1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر ایک چہرے پہ دل کو گُمان اُس کا تھا -تاجدار عادلؔ

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by حنا شیخ, Oct 1, 2016.

  1. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہر ایک چہرے پہ دل کو گُمان اُس کا تھا
    بسا نہ کوئی، یہ خالی مکان اُس کا تھا

    میں بے جہت ہی رہا اور بے مقام سا وہ
    ستارہ میرا، سمندر نشان اُس کا تھا

    میں اُس طلسم سے باہر کہاں تلک جاتا
    فضا کھلی تھی، مگر آسمان اُس کا تھا

    سلیقہ عشق میں جاں اپنی پیش کرنے کا
    جنہیں بھی آیا تھا ان کو ہی دھیان اُس کا تھا

    پھر اس کے بعد کوئی بات بھی ضروری نہ تھی
    مرے خلاف سہی، وہ بیان اُس کا تھا

    ہوا نے اب کے جلائے چراغ رستے میں
    کہ میری راہ میں عادلؔ مکان اُس کا تھا

    تاجدار عادلؔ
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ ۔۔۔۔۔
    نظم کا عنوان پڑھ کر مجھے اپنا ایک شعر یاد آگیا۔

    آپ کی سماعتوں کی نذز:

    اس طرح تم مری آنکھوں میں بسے رہتے ہو
    مجھ کو ہر اک پہ تمہارا ہی گماں ہوتا ہے

    دور رہ کر کبھی بڑھتی ہے محبت غوری
    اور کبھی قرب میں الفت کا زیاں ہوتا ہے
     
    Last edited: Oct 2, 2016
  3. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ بہت خوب غوری صاھب
     
    غوری likes this.
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ۔ ابھی لائٹ چلی گئی ہے انشاءاللہ آئندہ پوری غزل شیئر کروں گا۔
     
    حنا شیخ likes this.
  5. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ضرور انتظار رہے گا ​
     
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    راز یہ اہل محبت پہ عیاں ہوتا ہے
    لمحہ ہجر صدی سے بھی گراں ہوتا ہے

    جس کے سینے میں محبت کی لگن ہوتی ہے
    وہیں جاتا ہے وہ، محبوب جہاں ہوتا ہے

    اس طرح تم مری آنکھوں میں بسے رہتے ہو
    مجھ کو ہر اک پہ تمہارا ہی گماں ہوتا ہے

    اپنا احوال بتاؤ مری روداد سنو
    دل جو مل جائیں تو پھر فرق کہاں ہوتا ہے


    ہو سر راہ ملاقات یہ امکان نہیں
    ہاں مگر شوق یہ خوابوں میں جواں ہوتا ہے

    آتش عشق کا انداز جدا ہے سب سے
    شعلے اٹھتے ہیں کہیں پر نہ دھواں ہوتا ہے

    میرے ہونٹوں پہ مچل اٹھتا ہے اک نام حسیں
    اس طرح فاش مرا سر نہاں ہوتا ہے

    ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا مجھے اس کا سراغ
    موجہ برق تبسم وہ کہاں ہوتا ہے

    دور رہ کر کبھی بڑھتی ہے محبت غوری
    اور کبھی قرب میں الفت کا زیاں ہوتا ہے



    Ghazl 21 Raaz.jpg
     
    نعیم and حنا شیخ like this.
  7. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت خوب زبردست
     
  8. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
    اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھیں اور نمازکی پابندی کی توفیق عطا فرمائیں۔
     
    حنا شیخ likes this.
  9. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ​
    الحمد الله ہم ماشا الله نماز کے پابند ہیں ، جب تک نماز نا پڑھ لیں نیند نہیں آتی ،
     
  10. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی استقامت عطا فرمائیں۔
     
  11. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  12. ماہم
    Offline

    ماہم ممبر

    Joined:
    Nov 26, 2016
    Messages:
    172
    Likes Received:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    اعلیٰ جناب
     
    حنا شیخ likes this.
  13. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بیشتر کہ صدر کی تقریر ہونی چاہییے
    ہر کسی کے ہاتھ میں تصویر ہونی چاہییے

    خاص لوگوں کو بٹھائو عزت و تکریم سے
    عام لوگوں کیلئے زنجیر ہونی چاہییے

    عارضی سی شے حکومت کل رہے یا نہ رہے
    بال بچے ہیں کوئی جاگیر ہونی چاہییے

    واپڈا کے تار کھمبوں میں ہوں برق وبجلیاں
    ہر گلی کوچے کی یہ تقدیر ہونی چاہییے

    کھوکھلی سے ہو چلی ہے قوم کی طرزِ حیات
    پھر نئی بنیاد پر تعمیر ہونی چاہییے

    سُود نہ دینا پڑے اور اصل سے چھوٹے حیات
    اس غضب والی کوئی تحریر ہونی چاہییے
     

    Attached Files:

    پاکستانی55 likes this.
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کلام ہے غوری بھائی۔ بہت سی داد قبول ہو
     
    غوری likes this.
  15. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب
     
    نعیم likes this.

Share This Page