1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آخری چند دن دسمبر کے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شعیب۔امین, ‏10 دسمبر 2011۔

  1. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    ‎" آخری چند دن دسمبر کے " (امجد اسلام امجد)
    ---------------------------------------------------------
    آخری چند دن دسمبر کے
    ہر برس ہی گراں گزرتے ہیں
    خواہشوں کے نگار خانے میں
    ... کیسے کیسے گماں گزرتے ہیں
    رفتگاں کےبکھرتے سالوں کی
    ایک محفل سی دل میں سجتی ہے
    فون کی ڈائری کے صفحوں سے
    کتنے نمبر پکارتے ہیں مجھے
    جن سے مربوط بے نوا گھنٹی
    اب فقط میرے دل میں بجتی ہے
    کس قدر پیارے پیارے ناموں پر
    رینگتی بدنما لکیریں سی
    میری آنکھوں میں پھیل جاتی ہیں
    دوریاں دائرے بناتی ہیں
    دھیان کی سیڑھیوں میں کیا کیا عکس
    مشعلیں درد کی جلاتے ہیں
    ایسے کاغذ پہ پھیل جاتے ہیں
    حادثے کے مقام پر جیسے
    خون کے سوکھتے نشانوں پر
    چاک کی لائنیں لگاتے ہیں
    ہر دسمبر کے آخری دن میں
    ہر برس کی طرح مگر اب بھی
    ڈائری اک سوال کرتی ہے
    کیا خبر اس برس کے آخر تک
    میرے ان بے چراغ صفحوں سے
    کتنے ہی نام کٹ گئے ہونگے
    کتنے نمبر بکھر کے رستوں میں
    گرد ماضی سے اٹ گئے ہونگے
    خاک کی ڈھیریوں کے دامن میں
    کتنے طوفان سمٹ گئے ہونگے
    ہردسمبر میں سوچتا ہوں میں
    ایک دن اس طرح بھی ہونا ہے
    رنگ کو روشنی میں کھونا ہے
    اپنے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی
    ڈائری ،دوست دیکھتے ہونگے
    ان کی آنکھوں کے خاکدانوں میں
    ایک صحرا سا پھیلتا ہوگا
    اور کچھ بے نشاں صفحوں سے
    نام میرا بھی
    کٹ گیا ہوگا
    (امجد اسلام امجد)
     
  2. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آخری چند دن دسمبر کے

    بہت خوب۔۔ :a180:
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آخری چند دن دسمبر کے

    شعیب امین جی ایک اچھی آزاد نظم ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے لیے شکریہ:dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں