1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر مکمل کریں

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by واصف حسین, Sep 5, 2006.

  1. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    اقبال کی نظم پرندے کی فریاد کا ایک شعر ہے۔کوشش کی جائے کہ نظم کے بجائے غزل کا شعر دیا جائے کیونکہ غزل کا ہر شعر معانی میں‌مکمل ہوتا ہے جبکہ نظم اپنے تمام اشعار کے ساتھ ہی مکمل معانی دیتی ہے۔
    آزاد مجھ کو کر دے ، او قید کرنے والے!
    میں بے زباں ہوں قیدی ، تو چھوڑ کر دعا لے
    -------------------
    جو بےخطا تھا وہ بھی سزا مانگنے لگا
     
  2. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    Joined:
    Apr 14, 2012
    Messages:
    33,894
    Likes Received:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ہمدردیاں وہ بعدِ سزا اس نے کیں عدیم
    جو بےخطا تھا وہ بھی سزا مانگنے لگا

    کوئی سراب ہی سے تشنگی مٹاتا ہے
     
  3. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    کسی کے کوزے میں سمٹے ملیں سمندر سات
    کوئی سراب ہی سے تشنگی مٹاتا ہے
    ------------
    یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیں
     
  4. آصف حسین
    Offline

    آصف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    1,739
    Likes Received:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں بھی برف ہو گئی ہیں
    جب انکی یخ بستگی پرکھنا تو تمازتیں بھی شمار کرنا
    --------------------------------------------
    کُچھ گلے شکوےبھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد
     
  5. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    دل تو چاہا پر شکستِ دل نے مہلت ہی نہ دی
    کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد
    فیض
    ----------------
    تم تو جانے کو ہو اس شہر کو ویراں کر کے
     
  6. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    Joined:
    Apr 14, 2012
    Messages:
    33,894
    Likes Received:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    میرے گھر سے تو سر شام ہوئے ہو رخصت
    میرے خلوت کدۂ دل سے نہ جانا ہوگا
    ہجر میں اور تو سب موت کے ساماں ہوں گے
    اک یہی یاد بہلنے کا بہانا ہوگا
    تم تو جانے کو ہو اس شہر کو ویراں کر کے
    اب کہاں اس دل و حشی کا ٹھکانا ہوگا

    بھیگی راتوں میں فقط درد کے جگنو پکڑیں
    سونی راتوں میں کبھی یاد کے تارے چو میں
    خواب ہی خواب میں سینے سے لگائیں تجھ کو
    تیرے گیسو ہی کبھی درد کے مارے چومیں
    اپنے زانو پہ تراسر ہی کوئی دم رکھ لیں
    اپنے ہونٹوں سے ترے ہونٹ بھی پیارے چومیں



    سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے
     
  7. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ابن انشاء کی نظم "سب مایا ہے" کا مصرعہ ہے۔ پورا بند یوں ہے۔
    سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے
    اس عشق میں ہم نے جو کھویا جو پایا ہے
    جو تم نے کہا ہے، فیض نے جو فرمایا ہے
    سب مایا ہے
    ----------------------
    چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فراز
     
  8. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    Joined:
    Apr 14, 2012
    Messages:
    33,894
    Likes Received:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فراز
    دنیا تو عرض ِ حال سے بے آبرو کرے
    فراز

    ان کے وعدوں پہ نہ جاؤ کہ سفر باقی ہے
     
  9. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    دوستو دوستو آؤ کہ سفر باقی ہے
    اپنے گھوڑوں کو بڑھاؤ کہ سفر باقی ہے
    یہ پڑاؤ بھی اٹھاؤ کہ سفر باقی ہے
    یہ الاؤ بھی بجھاؤ کہ سفر باقی ہے
    ہار کے بیٹھ نہ جاؤ کہ سفر باقی ہے
    پھر نئی جوت جگاؤ کہ سفر باقی ہے
    رہبروں کو نہ بلاؤ کہ سفر باقی ہے
    ان کے وعدوں پہ نہ جاؤ کہ سفر باقی ہے
    ابن انشاء
    ----------------
    کہ دھوپ چھاوں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
     
  10. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    Joined:
    Apr 14, 2012
    Messages:
    33,894
    Likes Received:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    پوری غزل نصیر ترابی

    وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی

    کہ دھوپ چھاوں کا عالم رہا ،جدائی نہ تھی

    عداوتیں تھیں،تغافل تھا،رنجشیں تھیں مگر

    بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا،بے وفائی نہ تھی

    بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل

    غزل بھی، وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی

    کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت

    کبھی یہ معاملھ، جیسے کہ آشنائی نہ تھی

    کسے پکار رھاتھا وہ ڈوبتا ہوا دن

    صدا تو آئی تھی لیکن کوئی دھائی نہ تھی

    عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیر

    وہاں بھی آگئے آخر جہاں رسائی نہ تھی
     
  11. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    اگلا مصرعہ بھی دینا تھا بے لگام بھائی۔ چلیں میں‌ہی دے دیتا ہوں۔

    کِس قدر اوج پہ تکریم ہے انسانوں کی
     
  12. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    مقبرے بنتے ہیں زندوں کے مکانوں سے بلند
    کِس قدر اوج پہ تکریم ہے انسانوں کی
    احمد ندیم قاسمی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چپ جو رہتا ہوں شکایت کے مزے جاتے ہیں
     
  13. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    شکوہ کرتا ہوں تو ہوتی ہے شکا یت ان کو
    چپ جو رہتا ہوں شکایت کے مزے جاتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوک بن کر نہ رہا یہ کسی مژگاں میں کبھی
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    دل میں بے لطف رہی خارِ تمنا کی خلش
    نوک بن کر نہ رہا یہ کسی مژگاں میں کبھی
    -------------

    وہ خاک نشِیں ہوں کہ میری زد میں جہاں ہے
     
  15. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    Joined:
    Apr 14, 2012
    Messages:
    33,894
    Likes Received:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    وہ خاک نشِیں ہوں کہ میری زد میں جہاں ہے
    بل کھاتی ہے کیا موجِ ثریّا میرے آگے

    فضائے مردۂ دل میں بہار آئی ہے
     
  16. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    کبھی جو نکہتِ زلفِ نگار آئی ہے
    فضائے مردۂ دل میں بہار آئی ہے

    ملا نہیں اذن رقص جن کو، کبھی تو وہ بھی شرار دیکھو
     
  17. آصف حسین
    Offline

    آصف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    1,739
    Likes Received:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ملا نہیں اذن رقص جن کو، کبھی تو وہ بھی شرار دیکھو
    اگر ہو اہلِ نگاہ یارو، چٹان کے آر پار دیکھو
    ----------------------------------------------------
    نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
     
  18. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
    تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں

    سیلِ غم رکتا نہیں ضبط کی دیواروں سے
     
  19. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    Joined:
    Apr 14, 2012
    Messages:
    33,894
    Likes Received:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    سیلِ غم رکتا نہیں ضبط کی دیواروں سے
    جوشِ گریہ تھا تو میں گریہ کناں کیوں نہ ہوا


    ...........
    آنکھوں سے نیند، دل سے سکوں ہو گیا جدا
     
  20. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    آنکھوں سے نیند، دل سے سکوں ہو گیا جدا
    لگتا ہے اپنے ساتھ کوئی ہاتھ کر گیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کتنے عالی دماغ ہیں ہم لوگ
     
  21. محمد طاہر
    Offline

    محمد طاہر ممبر

    Joined:
    Sep 28, 2011
    Messages:
    64
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ساغر صاحب کی اس غزل کے اک شعر کا مزہ نہیں آتا اسی لیئے پوری غزل لکھ رہا ہوں

    رہگزر کے چراغ ہیں ہم لوگ
    آپ اپنا سراغ ہیں ہم لوگ

    جل رہے ہیں نہ بجھ رہے ہیں دوسر
    کس کے سینے کا داغ ہیں ہم لوگ

    خود تہی ہیں مگر پلاتے ہیں
    مے کدے کے ایاغ ہیں ہم لوگ

    دشمنوں کو بھی دوست کہتے ہیں
    کتنے عالی دماغ ہیں ہم لوگ

    چشمِ تحقیر سے نہ دیکھ ہمیں
    دامنوں کا فراغ ہیں ہم لوگ

    ایک جھونکا نصیب ہے ساغر
    اس گلی کے چراغ ہیں ہم لوگ
    -------------

    یہ اُمت روایات میں کھو گئی
     
  22. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    تمدن، تصوف، شریعت، کلام
    بتان عجم کے پجاری تمام!
    حقیقت، خرافات میں کھو گئی
    یہ امت روایات میں کھو گئی
    ساقی نامہ از علامہ اقبال
    --------------
    پروانگی عبث ہے جو رقصِ شرر نہ ہو
     
  23. محمد طاہر
    Offline

    محمد طاہر ممبر

    Joined:
    Sep 28, 2011
    Messages:
    64
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    آتش ہو ، اور معرکہء خیر و شر نہ ہو
    پروانگی عبث ہے جو رقصِ شرر نہ ہو

    ---------------
    اک شام ۔۔۔۔اُس نے کان سے۔۔۔۔۔ جُھمکا اُتارا تھا
     
  24. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    پھر اُس کے بَعد گِر گیا سونے کا بَھاؤ بھی
    اِک شام اُس نے کان سے جُھمکا اُتارا تھا
    اختر رَضا سّلیمی
    ----------------
    تو کیوں ملی تھی بھلا تابِ التماس ہمیں
     
  25. محمد طاہر
    Offline

    محمد طاہر ممبر

    Joined:
    Sep 28, 2011
    Messages:
    64
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ابھی نہیں اگر اندازہء سپاس ہمیں
    تو کیوں ملی تھی بھلا تابِ التماس ہمیں
    -------
    ارے .... ہم کھل کر کہاں جناب روتے ہیں
     
  26. محمد طاہر
    Offline

    محمد طاہر ممبر

    Joined:
    Sep 28, 2011
    Messages:
    64
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    رویں تو ایک سیلاب نہ لے آہیں صحرا میں
    ارے .... ہم کھل کر کہاں جناب روتے ہیں
    ----------------
    جن کو حاصل نہیں ہیں ویرانے
     
  27. محمد طاہر
    Offline

    محمد طاہر ممبر

    Joined:
    Sep 28, 2011
    Messages:
    64
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    قابل ء رحم ہیں وہ دیوانے
    جن کو حاصل نہیں ہیں ویرانے
    ------------------
    جن کے حالات بدلے وہ "سادات" ہو گے
     
  28. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    "سادات" کے حالات گردش ایام ہو گے
    جن کے حالات بدلے وہ "سادات" ہو گے
    ----------------
    میں اُن ہی کا تھا، میں اُن ہی کا ہوں، وہ مرے نہیں، تو نہیں سہی
     
  29. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
    میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کبھی انعکاسِ جمال ہے ، کبھی عینِ شے کی مثال ہے
     
  30. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    کبھی انعکاسِ جمال ہے ، کبھی عینِ شے کی مثال ہے
    نہیں میرے دل کا معاملہ ، کسی آئینے کے بھرم سے کم
    سید نصیرالدین نصیر
    ---------------
    حاصل ہے ہم کو لذتِ توبہ خطا کے بعد
     

Share This Page