1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعرلکھیں لفظ ہم بتاتے ھیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏9 اپریل 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    پرواز ہے دونوں کی اسی ايک فضا ميں
    کرگس کا جہاں اور ہے ، شاہيں کا جہاں اور
    اقبال
    ------------

    جہاں
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہو پوری خواہش پرواز کیسے تہہ گنبد اڑے شہباز کیسے
    ہمارے درمیاں حائل خلا ہے تجھے پہنچے مری آواز کیسے

    حائل
     
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    پہلے محترم ملک بلال صاحب (جہاں )
    جہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتےہیں
    خیاباں خیاباں اِرم دیکھتے ہیں​
    جہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا خبر تھی منحرف اہلِ جہاں ہوجائیں گے
    ہوتے ہوتے مہرباں نامہرباں ہوجائیں گے​
    اور زنیرہ بی بی(حائل)

    پردہ سا درمیان میں حائل رہا سدا
    جلووں کا میں تو یار کے سائل رہا سدا
    سدا
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    اس کا احسان کہ اس کے دل نے
    فاصلہ ہم سے سدا رکھا ہے
    مشتاق انجم
    ------------
    فاصلہ
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    آرزوئے عشق بھی بخشی دلوں کو عشق نے
    فاصلہ میرے اور ان کے درمیاں رہنے دیا
    ۔۔۔۔
    درمیاں
     
    Last edited: ‏26 جولائی 2020
  6. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    ابھی شكست كيا كہ رزم آخرى ايك اور ہے
    پكارتى ہے زندگی ہزيمتوں کے درمياں

    شکست
     

اس صفحے کو مشتہر کریں