1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیروزوالا میں برقعہ پوش عاشق کی شہریوں نے درگت بنادی

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by آصف احمد بھٹی, Aug 11, 2016.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    فیروزوالہ: لاہور کے قریب فیروزوالا میں برقعہ پہن کر لڑکی کو ملنے جانے والا عاشق شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا اور شہریوں نے اغوا کار سمجھ کر اس کی خوب درگت بنائی پھر پولیس کے حوالے کردیا۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق ونڈالہ دیال شاہ میں ارسلان نامی نوجوان برقعہ پہن کر اپنی محبوبہ سے ملنے گیا۔ مگرشک گزرنے پر لوگوں نے اسے روک لیا، لوگوں نے اس کا برقعہ اتارا تو وہ 20 سالہ نوجوان نکلا جس پر لوگوں نے بچے اغوا کرنے کے شک میں پوچھ گچھ شروع کردی اورٹال مٹول کرنے پر نوجوان کی خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اپنے چاچا جی کو تنبیہ کردیں 8)
     
  3. چاچا جی نہیں پہچانے جائیں گے۔نوجوان شاید اس میدان میں نیا تھا. عشق کی راہ میں نوجوان کی یہ پٹائ نئے عشاق کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔
     
  4. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    چاچا جی "پکے " کھلاڑی ہیں ۔ ۔ ۔
     
  5. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    لو جی ! کہتے ہیں چاچا جی نہیں پہچانے جائینگے ۔ ۔ ۔ پہلے مجھے یہ بتائیں چاچا جی کے ناپ کا برقعہ ملے گا کہاں سے ؟
     

Share This Page