1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ª!ª میری متفرق شاعری ª!ª (آبی ٹو کول )

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by آبی ٹوکول, Dec 26, 2008.

  1. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    اسلام علیکم بہت عرصہ پہلے جب ہم ابھی میٹرک میں تھے تو شاعری سے شغف ہوا تھا اس زمانے میں کافی اُلٹا سیدھا لکھا تھا ۔ ۔ اب چونکہ پردیس میں ہوں لہزا جو کچھ لکھا تھا وہ دیس میں ہی رہ گیا اب جیسے جیسے کچھ یاد آتا گیا یہاں پیش کرتا رہوں گا سردست چند نئے اور پرانے متفرق اشعار پیش خدمت ہیں ۔ ۔

    اتنے غم تیری زمیں پہ آکر ملے
    کہ پہن لی غموں کی پوشاک میں نے
    وہ رزق جو تیری پناہ میں تھا یارب
    اسکی تلاش میں چھانی ہے خاک میں نے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
    جانے کونسی خطاؤں کا ازالہ کررہا تھا
    میں غم کو اپنے اور بھی دوبالا کررہا تھا
    آبی نے کب کہا تھا کہ شاعر ہوں میں
    وہ تو یونہی صفحہ قرطاس کو کالا کررہا تھا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
    اور ایک غزل کا بس یہی شعر یاد رہ گیا ہے
    جب بھی مظلوم محبت تیرا قصہ یاد آیا
    اپنی بے بس جوانی کا ہر حصہ یاد آیا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چند متفرق اشعار ۔۔
    خود بناکر زمانے میں اخلاص کہ دستور
    پھر انہی کو ہنسی میں اڑاتے ہیں لوگ

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    باہم کچھ اختلاف تک بھی رسائی ہو
    کہ گلہائے رنگ رنگ سے آشنائی ہو

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تقدیر کہ پہلو کی یہی خاص ہے منطق
    کہ ہر شخص مقدر کا سکندر نہیں ہوتا
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª

    واہ آبی بھائی ۔
    بہت عمدہ اشعار ہیں۔
    تخیل بہت پختہ اور لفاظی بھی خوب ہے۔

    آپ مزید کوشش کریں تو ہمیں آپ سے بہت اچھا کلام پڑھنے کو مل سکتا ہے۔ :happy:
     
  3. ایم عتیق
    Offline

    ایم عتیق ممبر

    Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª

    واہ واہ :dilphool: بہت خوب۔ :dilphool: :a180:


    جانے کونسی خطاؤں کا ازالہ کررہا تھا
    میں غم کو اپنے اور بھی دوبالا کررہا تھا
    آبی نے کب کہا تھا کہ شاعر ہوں میں
    وہ تو یونہی صفحہ قرطاس کو کالا کررہا تھا



    خود بناکر زمانے میں اخلاص کہ دستور
    پھر انہی کو ہنسی میں اڑاتے ہیں لوگ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    امید ہے کہ مزید کچھ پڑنے کا موقع ملے گا۔۔


    پسند آئے ہیں۔۔
     
  4. الف
    Offline

    الف ممبر

    Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª (آبی ٹو کول )

    بہت عمدہ :a180:
     
  5. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª

    تمام دوستوں کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ :dilphool: جب کبھی پھر دورہ پرا ضرور کچھ نہ کچھ شئر کروں گا :dilphool:
     
  6. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    واہ آبی انکل۔
    بہت اچھے شاعر ہیں آپ ۔
    مزید کلام جلد پھینکیں :hasna:
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª

    آپ کے نئے دورے کا انتظار رہے گا۔ :hpy:


    بلکہ ڈاکٹر ہارون رشید تو اپنے ٹیکے سمیت آپکے دورہ پڑنے کا انتظار کریں گے :hpy:
     
  8. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª

    بھت خوب جناب :dilphool:
     
  9. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    واہ، آبی، اچھی متفرق شاعری کر لیتے ہیں آپ :)۔ مزید شئیر کرتے رہیں۔

    فی الحال تو آپ ہماری اردو کو نیلا کر رہے ہیں :hasna: ۔

    واہ، بہت خوب۔
     
  10. طاہرہ مسعود
    Offline

    طاہرہ مسعود ممبر

    ؎

    بہت اعلیٰ ہے ماشا ء اللہ

    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
  11. مسیب حسن شفیق
    Offline

    مسیب حسن شفیق ممبر

    اسلام و علیکم

    واہ جی جناب ۔ یہاں پر تو شاعروں کی محافل ہیں ۔ مجھے بھی شاعری کا شوق ہے ۔ میرے ناقص ذہن نے چند الٹے سیدھے الفاظ کو ملا کر ایک غزل کی ترتیب دی ہے ۔ امید ہے کہ آپ اسے پسند کریں گے۔ ملاحظہ فرمائیں۔

    اس کی یاد آئے تو بھلا میں کیا کروں
    دل رونا چاہے تو بھلا میں کیا کروں
    ہاں چاہتا تو بہت ہے یہ دل
    پر کیوں سمجھ نہ پایا میں کیا کروں
    لیکن ہر چہرہ اس کا عکس نظر آئے
    تو میں کیا کروں
    یہ کان سننے کو ترس گئے
    لیکن آواز سن نہ پائے
    اس کی پائل کی ترنم سنائی دے
    تو میں کیا کروں
    ہاں میں مانتا ہوں کہ
    زندگی بہت نعمت ہے---مگر
    مجھے موت بھی نہ آئے اس کے بغیر
    تو میں کیا کروں​
     
  12. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    واہ


    :a180:
    مجھے تک بندی بھی نہ آئے تو میں کیا کروں :neu:
     
  13. مسیب حسن شفیق
    Offline

    مسیب حسن شفیق ممبر

    اسلام و علیکم ۔
    یہ تک بندی سے کیا مراد ہے میں سمجھ نہیں پایا ۔ معاف کیجئے گا جنابہ۔ ذرا وضاھت فرما نا ۔ شکریہ۔
     
  14. راقم
    Offline

    راقم ممبر

    جواب: ª!ª میری متفرق شاعری ª!ª (آبی ٹو کول )

    تقدیر کہ پہلو کی یہی خاص ہے منطق
    کہ ہر شخص مقدر کا سکندر نہیں ہوتا

    ماشاء اللہ بہت خوبصورت کلام ہے۔ نوجوانی کی شاعری اور اتنی خوبصورت!

     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: Re: ª!ª! میری متفرق شاعری ª!ª


    دورہ پڑے کتنا عرصہ گزر چکا اب تو کافی طویل دورانیہ ھے ایک دورے سے دوسرے دورے کا:143:
     
  16. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: ª!ª میری متفرق شاعری ª!ª (آبی ٹو کول )

    :119: :119: :119: :119: :119:
     

Share This Page