1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں در خواست کی سماعت

Discussion in 'خبریں' started by اقبال جہانگیر, Mar 27, 2013.

  1. اقبال جہانگیر
    Offline

    اقبال جہانگیر ممبر

    Joined:
    Jan 19, 2011
    Messages:
    1,160
    Likes Received:
    224
    آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں در خواست کی سماعت
    اسلام آباد…ڈاکٹر مبشر حسن کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین پامال کیا، آج وہ انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے زمرے میں آتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل کا اطلاق الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، پرویز مشرف جہاں کاغذات نامزدگی جمع کر ا رہے ہیں وہاں اعتراض اٹھایا جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شفاف انتخابات کے لیے ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ درخواست کا بنیادی مقصد آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ،عدالت ووٹر کو امیدوار کے کوائف تک رسائی کے احکامات جاری کر چکی ہے، وہ بتائیں کہ مزید کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔عدالت نہ تو قانون بنا سکتی ہے اور نہ ہی ایس او پی جاری کر سکتی ہے،عدالت کو نہیں معلوم کہ کوئی بھی ووٹر کسی امیدوار پر کیا اعتراض کرے ، عدالت نے دہری شہریت سے متعلق کیس میں بھی فیصلے دیئے، انتخابات کے لیے ڈگری کی پہلے شرط تھی، اب نہیں ہے، ڈاکٹر مبشر حسن کے دوسرے وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے جھوٹ بول رہا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرائے یا پیشیاں
    بھگتے، جن افراد کے بارے میں جھوٹ بولا گیا، ان کی نشاندہی کریں، عدالت بلا لے گی، اسکروٹنی کرنے والے بہتر جانتے ہیں کہ آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق کیسے کرنا ہے، اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 31 جولائی کے فیصلے میں پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کو کالعدم قرار دیا، اس کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے آئین کو پامال کیا، آج پرویز مشرف الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہا ہے، مزید سماعت ایک ہفتے بعد ہو گی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ :وزیرستان خود کش حملہ
     
    نذر حافی likes this.
  2. نذر حافی
    Offline

    نذر حافی ممبر

    Joined:
    Jul 19, 2012
    Messages:
    403
    Likes Received:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    سلام ۔۔۔۔اقبال جہانگیر صاحب کیا آپ مجھ سے ای میل پر رابطہ کرنا پسند کریں گے؟
     

Share This Page