1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آؤ بتلاؤں تم کو کیا ہیں عمر ۔۔عسجد رضا قادری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آؤ بتلاؤں تم کو کیا ہیں عمر
    تنہا رہ کر بھی قافلہ ہیں عمر

    ان کے جیسا نہ کوئی پیدا ہوا
    یعنی سرکار کی عطا ہیں عمر

    کتنے مظلوم کو ملی راحت
    حق و انصاف کا دیا ہیں عمر

    کیوں بھلا دینِ حق سے بھٹکیں جب
    ہم غریبوں کے رہنما ہیں عمر

    اس کا دوزخ ہی بس ٹھکانہ ہے
    جس کسی سے ہوے جدا ہیں عمر

    جام پی کر سبھی سنبھل جائیں
    ایک ایسا ہی میکدہ ہیں عمر

    کیسے جائے گا دشمنی رکھ کے؟
    جب کہ جنت کا راستہ ہیں عمر

    دشمنِ دین کے لیے عسجد
    مثل شمشیر برہنہ ہیں عمر
    -----
    عسجد رضا قادری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں