1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپﷺ آئے تو مہک اٹھا بصیرت کا گلاب ۔۔ فرحت حسین خوشدل

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏15 ستمبر 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آپﷺ آئے تو مہک اٹھا بصیرت کا گلاب
    خُلق کی خوشبو میں پوشیدہ ہے سیرت کا گلاب

    شخصیت کو آپ کی طہٰہ کہا فرقاں کہا
    آپﷺ ہیں سارے جہاں کے حق میں رحمت کا گلاب

    آپﷺ کی طاعت میں پوشیدہ ہے رب کی بندگی
    فاَتَّبِعُوْنِیْ میں پنہاں ہے اطاعت کا گلاب

    آپﷺ آئے تو جہالت کے اندھیرے مٹ گئے
    مل گیا ہے نسلِ آدم کو ہدایت کا گلاب

    آپﷺ آئے تو زباں کو تابِ گویائی ملی
    آپﷺ نے بخشا زمانے کو فصاحت کا گلاب

    آپﷺ نے آ کر بدل دی کفر و ظلمت کی فضا
    ہر طرف کھلنے لگا دنیا میں وحدت کا گلاب

    آپﷺ نے طائف کی وادی میں دعا یہ رب سے کی
    کھل اٹھے ویران وادی میں بھی امّت کا گلاب

    تیرگیِ نسلِ آدمؑ نورِ حق سے مٹ گئی
    آپ نے بتلایا کیا ہے آدمیّت کا گلاب

    حضرتِ صدیقؓ، فاروقؓ، اور عثمانؓ و علیؓ
    سارے ہی اصحاب پر یکساں تھا شفقت کا گلاب

    عمر بھر نعتِ نبی خوشدل ؔ رہے لب پر ترے
    یونہی بس کھلتا رہے ہونٹوں پہ مدحت کا گلاب
    ٭٭٭
    فرحت حسین خوشدل ۔۔۔ آئینۂ عقیدت
     
    وقار احمد بھٹی، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    وقار احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں