرليا ہے کہ اب وہ مغربي عشرت کدوں سے روسي ٹينکوں پر بيٹھ کر ہي واپس آئيں گے، ہمارا ارادہ محب وطن سياسي رہنمائوں کي حمايت حاصل کرنا کا بھي ہے اور ان کے آستانوں پر حاضر ہونے کا پروگرام بھي ہے ان سے بھي يہي پوچھنا ہے کہ آپ کو کيا تکليف ہے؟ ظاہر ہےت اس پر يہ حضرت خوش ہوں گے اور کہيں گے کہ ہميں ذاتي تکليف ت کوئي نہيں، ملکو کو مارشک لا کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہيں اور قائد اعظم کي خواہش کے مطابق اس ملک کو ايک اسلامي فلاحي رياست ديکھنا چاہتے ہيں ہم ان کي ہاں ميں ہاں بھي ملائيں گے البتہ اقتدار ميں آنے کے بعد اقتدار ميں مسلسل رہنے کيلے ہميں جہاں دوسروں سے نپٹنا پڑے گا وہاں ان سے بھي نپٹ ليں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اوپر بيان کئے گئے مرحلہ وار پروگرام کي آخري شق يہ ہے کہ ہم صاحبان اقتدار کي چوکھٹ پر بھي سجدہ ريزہ ہوں گے اور کورنش بجالانے کے بعد ان سے پوچھيں گے کہ آپ کو کيا تکليف ہے؟ يقين تو ہميں يہي ہے کہ ہمارے اس سوال کا رد عمل خوشگوار ہوگا، مگر اس کے ساتھ ساتھ دل ميں تھوڑا سا شک بھي ہے، کيونکہ اقتدار کا نشہ بہت برا ہوتا ہے، چنانچہ ممکن ہے ہمارے پيٹنٹ سوال آپ کو کيا تکليف ہے؟ کے جواب ميں وہ ايک بھر پور قہقہ لگائيں اور کہيں ہميں کيا تکليف ہوسکتي ہے ہم تو مزے سے حکومت کررہے ہيں، تکليف تو تم جيسے کيڑے مکوڑوں کو ہوگي جو رفع بھي ہوسکتي ہے بولو، کوئي پرمٹ لينا ہے، کوئي نوکري ليني ہے، غير ملکي دوروں ميں ساتھ جانا ہے يا ويسے ہي زندگي سے تنگ آگئے ہو؟ اس صورت ميں غالبا يہي مناسب ہوگا کہ ہم ان کے پائوں پکڑ ليں اور گڑ گڑ کر عرض کريں کہ يہ خادم بس حضور کي زيارت کيلئے حاضر ہوا تھا اب واپس جانے کي اجازت ديں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. عدنان علی
    آف لائن

    عدنان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 ستمبر 2006
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سر جی آج کل کے حالات ہی ایسے ہوگے ہیں کے ہر کوئی یہ ہی سوچتا ہے کے میں اپنا حال کسی کو سنا کر توڑا سا ریلیکس ہو جاوں گا
     
  3. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    راجہ صاحب! خوب لکھا آپ نے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وضع داری کو دوسرے لفظوں میں تصنع اور بناوٹ نہیں کہا جا سکتا ؟؟؟
    جہاں تک جواباً اللہ کا شکر ادا کرنے کی بات ہے وہ تو بالکل ٹھیک ہے۔
    لیکن اگر انسان کو واقعی تکلیف ہو اور کسی کے پوچھنے پر محض وضع داری میں یہ کہہ دے کہ بالکل ٹھیک ہوں، بہت مزے میں ہوں۔
    تو کیا یہ جھوٹ نہ ہو گا ؟؟؟
    ایسی وضع داری کیا اسلام میں جائز ہو گی ؟

    کیا اس سے بہتر نہیں کہ انسان اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے حقیقتِ حال بتا دے اور ساتھ ہی پوچھنے والے سے دعا کی التماس بھی کردے ؟؟؟؟
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    راجہ جی اس خوبصورت تحریر کے لئے بہت شکریہ
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    راجہ صاحب بہت خوب لکھتے ھیں اچھی اور خوبصورت تحریر ھے،!!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!!
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    راجہ جی نے لکھنا چھوڑ کیوں دیا یہ سلسلہ تو آگے چلنا چاھیئے تھا
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    راجہ صاحب کو ٹلی ماریں :91:
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    یہ کام ہارون صاحب کا ھے
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ ہی مار دیں اگر ہارون بھائی نہیں ہیں یہاں
    ویسے اللہ خیر کرے آج ہارون بھائی نہیں آئے
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    میرے پاس فون نمبر نہیں آپ کی طرح لوگوں کے
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    ہارون بھائی کو تو پوچھیں آج آئے کیوں نہیں فون کر کے
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    میں نہیں کرتی ان کو فون توبہ کر لی ، ویسے بھی ان کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کہیں‌آپ کو کیا تکلیف ھے ، نہیں‌آتا
     
  14. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    کیوں کیا ہوا کوئی لفڑا ہے
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ کو کیا تکلیف ھے ؟




    یہ اس لڑی کا عنوان ھے کیا:serious:
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ کو کیا تکلیف ہے

    ٹلی مارتے ہوئے
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    فون کیا تھا ہارون بھائی کو کہا تھا حسن کو کیا تکلیف ھے اس کے کان کھینچیں :201:


    ویسے‌اب‌آپ کیسے ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  18. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ کو کیا تکلیف ہے میں‌جیسا بھی ہوں :horse:
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    مجھے تکلیف ھے کہ مجھے برداشت کرنا پڑتی ھیں‌آپ کی اوٹ پٹانگ باتیں
     
  20. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ کو جو تکلیف ہے اُس کا علاج کروا لیں نا کسی اچھے ڈاکٹر سے یا پھر میں





































    :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora:
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ سب لوگوں کو کیا تکلیف ہے جو ہر جگہ گپ لگانی شروع ہوجاتے ہو
     
  22. آذر
    آف لائن

    آذر ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جنوری 2010
    پیغامات:
    219
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    ھارون بھائی کیا آپ کو اس بات کی تکلیف ہے ؟
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    میرا خیال تھا راجہ جی لوٹ آئیں گے اپنی لڑی کا یہ حشر دیکھ کے ، مگرررررررررررررررر یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ھے پارون پا فرما رھے ھیں کہ ہو جگہ گپ شپ کرتے ہو
     
  24. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    :172: :208: :212: :172: :208: :212:
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    ہر جگہ لکھا تھا منے اپنی تکلیف کا علاج کرواؤ
     
  26. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ کو کیا تکلیف ہے غلطیاں کیوں کرتی ہیں
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    مجھے واقعی بڑی تکلیف ھے اورا سی وجہ سے غلطیاں ہوتی ھیں
     
  28. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ کو کیا تکلیف ہے؟

    آپ اس تکلیف کو حل کریں یا میں کروں :hasna:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں