1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا نبی نور ہو تم جلوۂ یزداں کی قسم

Discussion in 'اردو شاعری' started by زیرک, Oct 2, 2017.

  1. زیرک
    Offline

    زیرک ممبر

    نعتیہ کلام

    یا نبیﷺ نور ہو تم جلوۂ یزداں کی قسم
    جیسے تم ہو نہیں ایسا کوئی ایماں کی قسم
    مرتبہ حق سے کسی اور کو ایسا نہ ملا
    تاجِ خسرو کی قسم، تختِ سلیماں کی قسم
    دونوں عالم میں نہیں کوئی بھی تم جیسا حسیں
    ماہِ تاباں کی قسم، مہرِ درخشاں کی قسم
    یا محمدﷺ تیری صورت ہے خدا کی صورت
    دین و ایماں کی قسم، آیتِ قرآں کی قسم
    جس نے دیکھا میری سرکارﷺ کو دیوانہ ہوا
    حسنِ یوسف کی قسم، جلوۂ جاناں کی قسم
    آسمانوں سے بھی افضل ہے مدینے کی زمیں
    عرشِ بریں کی قسم، جنتِ رضواں کی قسم
    لوگ بنتے ہیں ولی ان کی غلامی سے فناؔ
    غوثِ اعظم کی قسم، ہند کے سلطاں کی قسم

    فنا نظامی کانپوری
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بہت ہی اعلیٰ

    جزاک اللہ العظیم
     

Share This Page