1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آزادی مبارک پاکستان

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏13 اگست 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG][​IMG][​IMG]

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [BLINK]آزادی مبارک پاکستان[/BLINK]

    [​IMG]
    پاکستان سے محبت کرنے والے تمام پیاروں کو جشن آزادی مبارک

    [​IMG]

    [​IMG]

    [BLINK]پاکستانی تجھے سلام[/BLINK]


    جو قوم کرے نعمت کا زیاں
    وہی قوم بنے عبرت کا نشاں

    آؤ عہد کریں کہ وفا کریں
    مضبوط اس کے ہاتھ کریں
    گلے شکوے سب بھلا دو
    ہم ایک ہیں ساری دنیا کو دکھلا دو

    اب وہ دور نہیں کہ رہو تنہا
    کیوں کرتے رہے تم عقل کا زیاں
    آؤ عہد کریں مل جُل کے رہیں
    ایک بار پھر اِک اُمت بن جائیں

    گلے شکوے سب بھلا دو
    ہم ایک ہیں ساری دنیا کو دکھلا دو

    سنگ دل نہ بنو
    سنگ دل نہ بنو
    سنگ دل نہ بنو
    اب بس بھی کرو
    یہ وقت کڑا ہے کچھ ہوش کرو
    سنگ دل نہ بنو ، اب بس بھی کرو
    یہ وقت کڑا ہے ، کچھ ہوش کرو
    آؤ ساتھ چلیں ، آؤ ساتھ بڑھیں
    تنگ دستی ہو یا خوشحالی ہو

    گلے شکوے سب بھلا دو
    ہم ایک ہیں ساری دنیا کو دکھلا دو

    دنیا میں قوم وہی منزل پاتی ہے
    جو مشکل میں ایک ہو جاتی ہے
    جھنڈے تو سبھی بن جاتے ہیں
    گر جرات ہو، تبھی لہراتے ہیں

    گلے شکوے سب بھلا دو
    ہم ایک ہیں ساری دنیا کو دکھلا دو

    محتاج کبھی ہوتا نہیں کوئی
    جب اس کے در کا سوالی ہو
    کیوں سجدے کریں سب لوگوں کو
    جب ایک سجدہ سب پر بھاری ہو

    اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

    نہ جُھک سکیں گے گر ہم سب ابھی
    نہ اُٹھ سکیں گے ہم پھر کبھی
    آؤ عبرت لیں ان قوموں سے
    کھو دی آزادی جو پائی تھی کبھی

    آزادی نہ ہو تو ہر شئے ہے بے زبان
    آؤ پیار کے رشتوں میں ڈھونڈیں اک جہاں
    جہاں نفرت نہ سر اٹھائے
    جہاں دوریاں مٹ جائیں
    مٹ جائیں اب یہ فاصلے
    سب ہو جائیں یک جاں
    ہم بولیں محبت کی زباں
    ہم بولیں آزادی کی زباں

    آزادی کا یہ دن ہے
    خوشیوں میں سارا وطن ہے
    ہم بولیں محبت کی زباں
    ہم بولیں آزادی زباں
    ساری وفائیں ، ساری دعائیں
    اے وطن تیرے لیے
    محفوظ ہم ، تیری قسم ، تیرے ہی دم سے ہیں
    ہم بولیں محبت کی زباں
    ہم بولیں آزادی کی زباں

    جان سے تو پیارا ہے
    اپنا سہارا ہے
    تیری پاک سرزمین پہ آنچ نہ آنے دیں گے
    جان سے تو پیارا ہے
    پردہ ہمارا ہے

    تیری چاہت ہے نس نس میں
    ہم نے کھائی ہیں قسمیں
    رشتوں کو اپنائیں گے
    ہم ایک ہو جائیں گے
    جائیں گے جہاں جہاں
    ہم بولیں محبت کی زباں
    ہم بولیں آزادی کی زباں

    ہم قائد کی تصویر بنیں
    ہم بازو کی زنجیر بنیں

    جب ہاتھ ملے ہوں ، دل بھی
    مل جاتی ہے منزل بھی

    پایا ہے امیدوں کا جہاں
    یہ پاکستاں


    [BLINK]ہم بولیں محبت کی زباں ، ہم بولیں آزادی کی زباں[/BLINK]


    [​IMG]
    اے وطن کیوں نا میں تجھ سے پیار کروں
    کہ تیرے ہونے سے میرا ہونا ہے

    [​IMG]
    ہم سب کا ایک سہارا یہ پاکستان ہمارا
    ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا

    سو ہیرے ایک خزینہ
    سو جلوے اک آئینہ
    سو عاشق اک دلدارا
    یہ پاکستان ہمارا

    ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا

    ہم تختہ گل یہ گلشن
    ہم تن ہیں یہ پیراہن
    ہم دریا اور یہ کنارا
    یہ پاکستان ہمارا

    ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا

    اب فیض بلوچ سنائے
    جو سن لے خوش ہو جائے
    یہ الفت کا سیپارہ
    یہ پاکستان ہمارا

    ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا
    ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان


    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [BLINK]میرا ایمان پاکستان پاکستان[/BLINK]

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    بڑے کام کی بڑی حفاظت کا ہے ارادہ
    دیس کا اونچا نام کریں گے یہ ہے سب سے وعدہ
    قربانیاں کتنی دے کر ہم آزادی لائے
    میں تو یہ چاہوں ساری دنیا ہی یہ جانے

    دل سے میں نے دیکھا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
    دل سے میں نے چاہا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
    میرا پاکستان جان و دل قربان

    قربانیاں کتنی دے کر ہم آزادی لائے
    میں تو یہ چاہوں ساری دنیا ہی یہ جانے
    دل سے میں نے دیکھا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
    دل سے میں نے چاہا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان

    دیکھو کیسے رنگ رنگ کے پھول کھلے
    دیکھو ہے کیسی خوشبو دھیرے دھیرے جیسے صبح سے شام ملے
    جہاں زندگی ہے ہر سو
    یوں ملیں گے جیسے ملتا ہے لہر سے کنارہ
    یوں چلیں گے جیسے چلتا ہے زندگی کا دارا
    مل کے یہاں سارے جانا ، آگے ہی جائیں
    جو بھی ہیں راہیں ساری جینے کی یہ راہیں

    دل سے میں نے دیکھا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
    دل سے میں نے چاہا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
    دل سے میں نے دیکھا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
    دل سے میں نے چاہا پاکستان
    جان سے میرا دھرتی پہ ایمان

    [​IMG]

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    گلوں کی باس، چمن کا نکھار زندہ رہے
    دعا کرو کہ سرشت بہار زندہ رہے
    میں ہزار بار پیوند خاک ہو جاؤں مگر
    میرا وطن! میرے پروردگار زندہ رہے

    [​IMG]

    [BLINK]پاکستان سے محبت کرنے والے تمام پیارے ساتھیوں کو جشن آزادی مبارک[/BLINK]

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان


    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [BLINK]ہم بولیں آزادی کی زباں[/BLINK]

    [​IMG]
    [​IMG]
    آئیے آزادی کا جشن مناتے ان شہیدوں کو یاد کریں جنکی بدولت آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں
    [​IMG]
    لہو جو ہے شہید کا
    وہ قوم کی زکوٰۃ ہے
    تمہی سے اے مجاہدو
    جہاں کا ثبات ہے

    [​IMG]
    یہ وطن تمہارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے
    یہ چمن تمہارا ہے ، تم ہو نغمہ خواں اس کے

    اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
    اس زمیں کا ہر ذرہ ، آفتاب تم سے ہے
    یہ فضا تمہاری ہے ، بحرو بر تمہارے ہیں
    کہکشاں کے یہ جادے رہگذر تمہارے ہیں

    اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
    ارض پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
    نظم و ضبط کو اپنا میر کارواں جانو
    وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

    یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
    اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار
    دیکھنا گنوانا مت دولت یقیں لوگو
    یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو

    میر کارواں ہم تھے، روح کارواں تم ہو
    ہم تو صرف عنواں تھے ، اصل داستاں تم ہو
    نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
    اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا

    یہ وطن تمہارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے
    یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے

    یہ وطن ہمارا ہے
    ہم ہیں پاسباں اس کے

    یہ وطن ہمارا ہے
    ہم ہیں نغمہ خواں اس کے

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    [BLINK]میری پہچان پاکستان پاکستان[/BLINK]

    [​IMG]
    اپنی مٹی سے وفا ہم بھی کریں ، تم بھی کرو
    اس کا جو حق ہے ، ادا ہم بھی کریں ، تم بھی کرو

    اسی مٹی سے ابھرتے ہیں محبت کے گلاب
    پھوٹتی ہے اس مٹی سے دعا کی خوشبو
    گھر میں مہماں جو آئے وہ رہے ہیں برسوں
    ہاتھ میں ہاتھ لیے ساتھ چلے ہیں برسوں
    دوستی اور محبت کا کرشمہ یہ ہے
    کتنی صدیوں سے بہت گہرے ہیں رشتے اپنے
    دل کے رشتوں سے بھی وابستہ ہیں کیسی باتیں
    رنجشیں ، گردش حالات ، اداسی ، آنسو
    موسم گل کسی معصوم خوشی کا جنوں
    اتنے غم ہیں جو پردیس میں سہتا ہے کوئی
    اپنے بچھڑے ہوئے محبوب سے کہتا ہے کوئی
    نیم شب جیسے گلے ملتی ہے کرنوں سے ہوا
    ایسے اک روز بہم ہوں گے کہیں میں اور تو

    اسی مٹی سے ابھرتے ہیں محبت کے گلاب
    پھوٹتی ہے اس مٹی سے دعا کی خوشبو

    [​IMG][​IMG][​IMG]
     
  4. تیمور ملک
    آف لائن

    تیمور ملک ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2012
    پیغامات:
    198
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان

    تانیہ صاحبہ
    اسلام علیکم:
    جشن آذادی کے موقع پہ آپ نے بہترین لڑی ترتیب دی۔ جزاک اللہ۔
    ہماری دعاء ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کی قیادت ایمان دار حاکموں کو سونپیں اور ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت کی توفیق عنایت فرمائیں۔
    پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔
     
  6. اذان
    آف لائن

    اذان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    679
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
  7. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان

    تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک
    [​IMG]
    آؤ وعدہ کریں
    آج کے دن کی روشن گواہی میں ہم
    دیدہِ دل کی بے انت شاہی میں ہم
    زیرِ دامانِ تقدیسِ لوح و قلم
    اپنے خوابوں، خیالوں کی جاگیر کو
    فکر کے موئےقلم سے تراشی ہوئی
    اپنی شفاف سوچوں کی تصویر کو
    اپنے بے حرف ہاتھوں کی تحریر کو، اپنی تقدیر کو
    یوں سنبھالیں گے، مثلِ چراغ ِحرم
    جیسے آندھی میں بے گھر مسافر کوئی
    بجھتی آنکھوں کے بوسیدہ فانوس میں
    پہرہ داروں کی صورت چھپائے رکھے
    جانے والوں کے دھندلے سے نقشِ قدم
    آج کے دن کی روشن گواہی میں ہم
    پھر ارادہ کریں
    جتنی یادوں کے خاکے نمایاں نہیں
    جتنے ہونٹوں کے یاقوت بے آب ہیں
    جتنی آنکھوں کے نیلم فروزاں نہیں
    جتنے چہروں کے مرجان زرداب ہیں
    جتنی سوچیں بھی مشعلِ بداماں نہیں
    جتنے گل رنگ مہتاب گہناگئے
    جتنے معصوم رخسارمرجھا گئے
    جتنی شمعیں بجھیں ، جتنی شاخیں جلیں
    سب کو خوشبو بھری زندگی بخش دیں، تازگی بخش دیں
    بھر دیں سب کی رگوں میں لہو نم بہ نم
    مثلِ ابرِ کرم رکھ لیں سب کا بھرم
    دیدہ و دل کی بے انت شاہی میں ہم
    زخم کھائیں گے حسنِ چمن کے لئیے
    اشک مہکائیں گے مثلِ رخسارِ گل
    صرف آرائشِ پیرہن کے لئے
    مسکرائیں گے رنج و غم دہر میں
    اپنی ہنستی ہوئی انجمن کے لئے
    طعنِ احباب، سرمایہ کج دل
    بجز اغیار سہہ لیں گےفن کے لئے
    آؤ وعدہ کریں
    سانس لیں گے متاعِ سخن کے لئے
    جان گنوائیں گے ارضِ وطن کے لئے
    دیدہ و دل کی شوریدگی کی قسم
    آسمانوں سے اونچا رکھیں گے عَلم
    آؤ وعدہ کریں
    آج کے دن کی روشن گواہی میں ہم

    محسن نقوی

    اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
    پاکستان پائیندہ باد
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان

    میری طرف سے آپ سب کو جشن آذادی مبارک ہو۔

    آیئے عہد کریں کہ ہم اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے، وطن عزیز کی ترقی و سربلندی کیلئے حتی المقدور کوشش کریں گے کہ زندگی کے ہر میدان میں ہمارا ملک پاکستان کامیاب و کامران ہو۔

    غوری
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان

    [BLINK]سدا سلامت پاکستان
    تا قیامت پاکستان
    [/BLINK]

    [​IMG]

    خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو

    :flor:تمام اہلِ وطن کو جشن آزادی مبارک :flor:

    :a150::a150::a150::a150:
    :a150::a150::a150:
    :a150::a150:
    :a150:
    تانیہ جی ! بہت محنت اور خوبصورتی سے لڑی کو سجایا آپ نے۔ جزاک اللہ :flor:
     
  10. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان

    میری طرف سے بھی آپ سب کو اور تمام اہل وطن کو یوم آزادی کا جشن مبارک ہو ۔
     
  12. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آزادی مبارک پاکستان


    گوگل پاکستان نے اس سال بھی ہمارے جشن آذادی کے پرمسرت موقع پہ درج ذیل گرافک کااجراء کیاہے۔

    جشن آذادی مبارک ہو۔

    [​IMG]
     
  14. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں