1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں لا تعداد پچوں کو اغواء کیا جا رہا ہے

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by وسیم باجوہ, Aug 8, 2016.

  1. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں لا تعداد پچوں کو اغواء
     
  2. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    آج کی خبر ہمارے گاؤں تلونڈی کھجور والی میں 2 پچوں کو اغواء کر کے لے جا رہے تھے... شور پڑنے پر لوگ نے بھاگ دوڑ لگا کر پچوں کو بچا لیا گیا.... جب کہ اغوا کرنے والے بھاگنے میں کامیاب.... جبکہ راہوالی سے سُنی گئی خبر میں چار سے پانچ پچے اغواء.... جب کہ لاہور میں لاتعداد پچے اغواء ہو چکے ہیں .... کون ہیں یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟ کیا ہو گا پاکستان کا؟
     
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان اغوا کاروں کی پشت پناہی بڑے لوگ کر رہے ہیں
     
  4. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی یہی تو سوال ہے آخر کیوں کر رہے ہیں معصوم بچوں کے ساتھ ایسا مجھے آج ہی پتہ چلا ہے اور دل تب سے پریشان ہے کہ کیا ہو گا پاکستان کا بھائی آپ اپنے ممبران سے رابطہ کر کے اس مسئلے کو زیرِ نظر لائیں
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان پر ایک مافیا کا قبضہ ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر بھیج رہے ہیں اور دولت بنانے کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں چاھیے انہیں کسی کی آنکھوں کے نور ہی کیوں نہ بیچنے پڑ جائیں ۔اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ وہ ہمارے گناہ معاف فرمائیں اور اس قیادت سے ہمیں نجات دلا کر کوئی نیک قیادت عطا فرمائیں آمین
     
    نعیم likes this.
  6. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تھوڑی دیر کے بعد ملیں گے اللہ حافظ
     
    وسیم باجوہ likes this.
  8. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ
    اللہ حافظ
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ظالم و جابر حکمران ہمیشہ عوام کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے سے باز رکھنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے عوام کو خوف و ہراس اور فکر و پریشانی میں مبتلا رکھتے ہیں۔
    فرعون نے حکم دیا تھا کہ مصر میں ہر پیدا ہونے والے بچے کو مار دیا جائے صرف بچیوں کو زندہ رکھا جائے تو اسکا مطلب بھی عوام میں خوف و ہراس اور انکی مستقبل کی نوجوانوں کی قوت کو توڑنا مقصود تھا۔
    یزید نے بھی دہشت کا بازار گرم کرکے عوام کو خوف و ہراس اور امام حسین علیہ السلام کو معاذ اللہ اسلامی ریاست کا باغی کے طور پر پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا۔
    اسی طرح آج کے حکمران بھی اپنے کرپشن اور لوٹ مار کے اقتدار کو طول دینے کے لیے عوام کو لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، قتل و غارت گری، دہشت گردی اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے مختلف حربوں سے کبھی باز نہیں آئیں گے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں یہ عوام فکر و پریشانی، نفسیاتی بیماریوں اور خوف و ہراس میں مبتلا رہیں گے تو کبھی باہر سڑکوں پر اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑیں گے۔ چاہے کوئی بھی راہنما اس ظالمانہ نظام کو تبدیل کرکے عدل انصاف ، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کا کتنا ہی اعلی پروگرام کیوں نہ لے کر آئے یہ عوام اسکا ساتھ دینے کے لیے کھڑے نہ ہو سکیں۔
     
  10. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہر ظالم یہ سمجھتا ہے کہ وہ لازوال ہے ہمیشہ طاقتور رہے گا ۔ وہ تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا کہ اس سے پہلے جو ظالم اور فرعون گزرے ہیں ان کا کیا حشر ہوا تھا ۔شاید اس کی سوچنے کی طاقت مفلوج ہو جاتی ہے یا طاقت کے نشے میں اسے کچھ نہیں سوجھتا ۔
     
    نعیم and وسیم باجوہ like this.
  11. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام و علیکم نعیم بھائی ممنون ہوں آپ کا آپ اپنا قیمتی وقت دیا میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں آپ نے بجا فرمایا

    پاکستانی بھائی جان بہت شکریہ آپ کا اور کیسے ہیں آپ سب
    انشاءاللہ اگر ان کو فرعون کی تباہی کے مناظر بھول گئے ہیں تو کوئی بات نہیں اللہ پاک ان کو بھی تباہ کرے گا انشاءاللہ ہم اگر اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نہیں نکل سکتے تو اللہ سے دعا کر سکتے ہیں کر بھی رہیں انشاءاللہ یہ ظالم لوگوں کو اللہ تباہ کرے گا
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  12. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک کا کرم ہے بھائی آپ کیسے ہیں ۔جس طرح فرعون اور ظلم کرنے والی طاقتیں تباہ و برباد ہوئی ہیں انکا انجام بھی ان جیسا ہی ہو گا ۔ان شاہ اللہ
     
    نعیم and وسیم باجوہ like this.
  13. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    آپ بھائیوں کی دعائیں ہیں
    انشاءاللہ اللہ تباہ کرے گا ان ظالموں کو
     
    پاکستانی55 likes this.
  14. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  15. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ان زر پرست حکمرانوں کی نظر میں ۔۔ ان حادثات کی کوئی اہمیت نہیں ۔ کیوں کے اغوا ہونے والے بچے غریب کے ہیں ۔۔ اور یہ تو مانا ہی نہیں جا سکھتا کے اس میں ان بڑوں میں سے کسی کی سرپرستی ان لوگوں کو حاصل نہ ہو ۔۔۔ نعیم صاھب نے صیح بات لکھی ہے ،، ۔
    دوسری طرف ہم جب دیکھتے ہیں کے کیسی بڑے آدمی کا بیٹا اغوا ہوتا ہے ۔۔ اس کو بازیاب کروالیا جاتا ہے ۔۔ اور سالوں بعد بھی زندہ سلامت آجاتا ہے ۔۔ درصل ان سب کو معلوم ہوتا ہے کے ہمارے بچے کدھر ہیں ۔۔ یہ لوٹ آئیں گے ۔۔ رونا تو ان بچوں کا ہے ۔۔ دولت کی خاطر مار دیا جاتا ہے ۔۔ ان کی ایک ایک چیز بیچ دی جاتی ہے آنکھیں جگر گردے ، جسم کے جس بھی حصہ کی پیوندکاری ہو سکھتی ہے ۔۔انڈیا میں تو ایسے کیس پکڑے گئے ہیں ۔۔ حکومت کو سیاسی دشمنیوں فرصت ملے تو دوسری طرف دیکھے ۔ کے غریب عوام کن مشکلات کا شکار ہے ،، بس ٹارگٹ کلرپکڑے جارہے ہیں ۔ نہ جانے کتنے ،، نجانے کتنے بیگناہوں کو مار دیا بے قصوروں کو جیلوں میں ڈال دیا ۔، اور تو اور ہر چھوٹے سے چھوٹے گھر سے اسلحہ اتنا نکلتا ہے ۔۔ جیسے اسلحہ بنانے کی فیکٹری گھر اندر تھی ۔۔ یہاں تک کےراکٹ لانچر ۔تک ۔ بے وقوف سمجھ رکھا ہے ان لوگوں نے ،، اب 15 اگست کی بات ہے ۔۔کراچی گلش میں ایک کوچنگ سنٹر ۔ انٹر تک کی کلاسسز ہوتی ہیں ۔۔ رات کے کوئی 8 بجے کا ٹائم تھا ،اس دن 10 TH کے بچوں کی کلاس تھی اور چھٹی ہوئی تھی ۔۔ دیکھا کے رنجیر کے بہادر جوان اپنی بہادری دیکھا رہے۔۔۔۔
    ان بچوں کو روکر ان بچوں کو چیک کر رہی تھی ۔۔ ہم تو یہ بولیں گے ہراساں کر رہی تھی ۔۔ اسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم اپنے ملک میں نہیں ہیں ،، اب سوچیں ان محصوم بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑ رہا ہوگا ۔۔ جو بھی پڑھا ہو گا ،،وہ سب برباد ہوگیا ہوگا ۔۔ کچھ بچے اسٹرونگ ہوتے ہیں اور کچھ کمزور ڈر جاتے ہیں ۔۔ اور کافی عرصہ ان کا ذہین کام نہیں کرتا ۔۔
    ہم عوام بچوں کی حفاظت کس سے کریں ۔۔ اس دشمن سے جو ہم کو نظر نہیں آرہا یا وہ جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے ،،
     
    نعیم likes this.
  16. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی بیوی انور پری کو بچوں کے اغواءاور فروخت میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمہ چند روز قبل گرفتار ہونے والے نو رکنی گینگ کی رکن تھی ۔

    ایکسپریس ٹرائیبیون کے مطابق گینگ کے گرفتار ارکان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک او ر حاضر سروس پولیس انسپکٹر کی بیوی بھی اس مکرو کام میں ملوث ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے بیوی کو گرفتار ی سے بچانے کیلئے انتہا حد تک کوشش کی اور سینئر پولیس افسران سے مدد مانگی مگر کسی نے اس کی مدد نہیں کی ، پولیس حکام نے اس گھناﺅنے کام میں ملوث ہر ملزم کو گرفتار کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواءاور فروخت میں ایک ایس ایچ او کی بیوی بھی ملوث ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار نے ملزمہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کوجیل بھیج دیا ہے تاہم انہوں نے کسی حاضر سروس پولیس انسپکٹر کی بیوی کا بچوں کے اغواءاور فروخت میں ملوث ہونے کے بارے میں نہیں بتایا ۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس جرم میں ملوث یا بچوں کے اغواءکاروں سے رابطوںمیں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔
     
    حنا شیخ likes this.
  17. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اس ملک میں ایسے ہی بے غیرت لوگ ہیں ۔۔ ہمیں اندازہ تھا کیوں ہر جرم کے پیچھے کیسی بڑے شصیت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔۔ یہ لوگ قانون ہاتھ میں لینا اپنا حق سمجھتے ہیں ۔۔۔
    آج کراچی گلشن 13 D میں ایک منی اسٹور ہے ۔وہاں پر ایک صاھب کچھ سامان خرید رہے تھے ان کے ساتھ ان کا ان کا چھوٹا بیٹا بھی تھا جو ان کے پیچھے کھڑا تھا ۔۔ ایک شخص آیا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر لے کر باہر کی طرف جانے لگا ۔۔ جب وہ گیٹ کے پاس آیا تو وہ بچہ زور سے رونے لگا ۔۔ ویسے ہی آجکل اغوا کی وجہ سے سب لوگ ہوشیار ہوگے ہیں ۔۔ اتنے میں اس کے باپ کو بھی آواز آگی ۔ سب نے اس آدمی کو پکڑ کر خوب مارا اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔۔ حد یہاں تک ہو گی ہے کے اکیلی عورت بچہ کے ساتھ ہو تو گاڑی میں کھچ لیتے ہیں بچہ کو ۔۔ اور یہ جا وہ جا ۔۔ ۔۔ اندھیری نگری چوپٹ راج ہے ،،
     
  18. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شنید ہے کی شریف میڈیکل سٹی میں گردوں کی خرید و فروخت کا کام ہوتا ہے
     
  19. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اف حد ہے ۔۔ عوام کو پتہ ہے ۔۔۔ اور حکومت ہی بے خبر ہے ۔۔ سب ملی بھگت
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام بھائی ۔سڑکوں پر نکلنے سے کس نے روکا ہے؟
    خالی دعاوں سے اگر ظلم کا خاتمہ ہونا ہوتا تو سانحہ کربلا میں نواسہ رسول صل اللہ علیہ وسلم کا خاندان کیوں شہید ہوتا؟ ان سے بڑھ کر مقبول دعائیں کس کی ہوسکتی ہیں ؟
    ویسے مجھے ایک پروفیسر کی بات یاد آگئی ۔
    اگر 1947 میں سوشل میڈیا اور فیس بک ہوتی تو شاید قائد اعظم کے ساتھ لاکھوں مسلمان باہر نہ نکلتے صرف فیس بک پر بیٹھ کر ہی دعائیں کرتے اور "قیام پاکستان کے نعرے کے ساتھ لکھتے "اگر پاکستان بنوانا چاہتے ہو تو آگے شئیر کرو" ۔۔۔۔۔۔۔ بس دعاوں اور شئیرنگ پر ہی کام رہ جاتا۔ اور قائداعظم کبھی پاکستان نہ بنا سکتے۔
    ہمیں پہلے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہوگا پھر دعا کرنی ہوگی۔
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں دعویٰ سے کہا تھا کہ باقی کرپٹ سیاستدان اگر کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھوتے یا نہاتے ہیں تو شریف برادران "گنگا بہاتے ہیں" کہ گنگا بہانے والے ہیں۔ یہ کرپشن کے نظام کے بانی اور پروموٹر ہیں ۔ انہوں نے 1989 سے سیاست میں ممبران اسمبلی کا ضمیر خریدنے سے سیاسی تجارت کا آغاز کیا اور پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہر بڑے جرم کے پیچھے کہیں نہ کہیں شریف برادران کا ہاتھ ہوتا ہے۔ حتی کہ کلبھوشن اورانکی شوگر ملوں میں ہندوستانی خفیہ ایجنٹوں کی موجودگی اور اس پر انکی خاموشی اس بات کی عکاس ہے کہ اب یہ ملک کی تباہی کا سودا بھی کرچکے ہیں۔ ہفتہ بھر قبل بھارت کے ایک وزیر نے ٹی وی پر کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف پر انویسٹمنٹ کی ہے۔ وہ ہمارا آدمی ہے۔۔۔۔ نواز شریف کا ذاتی دوست وزیراعظم مودی سرعام اعلان کرتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو آزادی دلائیں گے۔
    اس پر پاکستانی وزیراعظم کی خاموشی کا ان حقائق کی تصدیق نہیں کرتی ؟؟؟
     
    حنا شیخ likes this.
  22. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    عوام کو خوف زدہ ماحول دے دیا ہے ، ہر شخص کسی نا کسی خوف میں مبتلا ہیں ،،
     
    نعیم likes this.
  23. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیں پہلے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہوگا پھر دعا کرنی ہوگی۔[/QUOTE]
    جہاں تک سوشل میڈیا کی بات ہے ۔ اس کا ایک اچھا پہلو یہ ہے کے منٹوں می بات کہاں سے کہاں تک پہچ جاتی ہے ۔۔ اور خراب پہلو یہ کے ہم کو گھر تک محدود کر دیا گیا ہے ۔۔ نعرے بھی فیس بوک پر لگ رے ہیں ۔ اور احتجاج بھی ۔۔ اسے تو انقلاب نہیں آتا ، غدار اور کرپٹ لوگوں کو گریبان سے پکڑ کر کھیچنا پڑتا ہے ۔ یہ کام کیبورڈ پر چلاںے والی انگلیاں نہیں کر سکھتیں ۔۔ ان کے لیں جذبے چاہیں ۔۔ کراچی کی عوام میں وہ جذبہ نظر آتا ہے ،، اور یہ خوف ہے حکمرانوں کو ۔ جس کی وجہ سے ان کے دشمن بنے ہوے ہیں ۔۔ آج پورا ، ملک کراچی کے ساتھ ہوجاتے ،، تو جتنے بھی لوٹے ہیں جو اپنی مفاد کی خاطر ۔۔ کبھی ایک ادھر سے ادھر لورٹکتے پھرتے ہیں ۔۔ ان ملک لوٹنے والوں کو اسی سزا دیں ۔۔ دنیا عبرت پکڑے ۔۔ بس ہم لوگوں میں اتحاد نہیں ہے ۔۔ آج کی عوام ملک کو تو دیکھ ہی نہیں رہی نا بس میں سندھی ، میں پنجابی میں بلوچی ،، اور جو بھی قومیں آباد ہے ملک میں ،، مطلب کے کوئی بھی ۔ ملک کے لیں وٹ نہیں دیتا ،
    پاکستان کی عوام مر چکی ہے ۔۔ 14 اگست کو یہ ۔۔ نغمہ سن سن کر کان پک گے ''' ہم زندہ قوم ہیں ؛؛؛ کبھی ہوا کرتی تھی ۔اب تو مردوں سے بھی بتر ہے ،، جس ملک میں گدھے اور کتے کا گوشت کھلایا جارہا ہو ۔۔ اس ملک میں ذہنی طور سے سب گدھے ہی ہوں گے ۔۔
     
    نعیم likes this.
  24. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت تلخ حقیقت بیان کی آپ نے ۔
    گو کہ بظآہر صورت حال یہی ہے۔ لیکن مایوسی نام کی کوئی چیز مسلمان میں نہیں ہوتی ۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ بھی اس برصغیر کے مسلمانوں کی ہزار ہا خامیوں کے باوجود
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    کی نوید سناتے ہیں۔ اس لیے مایوس نہیں ہونا البتہ بات پھر وہی ہے کہ اپنے حصے کا چراغ جلائے جانا ہے۔
     
    حنا شیخ likes this.
  25. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ۔۔۔ بات آپ کی درست ہے ۔۔ مایوسی گناہ ہے ۔۔
    مٹی کو زرخیز کرنے کے لیں پانی کی ضرورت ہے ،، اور پانی ؟:cry:تو اب صرف عوام کے پاس آنسوں کا ہی ہے ۔۔
     
    نعیم likes this.
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ کے مٹی زرخیر والے شعر کو پورا پڑھنے سے ہی مسئلہ حل ہوجاتا ہے
    نہیں مایوس یہ اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

    کشتِ ویراں جبھی کہلاتی ہے جب پانی، کھاد، شادابی سب ناپید ہوچکا ہو۔۔۔ نم ہم ہی کو کرنا ہے۔ چاہے آنسوؤں سے کریں یا لہو سے۔
     
    حنا شیخ likes this.
  27. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    واہ دل کو چھو گی بات ۔۔۔ چاہے آنسوؤں سے کریں یا لہو سے
     
    نعیم likes this.
  28. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلے دنوں کراچی میں خبر پھیلی کہ ہزاروں بچے اغواء ہو چکے ہیں
    مگر میڈیا پورا زور لگانے کے بعد بھی ایک ایف آئی آر بچے کے اغواء کا نہ دکھا سکی
    کیا یہ تمام خبریں من گھڑت یا افواہ ساز فیکٹیریوں کا کام نہیں لگتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
    حنا شیخ likes this.
  29. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا لگتا ہی ہے ۔۔ مگر کل ہی ہمارے کزن کے گھر کے پاس سے ٨ سال کی بچی اغوا ہوئی ہے ،، اور مسجد سے بھی اعلان بھی ہوا ،، کے اپنے بچوں کی حفاظت کریں ،، ۔
     
  30. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اعلانات بیانات سب صرف سننے کی حد تک میں نے بھی سنا
    لوگ اپنے بچوں کے لئے پریشان ہیں
    مگر ابھی تک ایک بھی ایف آئی آر درج نہ ہونا کیا یہ بات آپ کو حیران نہیں کر رہی؟؟؟؟؟؟
     
    نعیم and حنا شیخ like this.

Share This Page