1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ª!ª نم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ª!ª

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از آبی ٹوکول, ‏22 نومبر 2008۔

  1. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    [highlight=#FFFF80:qwebdcm7]
    نم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ۔ ۔​
    [/highlight:qwebdcm7]ناک ہمارے جسم کا حساس مقام ہے لہذا ہمارے نزدیک ناک کو چہرے کا صدر مقام کہا جانا چاہیے وجہیں اس کی دو ہیں ایک تو یہ کہ یہ ناک ہی کہ جس کی بدولت معاشرے میں آپ کے مقام و مرتبہ کو اُتارچڑھاؤ نصیب ہوتا ہے کہ اگر عزت کا معیار برقرار رکھنا ہو تو سوسائٹی میں ناک کو مسلسل اونچا رکھنا پڑتا ہے خواہ کتنی ہی چپٹی ناک کیوں نہ ہو اور اگر کوئی ایسا کرگزرنے سے کترائے تو اسکی معاشرے میں ناک کٹ
    بھی سکتی ہے خواہ وہ کتنا ہی طویل الناک کیوں نہ ہو اور ہمارے نزدیک ناک کو چہرے کا دارالخلافہ کہنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ سارے چہرے کا مدار ناک پر ہے وہ یوں کہ چہرے پر باقی تمام اعضاء کے مقابلے میں چہرے کے خدوخال کو دوسرے چہروں سے نمایاں و ممتاز کرنے میں بڑی اثرناک حد تک ناک کا بنیادی کردار ہے اورناک ہی وہ واحد کار آمد اور مفید زریعہ ہے کہ جسکی بنیاد پر آپ بغیر کسی افسوس ناک صورتحال کا شکار ہوئے کوئی سے بھی دوچہروں کو ایک دوسرے سے ممتاز کرسکتے ہیں وہ اس طرح کہ آپ کوئی سے بھی دوچہرے لیں کہ جن کی آنکھیں ۔کان ،گال اور ہونٹ وغیرہ آپس میں ملتے ہوں مگر ایک کی ناک اونچی ہو اور دوسرے کی چپٹی تو آپ کو دونوں چہروں میں واضح فرق چٹکیوں میں معلوم پڑجائے گا لیکن اگر اس کے مقابلے میں آپ دو ایسے چہرے لیں کہ جن کی نہ آنکھیں گال اور ہونٹ آپس میں ملتے ہوں مگر فقط ناک ایک جیسی ہوتو آپ کو دونوں چہروں میں تفاوت کرنے میں خاصی تشویش ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہےاور ایسے میں آپ پر ہیبت ناک اثرات بھی طاری ہوسکتے ہیں جو کہ آپ کہ لیے انتہائی اثرناک حد تک خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جس سے آپ کو مزید شرمناک ہوکر نم ناک بھی ہونا پڑھ سکتا ہے۔ لہزا اس سے پہلے کہ آپ غم ناک ہوں آپ سب کا قومی فریضہ ہے کہ اپنی اپنی ناک کی حفاظت کیجیئے کیونکہ آپ کی ناک فقط آپ ہی کا نہیں پوری قوم کا سرمایہ ہے لہزا ناک بچایئے اپنے لیے قوم کے لیے ۔ ۔ ۔

    ۔نوٹ ہماری تحریر پڑھ کر مزہ نہ آئے تو ناک واپس
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :hasna: ناک کی نمناکیوں پر اچھی تحریر ہے :hasna:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب آبی بھائی ۔
    لگتا ہے ہارون بھائی نے ابھی تک آپ کی " ناک داستاں " نہیں پڑھی ۔ ورنہ وہ ضرور اپنی ناک بیچ میں گھسیڑتے :hasna:
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    آبی ٹو کول
    کافی دِنوں بعد آئے ، اور آتے ہی ناک ( کا ) نقشہ کھینچ دِیا۔
    آپ کی مختصر مگر تیکھی ناک جیسی تحریر پسند آئی۔
    ناک پر رکھے پَرکار کا نصف قطر ذرا اور وسیع کرتے تو
    اور بھی غضب ناک باتیں ناک کے دائرہء اختیار میں آتیں۔
    اور پڑھنے والوں کو ناکوں چنے چبانے پڑتے۔

    اُن کی ناک میں دم آ جاتا۔
    یوں بھی ناک کی طرح بہتی ( رواں ) اِس تحریر نے ہمیں۔۔۔

    ناک آؤٹ کر دِیا۔

    عنوان پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔
     
    فیاض أحمد اور محمد سعید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بڑی غضب ناک تحریر ہے بھئی :201:
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ احباب کاخاص طور پر نادر بھائی کہ پُر مغز تبصرے کا :dilphool:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آبی بھائی ۔ پرمغز کی جگہ پرناک تو نہیں لکھنا تھا ؟ :suno:
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کیا یہ درد ناک کہانی حسرت ناک انداز میں اختتام پذیر ہوچکی ہے
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ کو ہر بات کا اتنی دیر بعد کیوں پتہ چلتا ھے
     
  10. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    مزیدار آئٹم ہے ۔
     
  11. ملک فرخ ندیم
    آف لائن

    ملک فرخ ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 مئی 2012
    پیغامات:
    114
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ª!ª نم ناک قہقہے ۔ ۔ ناک بچائیے ª!ª

    بہت بہت شکریہ
    اسے ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا
     
  12. ساجد حنیف
    آف لائن

    ساجد حنیف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اگست 2015
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی تحریر نے نہ صرف چپٹی ناک والوں کو غضبناک کیا بلکہ خوفناک حد کے المناک کرنے کی کوشش کی ہے :(
     
    فیاض أحمد نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کیا ناک نامہ شروع کر دیاo_O
     
  14. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہااہاہا۔۔۔۔
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  17. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا۔۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. راحت جی
    آف لائن

    راحت جی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2016
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو ہونٹ نامہ بن گیا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ںاک کی نمناکیوں کی ایک عمدہ داستاں پڑھتے پڑھے ہماری آنکھوں سے ناک بہنے لگا اوہ معاف کیجئےگا آنکھوں سے آنسو اُمڈ پڑے اور پھر آپ جانتے ہیں کہ آنکھ اور ناک کا ایک ایسا رشتہ ہے کہ جب آنکھ سے آنسو چھلکتے ہیں تو ناک بھی رونا شروع کر دیتی ہے اور بہنا شروع ہو جاتی ہے
    اگر کسی غیر متعلقہ خاتون کے سامنے آپ کی آنکھ جھپکی تو پھر سر پر جو گومڑے سینڈل کی نوک سے بنینگے کسی کو دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہینگے اور ناک بھی کٹ جائےگی اور معافی کے لیئے ناک رگڑ رگڑ کر ناک کا ستناناس ہو جائےگا
     
    راحت جی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں