1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آزادی کشمیروں کا مقدر بن چکی ہے : میر واعظ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏5 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سرینگر(آن لائن) چیئرمین حریت کانفرنس (ع) میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے آزادی ہمارا مقدر بن چکی ہے۔ طاقت کے ذریعے آزادی کے لب خاموش کرنے کا خواب کبھی بھی پورانہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشت و خون اور دھونس دباﺅ سے عبارت سیاست کاری کو عالمی سطح پر قبول کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی سیاسی و اخلاقی بنیادوں پر اس کا کوئی جواز پیش کیا جاسکتا ہے۔ کشمیریوں پر جو ظلم و تشدد کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے حوالے سے ایک مثبت احساس ابھرتا دکھائی دیتا ہے جس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جارحانہ عسکری رویہ خود بھارت کے مفاد میں ہے اور نہ ہی خطے کے مفاد میں۔ میر واعظ نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور آبرومندانہ حل کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بھارت سنجیدگی سے عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں یا پھر سہ فریقی مذاکرات کی بنیاد پر اس سنگین مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں