1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ کلاسک: جب آصف مجتبی نے آسٹریلیا کو حیران کر دیا

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by پاکستانی55, Aug 24, 2015.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    پاکستان کے سابق بلے باز آصف مجتبی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 49.39 کی اوسط سے 291 میچوں میں شاندار 17932 رنز بنا رکھے ہیں۔
    تاہم، بہترین ڈومیسٹک کیرئیر کے باوجود وہ گوشہ گمنامی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان میں صرف عالمی سطح پر پرفارم کرنے والوں کو سٹار کا درجہ دیا جاتا ہے۔
    یہ سچ ہے کہ عالمی سطح پر مجتبی کی پرفارمنس ڈومیسٹک کرکٹ کے برعکس زیادہ متاثر نہ کر سکی، تاہم ماہرین اور ساتھی کرکٹر متفق ہیں کہ آصف کو ان کی صلاحیتوں سے کم شہرت ملی۔
    کراچی سے تعلق رکھنے والے مجتبی نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 928 رنز جبکہ 66 ون ڈیز میں 1068 رنز بنا رکھے ہیں۔
    مجتبی کی کچھ میچ وننگ اننگز مثلاً 1987 میں دیو ہیکل آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی بھی زیادہ توجہ حاصل نہ کر سکی۔
    بدقسمتی سے انہیں صرف 1992 میں سٹیو وا کو آخری گیند پر چھکا مارنے والے بلے باز کےطور پر یاد رکھا جاتا ہے۔


    http://www.dawnnews.tv/news/1025630/
     
    ھارون رشید likes this.

Share This Page