1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہے شرف سب پہ عیاں جعفر طیار ترا ۔ (بلال رشید)

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by محمد رضوان, Jun 26, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہے شرف سب پہ عیاں جعفر طیار ترا
    نام ہے ورد زباں جعفر طیار ترا
    جس کو سننے سے نجاشی بھی ہوا داخل دیں
    کیا تھا وہ شیریں بیاں جعفر طیار ترا
    سبط ہندہ کو سزا دینے چلا ہے غازی
    لے کے ہاتھوں میں نشاں جعفر طیار ترا
    با خدا نور کی ہوتی ہے وہاں پر بارش
    ذکر ہوتا ہے جہاں جعفر طیار ترا
    آج ہے کرب و بلا ان کے کرم سے روشن
    خون تھا جن میں رواں جعفر طیار ترا
    دیتے موتہ میں علم اور کسے میرے نبی
    کون ہمسر تھا جواں جعفر طیار ترا
    ٹوٹے ہاتھوں سے بھی گرنےنہ دیاتو نے علم
    کیا منور ہے بیاں جعفر طیار ترا
    جن کی فطرت میں عداوت ہو ابو طالب سے
    ان کو عرفان کہاں جعفر طیار ترا
    اس کی آغوش میں پھر چین سے سوتے ہیں پسر
    زکر کرتی ہے جو ماں جعفر طیار ترا
    کاش میں ساتھ چلوں اس کے منادی بن کر
    قافلہ جب ہو رواں جعفر طیار ترا
    اس کی آغوش میں پھر چین سے سوتے ہیں پسر
    زکر کرتی ہے جو ماں جعفر طیار ترا
    جن کی فطرت میں عداوت ہو ابو طالب سے
    ان کو عرفان کہاں جعفر طیار ترا
    میرے ماتھے پہ جو محراب نظر آتا ہے
    ہے یہ قد موں کا نشاں جعفر طیار ترا
    میرے گھر آج تھے مہمان علی مولا بھی
    کیوں کہ تھا جشن یہاں جعفر طیار ترا
    قرب سرکار و علی ہوتا ہے محسوس مجھے
    نام لے جب بھی زباں جعفر طیار ترا
    کس طرح چھوڑے ثنا تیری بلال مضطر
    اس کے دل میں ہے مکاں جعفر طیار ترا
    --------
    بلال رشید​
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page