1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وکیلوں کے لطیفے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏17 اپریل 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ایک بوڑھا آدمی مقدمہ کے سلسلہ میں کسی بڑے وکیل کے چیمبر میں جاتا ہے تو چیمبر کے باہر ایک وکیل اسے روک لیتا ہے اور پوچھتا ہے کہ جناب ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے

    تو بوڑھا آدمی کہتا ہے کہ میرے بیٹے نے قتل کردیا ہے اور میں اسے بچانے کے لئے فلاں بڑے وکیل کے پاس جارہاہوں

    وکیل کہتا ہے کہ ہماری خدمات حاصل کرلیں اس کی فیس لاکھوں میں ہے جبکہ ہماری فیس انتہائی کم ہے۔

    یہ سن کر بوڑھا آدمی کہتا ہے کہ میں کسی اناڑی کے ہاتھ اپنے بیٹے کا مقدمہ نہیں دے سکتا۔

    یہ کہہ کر وہ چلا جاتا ہے۔

    کچھ ماہ بعد اس بوڑے آدمی کا گزر اسی کورٹ کے باہر سے ہوتا ہے تو وہی وکیل اس بوڑھے آدمی کو روک لیتا ہے اور پوچھتا ہے کہ تمہارے بیٹے کے مقدمہ کا کیا بنا

    تو بوڑھا آدمی غمگین ہوجاتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے سزائے موت ہوگئی ہے۔

    جس پر وکیل کہتا ہے کہ جناب آپ نے ایسے ہی اپنا پیسہ برباد کیا، یہ کام تو میں دوہزار میں کرسکتا تھا۔
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت اچھے۔ :hasna:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہاہاہاہاہا

    اچھا لطیفہ ھے :mashallah: کیا کہنے وکیلوں کے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: بہت خوب۔
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ایک چھوٹی بچی وکیل صاحب کے گھر گئی ۔ ڈھیر کتابیں دیکھ کر بولی ۔

    ’’انکل کیا آپ بھی ابو کی طرح لائبریری کی کتابیں واپس نہیں کرتے ؟‘‘
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    وکیل استغاثہ نے گواہ پر جرح کرتے ہوئے کہا ۔ ہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔رضوان صاحب دو فروری کو آپ مسز سعید کے گھر گئے تو انہوں نے کیا کہا ؟“

    “آبجیکشن یور آنر ۔۔۔۔ وکیل صفائی نے فورا مداخلت کی ۔“فاضل وکیل کو میرے موکل سے یہ سوال کرنے کا حق نہیں پہنچتا ۔“

    اس کے بعد دونوں وکیلوں کے درمیان ایک گھنٹے تک بحث ہوتی رہی ۔ وکیل استغاثہ نے بیسیوں قانونی حوالے دیئے اور پچاسوں مثالیں پیش کیں ۔جن کی بنا پر اسے وہ سوال کرنے کا حق حاصل تھا ۔ ان کے جواب میں وکیل صفائی بھی بیسیوں دلائل پیش کرتے رہے ، جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وکیل استغاثہ اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ۔ آخر کار جج صاحب نے وکیل استغاثہ کو سوال کرنے کی اجازت دے دی ۔

    وکیل استغاثہ نے گہری سانس لے کر گویا تازہ دم ہوتے ہوئے نئے سرے سے سوال کیا ۔

    “ ہاں تو ۔۔۔۔ رضوان صاحب ۔۔۔۔ دو فروری کو آپ مسز سعید کے گھر گئے تو انہوں نے کیا کہا ؟“

    “ کچھ نہیں ۔۔وہ گھر پر ہی نہیں تھیں ؟“ گواہ نے سادگی سے جواب دیا ۔
     
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    وکیل: آپ نے کس وقت متوفی الف کا پوسٹ‌ مارٹم کیا؟

    گواہ: رات کے ساڑھے دس بجے پوسٹ مارٹم شروع ہوا

    وکیل: کیا اس وقت متوفی الف کی وفات ہو چکی تھی؟

    گواہ: (جل کر) نہیں وہ ساتھ کھڑے بڑے خوش ہو کر اپنا پوسٹ مارٹم دیکھ رہے تھے
     
  8. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    وکیل: کیا آپ نے پوسٹ مارٹم کرنے سے قبل لاش کی نبض‌ چیک کی تھی؟

    گواہ: نہیں

    وکیل: کیا بلڈ پریشر چیک کیا ہو؟

    گواہ: نہیں

    وکیل: سانس؟

    گواہ: نہیں

    وکیل: کیا یہ ممکن نہیں ہے کہ اس وقت تک متوفی زندہ ہوں؟

    گواہ: نہیں

    وکیل: آپ کیسے اتنے یقین سے کہ سکتے ہیں؟

    گواہ: اس لیے کہ اس کا دماغ الگ سے میرے کمرے میں میری میز پر رکھا تھا

    وکیل: آہا۔ کیا پھر بھی یہ ممکن نہیں‌ ہے کہ وہ زندہ ہو؟

    گواہ: جی یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اس نے وکالت کا امتحان پاس کر لیا ہو اور ابھی میرے سامنے کھڑا بحث کر رہا ہو
     
  9. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    وکیل: ملزم کا حلیہ بتائیں

    گواہ: درمیانہ قد اور لمبی داڑھی

    وکیل: ملزم عورت تھی کہ مرد؟
     
  10. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    وکیل: آپ کی پہلی شادی کا کیسے اختتام ہوا؟

    ملزم: وفات

    وکیل: کس کی وفات؟‌ آپ کی یا آپ کی بیوی کی؟
     
  11. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    وکیل: آپ کی پہلی شادی کا کیسے اختتام ہوا؟

    ملزم: وفات

    وکیل: کس کی وفات؟‌ آپ کی یا آپ کی بیوی کی؟
     
  12. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ایک شخص جھوٹی گواہی دینے کے لئے مشہور تھا۔لوگوں سے رقم لیتا اور واقع کا چشم دید گواہ بن جاتا،ایک دن ٹیلی فون پر ایک صاحب نے معاملہ طے کرتے ہوئے کہا،صبح پیشی ہے اور تمھیں فتح اللہ کے حق میں اور بانکے لال کے خلاف گواہی دینی ہے اور۔۔۔۔۔۔۔۔
    ابھی بات مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ اُس نے کہا،پُہنچ جاؤں گا،اور فون رکھ دیا۔
    دوسرے دن عدالت میں وہ شخص بڑے جوش و خروش سے بیان دے رہا تھا۔
    صاحب ! فتح اللہ اپنے گھر سے دودھ لینے نکلا ،ادھر سے بانکے لال آگیا،فتح اللہ تو بہت سیدھا سادہ ہے،بلکل اللہ میاں کی گائے،بے چارہ اپنے راستے پر جا رہا تھا۔بانکے لال خود ہی آکر اُس سے بھڑ گیا،اور فتح اللہ کی جب اُس نے داڑھی کھینچی تو پھر مجبور ہو کے فتح کو بھی ایک دو وار کرنے پڑے۔
    وکیل نے حیرت سے گواہ کو دیکھا،جیوری کے تمام ارکان پر سکتہ طاری تھا۔
    آپ جانتے ہیں ،فتح اللہ کون ہے ؟ وکیل نے پوچھا۔
    جی ہاں ہم ایک ساتھ کھیلے اور ایک ساتھ جوان ہوئے ہیں ۔وہ اطمینان سے بولا۔
    وکیل نے غصے سے کہا،آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ فتح اللہ اور بانکے لال مرغے ہیں ،حشمت صاحب اور عظیم صاحب کے۔
     
  13. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :hasna: :hasna: :hasna:
    بہت خوب۔
     
  14. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    راشد احمد بھائی سارے لطیفے بہت اچھے ہیں :hasna:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہاہاہاہاہاہا

    مزے کے لطائف ھیں
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: ہاہاہااہاہاہاہاہاہاہااہاہاہ :hasna:
    :hasna: :hasna: بہت خوب :hasna: :hasna:
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  18. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :hasna: :hasna:
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    :201: بہت خوب راشد بھائی ۔ :201:
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    ڈاکٹر صاحب! پوسٹ مارٹم شروع کرنے سے پہلے کیا آپ نے اس کی نبض دیکھی تھی؟ ملزم کے وکیل نے عدالت میں ڈاکٹر سے سوال کیا۔
    نہیں، ڈاکٹر نے جواب دیا
    کیا آپ نے اس کا بلڈ پریشر دیکھا تھا
    نہیں
    کیا آپ نے دیکھا کہ وہ سانس لے رہا ہے یا نہیں
    نہیں
    تو یہ ممکن ہے کہ جب آپ پوسٹ مارٹم کر رہے تھے وہ شخص زندہ رہا ہو
    نہیں
    آپ کیسے یقین سے کہ سکتے ہیں کہ مرچکا تھا
    اس لئے کہ اس کا بھیجہ میری میز پر ایک مرتبان میں رکھا تھا
    یہ ممکن ہے کہ اس کے باوجود بھی وہ زندہ رہا ہو
    ہاں یہ ممکن ہے کہ وہ زندہ رہا ہو اور کسی عدالت میں وکالت کر رہا ہو، ڈاکٹر نے جواب دیا۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    ہاہاہاہاہاہا۔ بہت اچھا جواب ہے۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    کسی پارٹی میں ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل بیٹھے گپ شپ کررہے تھے اچانک ایک آدمی قریب آیا اور ڈاکٹر سے بولا ۔ ڈاکٹر صاحب میرے سر میں درد ہورہا ہے کوئی دوا تجویز کردیں۔ ڈاکٹر کو پرائیویٹ پارٹی میں مفت کی تجویز مانگنا بہت ناگوار گذرا لیکن بادل نخواستہ اس نے مریض کو دوائی تجویز کر دی۔ مریض شکریہ ادا کرکے چلتا بنا۔
    ڈاکٹر نے وکیل سے پوچھا " اگر آپ کو کبھی دفتر سے باہر پرائیویٹ وقت میں کوئی کلائینٹ قانونی مشورہ مانگنے آجائے تو کیا کرتے ہیں ؟"
    وکیل نے مسکراتے ہوئے کہا " ویری سمپل۔ میں مشورہ دے دیتا ہوں اور پھر اسے بل پوسٹ‌کردیتا ہوں "
    ڈاکٹر کو مشورہ بہت پسند آیا ۔ سر درد والے مریض کا نام پتہ معلوم کیا اور گھر پہنچ کر بل لفافے میں ڈال کر مریض کو پوسٹ کرنے گیا تو پوسٹ آفس نے اسے وکیل کی طرف سے آیا ہوا بل تھما دیا ۔
     
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    ہاہاہاہاہاہاہاااااااااااااا جیسے کو تیسا[​IMG]
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    آپ کا کارٹون موقع کے عین مطابق ہے۔ :201:
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    ایک مقدمے میں گواہوں کے بیانات سننے کے بعد جج نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ کیس تمھارے موکل کے خلاف جارہا ہے تم چاہو تو ملزم کو مزید کاروای سے قبل اس کو الگ لے جا کر مناسب مشورہ دے دو
    یہ سن کر وکیل ملزم کو لے کا الگ چلا گیا تھوڑی دیر بعد وکیل اکیلے واپس آیا تو جج نے دریافت کیا کہ ملزم کہاں ہے
    وکیل نے جواب دیا وہ تو بھاگ گیا میرا اسے یہی مشورہ تھا
     
  26. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    پیدا ہوا وکیل تو شیطان نے کہا
    لو آج میں بھی صاحب اولاد ہو گیا
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    دال بھی ٹپکا دیں:happy:
     
  28. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    ٹپکا دی ہے جناب اب کہیں تو کسی وکیل سے رابطہ کر کے آپ کو بھی ٹپکا دیں۔ :horse:
     
  29. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    وکیل عدالت میں بم دھماکے کے عینی شاہد پر جرح کر رہا تھا۔وکیل نے پوچھا۔
    کیا بم اچانک پھٹا تھا ؟
    عینی شاہد غصے سے بولا۔
    نہیں جناب بم انتہائی شریفانہ انداز میں چلتا ہوا میرے قریب اور اور نہایت ادب سے کہنے لگا۔
    حضور ! ٹھاہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکیلوں کے لطیفے

    وکیل گواہ سے ”کیا تمہیں پڑھنا آتا ہے؟“

    گواہ ”لکھنا آتا ہے پڑھنا نہیں آتا“

    وکیل قلم دیتے ہوئے ”اپنا نام لکھیں“

    گواہ نے کاغذ پر لکیریں ماردیں۔

    وکیل ”یہ کیا لکھا ہے آپ نے“

    گواہ ”میں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ مجھے پڑھنا نہیں آتا“
     

اس صفحے کو مشتہر کریں