1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عاطف حسین کی ڈائری

Discussion in 'اردو شاعری' started by عاطف حسین, Nov 5, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی ۔۔ یہ کاخ و کو کا کیا مطلب ہے ؟
     
  2. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    کاخ و کو ---- عرش و فرش -- آسمان و زمین

    ان الفاظ کا شعری استعمال

    کو
    کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
    اس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی

    کاخ
    اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
    کاخِ امراء کے در و دیوار ہلا دو
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت شکریہ واصف بھائی۔
    بہت مفید وضاحت فرمائی آپ نے۔ شکریہ
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    ڈاکٹر فریاد آزر انقلابی اور حقیقت پسند شاعر ہیں۔ انکا کلام پیش خدمت ہے

    اس نے میرا نام شوریدہ سروں میں لکھ دیا
    اور خود کو امن کے پیغمبروں میں لکھ دیا

    جب ملا تبدیلئ تاریخ کا موقع اُسے
    نام خود اپنا سنہرے اکشروں میں لکھ دیا

    شاہی محلوں سے مٹا کر مجھ کو بےحس وقت نے
    جا بہ جا سہمے شکستہ مقبروں میں لکھ دیا

    جب کتابوں کے لگے انبار تو میں نے بھی پھر
    ایک سا مضمون سارے تبصروں میں لکھ دیا

    میں نے اُس کو ناقدِ اعظم کہا کچھ سوچ کر
    اُس نے مجھ کو عصر کے دیدہ وروں میں لکھ دیا

    میں نے یوں ہی نام آزر رکھ لیا تھا بے سبب
    اُس نے بھی میرا مقدر پتھروں میں لکھ دیا

    (ڈاکٹر فریاد آزر)​
     
  5. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف صاحب آپ کی ڈائری اچھی معلوم ہوتی ہے
    نعیم صاحب بھی اچھا اضافہ کر رہے ہیں
     
  6. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب انتخاب ہے نعیم صاحب۔
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    رنگ دھنک نے بکھرائے ہیں موسم اچھا ہے
    گئے زمانے یاد آئے ہیں موسم اچھا ہے

    آنکھیں، چہرے، خوشبو، وعدے، آنسو، یادیں
    ایک اک کر کے لوٹ آئے ہیں موسم اچھا ہے

    شامِ شفق کی سیر بہانے تم بھی آ جاؤ
    دوست پرانے سب آئے ہیں موسم اچھا ہے

    (امجد اسلام امجد)​
     
  8. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    واہ نعیم صاحب۔ اچھا انتخاب ہے
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    اب کے برس کچھ ایسا کرنا
    گذرے دنوں کے لمحے گِننا
    دُکھ سُکھ کا اندازہ کرنا
    بسری یادیں تازہ کرنا

    سادہ سا اک کاغذ لے کر
    بھولے بسرے پَل لکھ لینا
    اپنے سارے کل لکھ لینا

    سارے دوست اکٹھے کرنا
    ساری صبحیں حاضر رکھنا
    ساری شامیں پاس بلانا

    اور علاوہ انکے دیکھو
    سارے موسم دھیان میں رکھنا
    اِک اِک یاد گمان میں‌رکھنا

    پھر محتاط قیاس لگانا
    گر تو خوشیاں بڑھ جاتی ہیں
    تو پھر تم کو میری طرف سے
    آنے والا سال مبارک

    اور اگر غم بڑھ جائیں تو
    مت بے کار تکلّف کرنا
    مجھ کو ایک اشارہ کرنا

    میری خوشیاں تم لے لینا
    مجھ کو اپنے غم دے دینا

    اب کے برس تم ایسا کرنا
    میری خوشیاں تم لے لینا
    مجھ کو اپنے غم دے دینا
     
  10. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    شکریہ نعیم بھائی، میری لڑی کو ذندہ رکھنے کا۔

    کچھ مصروفیت زیادہ ہو چلی تھی۔

    بہت عمدہ اضافہ کیا آپ نے۔
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی !‌
    بہت شکریہ آپ نے قبول فرما لیا :)
     
  12. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    کسے پانے کی خواہش ہے کہ دل میں
    میں رفتہ رفتہ خود کو کھو رہا ہوں

    کسی نے جھانک کر دیکھا نہ دل میں
    کہ میں اندر سے کیسا ہو رہا ہوں

    جو دل پر داغ ہیں پچھلی رُتوں کے
    انہیں اب آنسوؤں سے دھو رہا ہوں​
     
  13. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    اقتیل اب دل کی دھڑکن بن گئی ہے چاپ قدموں کی
    کوئی اپنی طرف آتا ہوا محسوس ہوتا ہے​
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بہت خوب عاطف بھائی ۔ بہت ہی عمدہ اشعار ہیں۔

    کچھ آپ کی ڈائری کی نظر

    وہ نظر اٹھی تو مہ خانے بنے
    میرا دل ٹوٹا تو پیمانے بنے
    مدتوں سے آرزو تھی ہوش کی
    ہوش جب آیا تو دیوانے بنے​
     
  15. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    تیری زندگی اسی سے، تیری آبرو اسی سے
    جو رہی خودی تو شاہی، نہ رہی تو روسیاہی
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
    جو کوئےیار سے نکلے تو سوئےدار چلے​
     
  17. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    کبھی موت کی ہم دعا کر کے روئے
    کبھی زندگی سے گلہ کر کے روئے

    عجب سلسلہ ہے “نمازِ محبت“
    ادا کر کے روئے، قضاَ کر کے روئے
     
  18. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    دعا کی صورت میں اُس کی خاطر

    جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
    جو میری آنکھوں سے اشک نکلے

    انہی کہ بدلے میں “اے خدایا“
    تو جب بھی اُس کا نصیب لکھنا

    “عروج“ لکھنا، “کمال“ لکھنا
    کبھی نہ حرفِ زوال لکھناِ
     
  19. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    بچھڑ کے پھر سے ملے گا، یقین کتنا تھا
    تھا تو اِک خواب ، مگر یہ حسین کتنا تھا

    میرے زوال سے پہلے وہ مجھ کو چھوڑ گیا
    حسیں تو تھا ہی، یہ سوچو ذہین کتنا تھا
     
  20. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    جزو لازم

    کبھی میں بھی مکمل تھا
    مگر اب تو ادھورا ہوں

    تو میرا “جزوِلازم“ ہے
    مگر پھر بھی جدا ہے

    کوئی ترکیب ایسی ہو
    کوئی صورت نظر آئے

    تو میرے پاس آ جائے
    میری “تکمیل“ ہو جائے


    ِ
     
  21. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    دعویٰ

    وفا رسواٰٰء نہیں کرنا
    کبھی ایسا نہیں کرنا

    میں پہلے ہی اکیلا ہوں
    مجھے تنہا نہیں کرنا

    میری ان جھیل آنکھوں میں
    کبھی صحرا نہیں کرنا

    جدائی بھی جو آ جائے
    تو دل میلا نہیں کرنا

    بہت مصروف ہو رہنا
    مجھے سوچا نہیں کرنا

    بھروسا بھی ضروری ہے
    مگر سب پر نہیں کرنا

    “مقدر“ پھر “مقدر“ ہے !
    کبھی “ دعویٰٰٰ “ نہیں کرناٰ
     
  22. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    آج روٹھا ہوا اک شخص بہت یاد آیا
    آج گزرا ہوا کچھ وقت بہت یاد آیا

    میری آنکھوں کہ ہر اک اشک پہ رونے والا
    آج جب ٹوٹ کہ رویا تو بہت یاد آیا
     
  23. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    میری شناخت کا ہر نقش مٹا دئے کوئی
    سوکھے پتوں کا ہوں اک ڈھیر، جلا دئے کوئی

    میری پہچان کا اک شخص اسی شہر میں ہے
    میں بھی ذندہ ہوں، ذرا اُس کو بتا دئے کوئی
     
  24. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطف بھائی ! آپکی ڈائری کے سب اشعار و نظمات بہت عمدہ ہیں

    لیکن یہ قطعہ تو جیسے دل میں‌اتر گیا۔۔۔۔

     
  25. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    عاطی بھائی آپ نے لکھا :
    میرے زوال سے پہلے وہ مجھ کو چھوڑ گیا
    حسیں تو تھا ہی، یہ سوچو ذہین کتنا تھا

    بہت خوب !!!!!!!
    ماشاءاللہ بہت اچھا انتخاب ہے آپ کا
     
  26. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    جسم فانی ہے کیا کرے گا تو
    روح کو تیرے ہاتھ دیتا ہوں
     
  27. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    مثال نقشِ قدم بیٹھ کوئے جاناں میں
    مٹا تو لے تجھے کوئی مگر اُٹھا نہ سکے


    غوغائے رقیباں میں اصغر، یہ کارگزاری ہے اپنی
    جب سنگ ذنی تھم جاتی ہے، ہم بیٹھ کہ پتھر گنتے ہیں
     
  28. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    عزم

    عزم

    سنو!
    تم عزم والے ہو
    بلا کا ضبط رکھتے ہو
    تمہیں کچھ بھی نہیں ہو گا

    مگر دیکھو !
    جسے تم چھوڑے جاتے ہو
    اسے تو ٹھیک سے شاید
    بچھڑنا بھی نہیں آتا

    سنو!
    تم عزم والے ہو
    اسے مت چھوڑ کے جاؤ
     
  29. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    ہم غم زدوں کی گفتگوئے تلخ پر نہ جا
    قسمت بری سہی چہ طبیعت بری نہیں
     
  30. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کچھ میری ڈائری سے!

    پاگل لڑکی !

    پہلے میرے خط کے اُس نے
    اِک انجانے خوف سے ڈر کر
    ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے

    اب!

    ایک حسیں احساس کے تابع
    جس کا کوئی نام نہیں ہے
    پچھلے کتنے ہی گھنٹوں سے

    دروازے کی اوٹ میں چھپ کر
    ٹکڑے جوڑ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔پاگل !
     

Share This Page