1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آؤ جانچ لیتے ہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏24 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    مختصر نظم

    آؤ جانچ لیتے ہیں
    درد کے ترازو پر
    کس کا غم کہاں تک ہے
    شدتیں کہاں تک ہیں
    کچھ عزیز لوگوں سے پوچھنا تو پڑتا ہے
    آج کل محبت کی
    قیمتیں کہاں تک ہیں
    ایک شام آجاؤ
    کھل کر حالِ دل کہہ لیں
    کون جانے سانسوں کی
    مہلتیں کہاں تک ہیں
     
    Last edited: ‏24 جنوری 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھو پھر دیکھ لو دیوار کی دَر کی صورت
    تم کہیں بھول نہ جاؤ مرے گھر کی صورت

    خیر ہو آپ کے بیمارِ شبِ فرقت کی
    آج اتری نظر آتی ہے سحر کی صورت

    اے کلی اپنی طرف دیکھ کہ خاموش ہے کیوں
    کل کو ہو جائے گی تو بھی گلِ تر کی صورت

    جام خالی ہوئے محفل میں ہمارے آگے
    ہم بھرے بیٹھے رہے دیدۂ تر کی صورت

    پوچھتا ہوں ترے حالات بتاتے ہی نہیں
    غیر کہتے نہیں مجھ سے ترے در کی صورت

    اس نے قدموں میں بھی رکھا سرِ محفل نہ ہمیں
    جس کہ ہم ساتھ رہے گردِ سفر کی صورت

    رات کی رات مجھے بزم میں رہنے دیجئے
    آپ دیکھیں گے سحر کو نہ قمرؔ کی صورت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں