1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت امام حسن مجتبی علیہ السلام ۔ عاجزانہ ہدیہ کلام برموقع جشن ولادت،

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by نعیم, Jun 22, 2016.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    15رمضان المبارک جشنِ ولادتِ امام حسن مجتبی علیہ السلام کے موقع پر تازہ ہدیہ عقیدت

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد علیٰ آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    دِکھتا ہے ہر بہار میں جیسے چمن کا رنگ
    ہے گلشنِ رسول میں ایسے حسن کا رنگ

    ثانی امام ہیں وہ حسن مجتبی ہے نام
    بِن جن کے نا تمام رہے پنجتن کا رنگ

    بھیجا خدا نے نام بھی جنت سے اس لیے
    اِن کےجمال سے ہے جمالِ عدن کا رنگ

    حیدر کے جانشیں یہ برادر حسین کے
    رنگِ بتول سے ہے ملا شاہِ زمن کا رنگ

    بزمِ جہانِ فکر کو دے دی جہت نئی
    ذاتِ حسن ہے سرتاپا صُلح وامن کا رنگ

    راہِ حیات ایسی جہاں کو دکھا گئے
    رونق فروز ہو گیا ا ِس انجمن کا رنگ

    تصویرِ کائنات میں زینت بکھیری یوں
    قربان ہوکے بھر دیا سروثمن کا رنگ

    مِدحت جو کررہا ہے رضاؔ آلِ پاک کی
    اِس واسطے بڑھا ہے میرے سخن کا رنگ


    ہدیہ عقیدت: محمد نعیم رضاؔ قادری۔ منگل 21جون2016۔ویانا
    ھارون رشید سید شہزاد ناصر سید اویس رضا
     
  2. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ جناب بہت اعلیٰ بہت شکریہ
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت شکریہ سید بھائی۔ جزاک اللہ خیر
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت شکریہ پاکستانی بھائی۔ سلامت رہیں
     

Share This Page