1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہنسنا منع ہے

Discussion in 'ادبی طنز و مزاح' started by مخلص انسان, Nov 2, 2015.

  1. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    ایک آدمی گلی میں جا رہا تھا کہ اچانک آواز آئی ،
    " رک جاؤ "
    آدمی رکا ہی تھا کہ اس کے آگے ایک اینٹ آکر گری ۔
    اس نے الله کا شکر ادا کیا
    کچھ دن بعد وہ سڑک پار کرنے لگا تھا کہ پھر وہی آواز آئی ،
    " خبردار ! یہیں رک جاؤ ۔ "
    وہ رک گیا اور اسی وقت ایک گاڑی اس سے ایک انچ آگے سے گزر گئی ۔
    آدمی کو پچھلا واقعہ یاد آگیا ۔ اس نے چلا کر پوچھا ،
    " کون ہو تم ؟ "
    آواز آئی ،
    " تمہارا نگران فرشتہ ۔ "
    آدمی ڈبڈبائی ہوئی آنکھیں لے کر بولا ، " حضرت آپ میرے نکاح کے وقت کہاں چھپ گئے تھے ؟ "
     
  2. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    امریکا میں ایک حجام تھا ‘
    انوکھی بات یہ تھی کہ وہ اپنے گاہکوں سے پیسے بالکل نہ لیتا
    اور کہتا کہ میں اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ خدمت خلق کر رہا ہوں ،
    ایک شخص نے بال کٹوائے شیو بنوائی اور جب اجرت پوچھی تو حسب معمول حجام نے کہا کہ بھائی میرے لئے دعا کر دینا ۔
    اس شخص کی پھولوں اور گفٹ کی دکان تھی ۔
    اگلے دن جب صبح حجام دکان پر پہنچا تو وہاں پر پھول گفٹ اور وش کارڈ آویزاں تھے ۔
    اس نے خوش دلی سے وہ لے لئے ۔
    پھر ایک شخص جس کی کتابوں کی دکان تھی اس نے حجام سے بال کٹوائے اور اگلے دن اپنی خوشی سے چند عمدہ کتابیں پیک کر کے بھجوا دیں ۔
    اسی طرح ایک شخص کی گارمنٹس کی دکان تھی اس نے چند شرٹس اور ٹائی بھجوا دی ۔
    پھر ایک دن ایک پاکستانی وہاں چلا گیا ۔
    پاکستانی نے بال کٹوائے شیو بنوائی ‘ غسل کیا اور اجرت پوچھی
    تو حسب معمول حجام نے نہ لی ۔
    اب اگلی صبح جب حجام اپنی دکان پر پہنچا تو اس نے بھلا کیا دیکھا ؟
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    جی ہاں!
    اگلی صبح
    وہاں 50 کے قریب پاکستانی اس انتظار میں بیٹھے تھے
    کہ کب یہ دکان کھلے
    ۔
    ۔
    ۔
    اور
    وہ سب مفت میں بال و شیو بنوائیں
     
  3. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    ایک بار ایک شخص نامور مزاح نگار حسین شیرازی صاحب کے پاس آیا اور زاروقطار روتے ہوئے ان کے پاؤں میں گڑ پڑا اور گڑ گڑاتے ہوئے کہا " میری شراب چھڑوا دیں " شیرازی صاحب نے شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا " فکر نہ کرو ، میں دعا کروں گا ! "
    اس شخص نے اسی طرح روتے ہوئے التجا کی " صرف دعا نہیں کرنی ، آپ نے کسٹم والوں سے بات بھی کرنی ہے ۔ "
     
  4. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    ۔ ہیلو ۔ گورڈن پیزا ؟
    ۔ نہیں جناب یہ گوگل پیزا ہے
    ۔ اچھا تو یہ رانگ نمبر ہے ؟ سوری ۔
    ۔ نہیں جناب ۔ گوگل نے گورڈن کو خرید لیا ہے ۔
    ۔ ٹھیک ہے ۔ میرا آرڈر نوٹ کریں ۔
    ۔ ٹھیک ہے جناب ۔ آپ وہی پرانا آرڈر دیں گے ؟
    ۔ پرانا آرڈر ؟ آپ مجھے جانتے ہیں ؟
    ۔ ہمارے کالر ڈیٹا آئی ڈی شیٹ کے مطابق گزشتہ بارہ مرتبہ آپ نے چیز پیزا کا آرڈر دیا ہے ۔
    ۔ ٹھیک ہے۔ یہی چلےگا ۔
    ۔ کیا اس مرتبہ ریکوٹہ ، اروگولہ خشک ٹماٹر کے ساتھ پسند کریں گے ؟
    ۔ نہیں یار مجھے سبزیاں پسند نہیں ۔
    ۔ جناب آپ کا کولسٹرول لیول ٹھیک نہیں ۔ ہم نے سبسکرائبر گائیڈ اور آپ کے نام کی مدد سے آپ کی فکسڈ لائین چیک کر کے گزشتہ سات مہینوں کا بلڈ ٹیسٹ رزلٹ حاصل کر لیا ہے ۔
    ۔ ٹھیک ہے مگر میں یہ پیزا نہیں لینا چاہتا ۔ ویسے بھی میں دوائیاں تو لیتا ہوں ۔
    ۔ معاف کیجئے گا ۔ مگر آپ باقاعدگی سے دوا نہیں لیتے ۔ ہمارے کمرشل ڈیٹا بیس کے مطابق آپ نے چار ماہ قبل صرف تیس کولسٹرول کی گولیوں کا ڈبہ ڈرگ سیلز نیٹ ورک سے خریدا تھا ۔
    ۔ میں نے مزید گولیاں دوسری دکانوں سے خریدی تھیں ۔
    ۔ یہ آپ کے کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ پر نظر نہیں آرہیں
    ۔ میں نے نقدی میں ادائیگی کی تھی ۔
    ۔ لیکن بنک اسٹیٹمنٹ کے مطابق آپ نے اتنی رقم نہیں نکلوائی ۔
    ۔ میرے دوسرے ذرائع آمدنی بھی ہیں ۔
    ۔ لیکن آپ کے ٹیکس ریٹرن میں بھی شو نہیں ہورہا ۔ لگتا ہے آپ نے بلیک منی سے دوائیاں خریدیں ۔
    ۔ کیا بکواس کر رہے ہو؟
    ۔ معاف کیجئے گا سر۔ ہم یہ انفارمیشن آپ کی مدد کی نیت سے اکھٹی کرتے ہیں ۔
    ۔ میں لعنت بھیجتا ہوں گوگل ، فیس بک ، ٹوئٹر اور واٹس ایپ وغیرہ پر۔ میں کسی ایسے جزیرے پر جا بسوں گا جہاں نہ انٹرنیٹ ہو نہ ٹی وی نہ کیبل نہ سیل فون ۔۔۔۔ تاکہ کوئی میری جاسوسی نہ کر سکے۔
    ۔ میں سمجھتا ہوں سر۔ مگر آپ کو پہلے اپنا پاسپورٹ رینیو کرانا ہوگا کیونکہ پانچ ماہ پہلے یہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔ "
     
  5. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    ایک صاحب بتا رہے تھے کہ وہ اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئے ۔ اپنے پیچھے ڈرائیور کو آتا دیکھ کر کہا " تم جاؤ اور گاڑی میں سے میرا موبائل ڈھونڈھ کر لے آؤ ۔ "
    تھوڑی دیر کے بعد ان کے ہینڈ بیگ سے موبائل بجنے کی آواز آئی تو اپنی غلطی پر شرمندہ ہوئے ۔ موبائل نکال کر دیکھا تو ڈرائیور کی ہی کال تھی ۔
    پوچھ رہا تھا " صاحب !! گاڑی میں سب تلاش کر لیا ہے موبائیل نہیں ملا ، آپ خود یاد کیجیئے کہیں اور نا رکھ دیا ہو ۔ "
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  7. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    انکل ! امی پوچھ رہی ہیں حلوہ کھانا ہے یا سویاں ؟
    بیٹا ممی سے کہو کیا آپ کے گھر میں دو برتن نہیں ہیں ۔ ۔ ۔
     
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    نئی تحقیق

    سردار سائینٹسٹ (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا
    اُڑ جا،،،،،،!
    مکھی نہیں اُڑی!
    سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو
    وہ سُن نہیں سکتی!
     
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    ہاہاہاہاہاہا بہت اعلی سائنسدان تھا بھئی
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    سکھوں کے لطائف ضرور پڑھیں
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  11. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    دو عورتیں بس میں سیٹ کے معاملے میں لڑ رہی تھیں، دونوں کہہ رہی تھیں کہ میں بیٹھوں گی، میں بیٹھوں گی،

    ایک بوڑھا آدمی یہ لڑائی دیکھ رہا تھا،جب بوڑھے آدمی نے دیکھا کہ لڑائی ختم نہیں ہورہی تو آخر کار وہ بولا:

    بیٹا لڑ کیوں رہی ہو؟ اس کا حل میں تم کو بتاتا ہوں۔ تم میں جو عمر میں بڑی ہے وہ بیٹھ جائے۔

    اب دونوں ایک دوسرے سے بولیں!

    پلیز آپ بیٹھ جائیں!!!

    پلیز آپ بیٹھ جائیں!!!
     
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    بعد از مرگ
    دو لڑکیاں آپَس میں بہت گہری سہیلیاں تھیں . اتفاق سے دونوں ایک ہی دن مر گئیں .
    ان کی روحیں آپَس میں ملین اور ایک دوسرے سے مرنے کا سبب دریافت کیا .
    پہلی بولی . " مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ شک تھا کہ وہ میری غیر موجودگی میں دوسری لڑکیوں سے ملتا ہے یہی سوچ کر میں ایک دن آفِس سے جلد گھر آ گئی . لیکن گھر آ کر دیکھا کے میرا شوہر بالکل اکیلا بیٹھا تھا . یہ دیکھ کر میں اتنی خوش ہوئی کے بس خوشی سے مر گئی . "
    دوسری بولی . " کاش اس وقت تم نے فریج کھول کر دیکھ لیا ہوتا تو نہ تم مرتی اور نہ میں مرتی .
     
    پاکستانی55 likes this.
  14. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    الہ دین کے چراغ اور عورت کے میک اپ میں ایک بات مشترک ہے ، " دونوں کو رگڑو تو اندر سے جن نکلتا ہے "
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  15. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ایک آدمی نے مولوی صاحب سے پوچھا۔
    ریل گاڑی میں سفر کرتے ہوئے نمازکس طرف منہ کر کے پڑھیں۔
    جواب ملا۔
    جس طر ف تمہارا سامان رکھا ہوا ہو
     
  16. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ایک بہت ہی عیار اور مکار مجرم کو گرفتار کرنے پر انسپکٹر شہباز کو انعام دیتے ھوئے ڈی آئی جی صاحب نے پوچھا :
    " انسپکٹر تمہیں کیسے پتا چلا کہ عورت کے بھیس میں وہ مجرم مرد ھے ؟"

    انسپکٹر نے سادگی سے جواب دیا : " سر ! مجرم وغیرہ تو مجھے پتا نہیں تھا ۔ ۔ ۔ مجھے تو وہ عورت ہی لگی تھی لیکن ذرا مشکوک دکھائی دے رہی تھی ۔ میں نے اس کا پیچھا شروع کر دیا ۔ وہ ایک اپارٹمنٹ میں گھس کر چیزیں دیکھنے لگی ۔ وہاں بہت سے آئینے بھی لگے ھوئے تھے ۔ جب وہ کسی آئینے کے سامنے نہیں رُکی تب میں سمجھ گیا کہ وہ عورت نہیں ھے ۔۔ "
     
  17. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ایک برطانوی لڑکے کو اپنے پالتو کتے سے بہت پیار تھا۔ایک روز اسکی غیر موجودگی میں کتا مر گیا۔وہ گھر آیا تو ماں نے ڈرتے ڈرتے ہوئے بتایاکہ۔
    پیڈی مر گیا۔لڑکا خاموش بیٹھا رہا۔ماں نے سکون کا سانس لیا کے اسنے کوئ ہنگامہ نیہں کیا۔شام ہوتے ہی اسنے اپنے کتے کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ماں نے حیران ہوکر اسے کہا،
    دن کو میں تمہیں بتا چکی ہوں کہ پیڈی مر گیا ہے۔“
    لڑکے نے رونا پیٹنا شروع کردیا۔ماں نے پوچھا۔
    “دن کو تم سکون سے بیٹھے رہے اب کیا ہو گیا؟
    لڑکا چونک کر بولا۔
    آپ نے پیڈی کہا تھا ؟؟میں سمجھا تھا آپ نے ڈیڈی کہا تھا۔
     
  18. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    :chp:
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    میری رائے میں ادبی سیکشن اور "لڑی کے عنوان" کے لحاظ سے ایسے ادبی ٹوٹکے ہی یہاں مناسب لگتے ہیں ۔
     
    ھارون رشید likes this.
  20. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    کچھ غلط ہو گیا مجھ سے؟ :(
     
  21. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    دوسری شادی کے لیے بیوی کی اجازت ضروری ہے لیکن کئی لوگ اس شش و پنج میں ہیں کہ یہ اجازت کیسے مانگی جائے ؟
    جو لوگ یہ کوشش کرچکے ہیں ان کی اکثریت کی ہڈیوں پر ابھی تک پلستر چڑھا ہوا ہے . تاہم گل خان کی ہمت کی داد دینا پڑتی ہے جنہوں نے دھڑلے سے اپنی بیگم کے سامنے کہہ دیا کہ " میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں مجھے اجازت دو " . ایسی مردانگی کا مظاہرہ بھلا کون کرسکتا ہے ؟
    اللہ تعالی ان کی قبر کو اپنی رحمت سے منور فرمائے . آمین !
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  22. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہاہاہاہا
     
  23. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    پولیس کی بھرتی ہو رہی تھی ایک امیدوار سے افسر نے پوچھا۔
    مجمع کو منتشر کرنا ہو تو کیا کرو گے۔
    امیدوار نے جواب دیا۔
    میں چندہ جمع کرنا شروع کر دوں گا۔
     
  24. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    بڑی کوششوں کے بعد وہ پہلی بار ہمارے گھر آئی تھی اور امی بولی " جا بیٹا !! بہن کے لیے سموسے لے آ "
     
  25. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہاہاہاہاہاہا
     
  26. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    فوجی افسر: تم نے بیس کارتوس ضائع کیے آخر تمہاری گولی ٹارگٹ پر کیوں نہیں لگتی۔
    کیڈٹ: حضور میں کیا کر سکتا ہوں۔ یہاں سے تو ٹھیک جاتی ہے۔
     
  27. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    ایک لڑکی نے مجھ سے پوچھا کیسے ہو ۔ ۔ ۔
    بے ساختہ منہ سےنکلا
    کنوارہ ہوں !!
     
  28. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    نتیجے کے اعلان کے بعد

    پہلی لڑکی (روتے ہوئے): آں! پھر سے اکیانوے فیصد
    دوسری لڑکی(روتے ہوئے): تین بار دہرانے کے بعد بھی ترانوے فیصد
    تیسری لڑکی (بہت زیادہ روتے ہوئے): میں ترانوے فیصد نمبرز کے ساتھ مما کو کیا منہ دکھاوں گی؟
    چوتھی لڑکی (سب سے زیادہ روتے ہوئے): صرف چھیانوے فیصد۔۔کہاں کمی رہ گئی تھی۔۔۔

    نتیجے کے بعد لڑکے

    پہلا لڑکا:تیرے بھائی نے اس بار فیل ہونے کا سلسلہ ختم کر دیا۔۔۔اس بار پورے چوالیس فیصد۔۔دے تالی
    دوسرا لڑکا: پاپا تو ناچ اٹھیں گے جب انھیں پتا چلے گا ان کا بیٹا پاس ہو گیا۔۔
    تیسرا لڑکا: وہ تو سر نے نقل کرنے دے دی تو بیالیس فیصد آ گئے ورنہ بینڈ بج گیا تھا جانی۔۔۔
    چوتھا لڑکا: تیرا بھائی باڈر کو ہاتھ لگا آیا ہے۔۔پورے تینتیس فیصد۔۔۔نا ایک کم نا ایک زیادہ۔۔جی اوہ شیرا۔۔۔
     
  29. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    شوہر نے جیسے ہی ٹوٹتے ہوئے تارے کو دیکھ کر اپنی بیوی کی عقل کے لیے دعا مانگی . . .
    تارا واپس جاکر جڑ گیا !!
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  30. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہندو میاں بیوی دونوں نئے جنم پر یقین رکھتے تھے۔انھوں نے عہد کیا کہ جو پہلے مرے گا وہ دوسرے سے رابطہ کہ پر ممکن کوشش کرے گا۔اتّفاق یہ ہؤا کہ شوہر پہلے مرگیا اور بیوی اس کے پیغام کا انتظار کرنے لگی۔چھ ماہ بعد کی بات ہے کہ شام کے وقت بیوی تنہا اپنے کمرے میں بیٹھی تھی کی اسے اپنے آں جہانی شوہر کی آواز سنائی دی۔بیوی فرطِ مسّرت سے اچھل پڑی،اور تصدیق کی۔
    ”کرم کیا یہ تم ہی ہو؟"
    دوسر جانب سے جواب آیا۔”ہاں! شانتی میں ہی ہوں،میں اس وقت ایک کھیت میں موجود ہوں اور وہاں میری گائے بھی موجود ہے جو کہ نہایت حسین و خوب صورت ہے کہ ایسی گائے آج تک میری نگاہ سے نہیں گزری۔"
    بیوی نے بات کاٹتے ہوئے کہا۔”وکرم کیا تم خوش ہو۔اور دوسرا جنم لے چکےہو۔جلدی سے بتاؤ میں تم سے ملنا چاہتی ہوں۔"
    شوہر نے جواب دیا”ہاں،ہاں! میں بہت خوش ہوں میں تمہیں اس گائے کے حسن کے بارے میں بتارہا تھا کہ اس کی بڑی بڑی نیلی آنکھیں ہیں اور......۔"
    بیوی نے جھنجلا کر فوراً بات کاٹی”میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں اور تم ہو کہ بس گائے کے قصیدے پڑھے جارہے ہو۔"
    شوہر بیوی کی پریشانی پر تیزی سے بولا”اوہ۔میری پیاری بیوی!میں تو تمہیں یہ بتانا ہی بھول گیا کہ اس جنم میں میں ایک بیل کے روپ میں پیدا ہؤا ہوں اور پنجاب کے ایک بڑے کھیت میں رہتا ہوں۔
     

Share This Page