1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئے بہار جائے خزاں ہو چمن درست - حیدر علی آتش

Discussion in 'اردو شاعری' started by مبارز, Mar 21, 2010.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    غزل
    (حیدر علی آتش)

    آئے بہار جائے خزاں ہو چمن درست
    بیمار سال بھر کے نظر آئیں تندرست

    حالِ شکستہ کا جو کبھی کچھ بیان کیا
    نکلا نہ ایک اپنی زباں سے سخن درست

    رکھتے ہیں آپ پاؤں کہیں پڑتے ہیں کہیں
    رفتار کا تمہاری نہیں ہے چلن درست

    جو پہنے اُس کو جامہء عریانی ٹھیک ہو
    اندام پر ہر اک کے ہے یہ پیرہن درست

    آرائشِ جمال کو مشاطہ چاہیئے
    بے باغبا ن کے رہ نہیں سکتا چمن درست

    آئینہ سے بنے گا رُخِ یار کا بناؤ
    شانے سے ہوگی زلفِ شکن در شکن درست

    کم، شاعری بھی نسخہء اکسیر سے، نہیں،
    مستغنی ہوگیا جسے آیا یہ فن درست

    آتش! وہی بہار کا عالم ہے باغ میں
    تاحال ہے دماغِ ہوائے چمن درست
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: آئے بہار جائے خزاں ہو چمن درست - حیدر علی آتش

    بہت عمدہ مبارز جی

    یہ ہر غزل کے لئے علیحدہ لڑی
     
  3. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آئے بہار جائے خزاں ہو چمن درست - حیدر علی آتش

    دوست بہت عمدہ زبردست :mashallah:
     

Share This Page