1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وفاکی جستجو زندہ نہ تجھ میں ہے ، نہ مجھ میں ہے ٭٭٭٭عائشہ بیگ عاشی

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by عائشہ بیگ عاشی, Mar 26, 2017.

  1. عائشہ بیگ عاشی
    Offline

    عائشہ بیگ عاشی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2015
    Messages:
    21
    Likes Received:
    51
    ملک کا جھنڈا:

    وفاکی جستجو زندہ نہ تجھ میں ہے ، نہ مجھ میں ہے
    کوئی بھی آرزوزندہ نہ تجھ میں ہے، نہ مجھ میں ہے

    محبت ، پیار، الفت، عشق سب ہی سر نہادہ ہیں
    کوئی بھی سرخروزندہ نہ تجھ میں ہے ، نہ مجھ میں ہے

    عجب سی سرد مہری، سرد خانی، سردجانی بھی
    تعلق، کا لہو زندہ نہ تجھ میں ہے ،نہ مجھ میں ہے

    وہی گلشن، وہی گل ہیں، وہی رنگت، وہی خوشبو
    پہ حسنِ رنگ و بُوزندہ نہ تجھ میں ہے نہ مجھ میں ہے

    ترا میرا ٹھہر جانے پہ پتھرانا ہی بنتا تھا
    کہ اب خُوئے نمُوزندہ نہ تجھ میں ہے ،نہ مجھ میں ہے

    محبت یُوں سرِدنیاتماشا بن گئی عاشی
    کہ اسکی آبرو زندہ نہ تجھ میں ہے نہ مجھ میں ہے
    ~~~~~~~~~~~~
    عائشہ بیگ عاشی
     

Share This Page