1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئیے روز ایک مثبت اور اچھی خبر شئیر کریں

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 دسمبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے اس لڑی کے لیے سب سے موزوں جگہ یہی‌ لگی ۔ تاہم منتظمین اگر چاہیں تو اس لڑی کو کہیں اور منتقل کر سکتے ہیں۔ شکریہ

    آئیے دوستو ! اپنے اردگرد نظر دوڑائیں ، کہ خود ہمارے ساتھ، ہماری فیملی، ہمارے رشتہ داروں، ہمارے محلے ، ہمارے شہر یا ہمارے صوبے میں ایسا کوئی مثبت، اچھا، اطمینان بخش واقعہ رونما ہوا ہو ۔ جس سے خود ہمارا، ہمارے خاندان، ہماری فیملی، ہمارے پڑوسیوں، ہمارے دوستوں، ہمارے شہر کے لوگوں یا ہمارے صوبے یا ملک کے لوگوں کا بھلا ہوا ہو تو ہم یہاں شئیر کریں۔ اور اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں۔

    ہماری عادت ہو چکی ہے ہم تنقید بہت زیادہ کرتے ہیں۔ اور اس تنقید میں اکثر غیبت کر کے اپنے گناہوں میں بھی اضافہ کر لیتے ہیں۔ سو بہتر ہے کہ ہم کچھ وقت ایک اچھے کام کو یا اچھی بات کو شئیر کر کے اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں۔ یقین کریں اس سے نہ صرف یہ کہ نیکیوں‌میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ میڈیکل سائنس کے مطابق ہماری جسمانی و روحانی صحت پر بھی مثبت اثرات مترتب ہوں گے۔ ان شاءاللہ۔

    میں آغاز کرتا ہوں۔

    ہمممم۔۔۔۔۔ کل میں نے کافی دنوں کے بعد فون پر اپنی ماں جی سے بات کی۔ امی ابو اور دیگر ساری فیملی خوش وخرم اور ٹھیک ٹھاک ہے۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی اور دل کو تسکین بھی ملی۔

    الحمد للہ۔ یا اللہ تیرا کرم اور تیرا شکر ہے۔
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہم اس دنیا میں رہتے ہوئے کتنی اہم باتوں سے کتنی کتنی دیر تک بے خبر رہتے ہیں ناں!جیسےکل ہی مجھے اللہ کے کرم سے پتا چلا کہ میں Peace Tv آن لائن دیکھ سکتی ہوں :84: :mashallah:
    الحمد للہ رب العالمین!!!​
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بہنا ۔ بہتر ہوتا کہ آپ آخر میں ایک کلمہء شکر بھی لکھ دیتی۔ یعنی صرف الحمدللہ ۔ یا پھر۔۔۔ اللہ تعالی کا شکر ہے۔ تاکہ ہم سب شکرگذار بندے بھی بن جائیں۔

    مجھے کئی دنوں سے شدید دانت درد تھا۔ آج اس سے نجات مل گئی ۔

    سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ غیرہ۔
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آج ابھی تو میرا دن شروع ہوا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج کے روز بھی میری رہنمائی کرے آمین۔ نیک کام کرنا میرے لییے آسان کر دے اور برائی کے رستے میں بے پناہ رکاوٹیں ڈال دے آمین ثم آمین!!!

    لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم​
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہمارے ایک کزن کافی دنوں سے بیمار تھے۔ آج خبر ملی کہ وہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔
    یہ خبر مجھے بہت اچھی لگی اور دل کو سکون ملا۔

    اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائی۔ آمین
     
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    میرا ایک ذاتی نوعیت کا کام کچھ دنوں سے رکا ہوا تھا۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے بغیر رشوت دیے ہوگیا۔

    اللہ تعالی تیرا بےحد شکر ہے۔ الحمدللہ تعالی
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    مجھے آج بہت دنوں بعد ہماری اردو پر آنے اور پیارے پیارے دوستوں سے گپ شپ کا موقع مل گیا۔ میں بہت خوش ہوں۔

    الحمد للہ
     
  8. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آج عید کے لیئے گھر کی مکمل صفائی ستھرائی کر لی۔ الحمدللہ رب العالمین!
     
  9. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    میرا وزن آدھا پاؤنڈ کم ہو گیا ہے :86:


    :hasna: یا اللہ تیرا شکر :a172:
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اب اسی خوشی میں 5 پونڈ بڑھا نہ لینا :hasna: اللہ رحم کرے :176:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ممکن ہے ویٹ مشین خراب ہو اور الٹا بتا رہی ہو :176:
    کسی اور مشین سے بھی چیک کر لیجئے گا :suno:
    ----------------------
    ویسے سنجیدہ خبر جو میرے لیے اچھی بھی ہے کہ میرا وزن گذشتہ ہفتے کے دوران 3 کلو کم ہوا ہے۔ :208:
     
  12. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    یہ اچھی خبر نہیں ہے۔ اتنی جلد نہیں کم ہونا چاہیئے۔
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اللہ اکبر یعنی 3 کلو برابر :208: ایک ساتھ ؟ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ آپ کی دعاؤں کا بھی شکریہ! :a191:
     
  14. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    الحمدللہ۔ ایک اور خوشی کا دن عیدالاضحی دیکھنا اور منانا نصیب ہوا۔ بہت سارے دوستوں سے ملاقات نصیب ہوئی۔ اللہ تعالی کی راہ میں قربانی کرنا کی توفیق ملی۔
    یا اللہ تیرا بےحد شکر ہے۔
     
  15. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آج میں نے جیو نیوز نہیں دیکھا تو یوں محسوس ہوتا ہے دنیا بھر میں سکون ہی سکون ہے۔
    بہت اچھا لگ رہا ہے۔ الحمد للہ
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے اللہ تعالی نے کافی دنوں کی علالت کے بعد صحتیابی کی دولت سے نوازا ہے۔

    اللہ تعالی تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ یا اللہ پاک ! اپنے حبیب مکرم :saw: کے صدقے جمیع ملت اسلامیہ کے پریشان حال لوگوں کو سکھ چین عطا فرما اور ہر بیمار مسلمان کو صحت یابی عطا فرما۔ آمین
     
  17. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِO

    اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے​
    o

    بھائی ہمیشہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے اور اس کا فضل طلب کرتے رہنا چاہئے۔ کہ وہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے ہم پر فضل فرمائے اور ہماری ہر قسم کی بیماری کو رفع فرما دے۔
     
  18. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ا بھی ابھی ایک دیرینہ دوست کا سیل فون پہ پیغام آیا بڑی مدت کے بعد میں بہت خوش ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری اس سے بات کرنے مراد کو پورا کیا۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماہ ربیع الاول شریف شروع ہورہا ہے۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے محبوب :saw: کی آمد کا مہینہ ایک بار پھر دیکھنا نصیب کیا اور اس میں بڑھ چڑھ کر بارگاہ الہی میں شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سیدالمرسلین، رحمت اللعلمین، شافع المحشر حضور نبی اکرم :saw: کے میلاد کی خوشیاں منانے کی توفیق مرحمت فرمائی۔ آمین
     
  20. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آمین۔۔ سب کو ماہ ربیع الاول کی آمد مبارک ہو۔۔
     
  21. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    تمام عالم اسلام کو ماہ ربیع اول اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس ہفتے یعنی سنیچر 26 جولائی 2008 کو فیضان کا عقیقہ ہے انشاءاللہ العزیز
     
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم فیضان بیٹے کو نیک سیرت اور ماں باپ کا فرمان بردار بنائیں اور وہ نیکی کے رستے پر چل کے اپنے خاندان کا نام روشن کرے
     
  24. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اللہ کریم فیضان بیٹے کو نیک سیرت اور ماں باپ کا فرمان بردار بنائیں اور وہ نیکی کے رستے پر چل کے اپنے خاندان کا نام روشن کرے[/quote:mljqm2ez]

    آمین ثم آمین
     
  25. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    فیغی کے لئے۔۔ :dilphool: :dilphool: :222: :222: :222: :dilphool: :dilphool:
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلے سال جون میں میری چھوٹی بہن کی شادی ہوئی تھی اللہ کریم نے ان کو ایک بیٹی سے نوازا ہے میں ایک بار پھر ماموں بن گیا میں بہت خوش ہوں :dilphool:
     
  27. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    ھمممم بہت بہت مبارک ہو بھائی۔بہت بہت مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی بیٹی کی قسمت اچھی بنائے ماں باپ سب کے لیئے فخر کا باعث بنائے آمین۔۔اور لمبی عمر صحت اور تندرستی کے ساتھ دے آمین۔۔۔آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  28. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں چالیس دن جیل کی سزا کاٹ کر آیا ہوں پچھلے ہفتے

    میرے گھر والے بہت کوش یہن میں کود بہت کوش ہوں :201:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فیغی کے لئے۔۔ :dilphool: :dilphool: :222: :222: :222: :dilphool: :dilphool:[/quote:69gbbi03]

    السلام علیکم !
    کاشفی بھائی ۔
    ہارون رشید بھائی
    اور مریم جی

    آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔


    دعاؤں کا طلبگار
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah:
    ہارون بھائی بہت مبارک ہو۔ :dilphool:
    اللہ تعالی آپ کو معہ اہل و عیال اور اعزا و اقارب خوش و خرم رکھے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں