1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

CPECچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور۔ اقتصادی ترقی کا عالمی پراجیکٹ

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 اکتوبر 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈو (CPEC) China-Pakistan-Economic-Corridor
    اقتصادی راہداری کا یہ پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے!

    یہ ہزاروں کلومیٹر ریلویز، موٹرویز، لاجسٹک سائٹس اور بندرگاہوں کا ایک مربوط نظام ہے۔۔۔

    چین ہرروز 60 لاکھ بیرل تیل باہر سے منگواتا ہے جس کا سفر 12000 کلومیٹر بنتا ہے جبکہ یہی سفرگوادر سے صرف 3000 کلومیٹر رہ جائیگا۔ گوادر پورٹ آبنائے ہرمز پر دنیا کی سب سے گہری بندرگاہ ہے۔

    مصر کی نہر سویز سے پورے یورپ کے لیے روزانہ 40 لاکھ بیرل تیل جاتا ہے جبکہ
    گوادر سے صرف چین کے لیے روزانہ 60 لاکھ بیرل تیل جائیگا۔ چائنہ کو سالانہ 20 ارب ڈالر بچت صرف تیل کی درآمد میں ہوگی جبکہ پاکستان کو تیل کی راہداری کی مد میں 5 ارب ڈالر سالانہ ملینگے۔

    سب سے بڑھ کر چین امریکہ اور انڈیا کی محتاجی سے نکل آئیگا جو اس وقت چین جانے
    والے سمندری راستوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ صرف اسی بات سے امریکہ اور انڈیا کوموت پڑرہی ہے۔

    ایشیا اور افریقہ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہیں جبکہ یورپ صرف 13 فیصد بنتا ہے ۔روس اپنی تجارت اس خطے میں کرنا چاہتا ہے اس کے لیے روس کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں ایران کی چاہ بہار بندرگاہ جسکی گہرائی 11 میٹر سے زیادہ نہیں جبکہ دوسرا راستہ گوادر کا ہے جودنیا کی تیسری سب سے گہری بندرگاہ ہے۔

    سنٹرل ایشیاء کی ریاستیں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ رکھتی ہیں۔ جن کو وہ ان ممالک تک پہنچانا چاہتے ہیں

    روس اور وسطی ایشائی ممالک گوادر کی بدولت بہت جلد پاکستان پر انحصار کرینگے۔ ایک اندازے کے مطابق 80 ہزار ٹرک روزانہ چین، روس اور سنٹرل ایشیاء کے ممالک سے گوادر کی طرف آمدورفت کرینگے۔ پاکستان کو صرف ٹول پلازے کی مد میں ہی 20سے 25 ارب کی بچت ہوگی۔۔۔۔

    معاشی راہداری کے قریب بہت بڑے انرجی زون بنیں اور وہاں کام کرنے کے لیے چین سے زیادہ سستی افرادی قوت میسر ہوگی۔ اور تو اور اتنے لمبے روٹس پر صرف کینٹین، ٹائر پنکچر اور ڈسپنسری وغیرہ کی مد میں ہی ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار مل
    جائیگا۔۔۔
    اللہ نے پاکستان کو جو سٹریٹیجک پوزیشن دی ہے وہ اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان پوری دنیا کی تیل، گیس اور ایگریکلچرل، صنعتی و معدنی پیدوار اور منڈیوں کے درمیان پل بن چکا ہےجو لوکیشن پاکستان کو میسر ہے قومیں اسکا خواب دیکھتی ہیں۔

    ہمارے دشمن اس منصوبے کو روکنے کے لیے سب کچھ کرینگے۔ سیاستدان، میڈیا، قوم پرست جماعتیں اور داعش کی طرح کے دہشت گردوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائیگ پاکستان آرمی اس عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے پاکستان اور سپاہ سالار جنرل راحیل شریف اس معاملے میں اپنا عزم بارہا دہرا چکے ہیں۔ اس منصوبے کے لیے ان کی کوششوں اوربھاگ دوڑ کا مشاہدہ اس وقت پوری قوم کر رہی ہے۔
    یاد رہے کہ گوادرپورٹ کے گردو نواح میں کالعدم جماعتیں مختلف ناموں سے بڑے بڑے مدرسے قائم کررہی ہیں جس کا واضح مقصد وہاں دہشتگردی کےمختلف منصوبوں کو فروغ دینا ہوسکتا ہے۔

    باوجود اس امر کے کہ، سیاستدان اپنی خود غرضانہ لڑائیوں، لوٹ مار، جلسوں اور نفرت انگیز بیان بازیوں میں مصروف ہیں یہ منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہیں۔۔۔

    اللہ تعالی کے کرم سےتجارتی سامان لیکر سنکیانگ کے دارلحکومت ارومچی سے سینکڑوں ہیوی ٹرالروں کا پہلا قافلہ اسی سال انشاء اللہ دسمبر2016 سے پہلے گوادر پاکستان پہنچ جائے گا ۔ تیاریاں شروع ہیں۔۔

    ہمیں چاہئں کہ اپنی اختلافات کو بھلا کر افواج پاکستان کے ساتھ بھر پور انداز میں کھڑے ہوں۔ تاکہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل اور بعدازاں اس ذریعے سے ہمارے معاشی مفادات کا تحفظ ممکن ہوسکے۔

    بشکریہ : پاکستان ٹوڈے
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک اس پراجیکٹ کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچائے آمین
     
    ھارون رشید، سعدیہ اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    اب توجنرل راحیل شریف کے نام کی تختی سے افتتاح بھی ہوگیا
     
    ھارون رشید، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ماشا الله ،، ترقی و خوشحالی کا ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں۔ اللہ پاکستان کو ترقی عطا فرمائے آمین ،،​
     
    ھارون رشید اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے خیال سے تو تختی پر " محمد نواز شریف " لکھا ہے ، آپ سے کس نے راحیل شریف کا تذکرہ کیا ؟
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    ھارون رشید، نعیم اور حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے بیوروکریسی یہاں بھی دونوں کو خوش کرکے اپنا کام دکھا گئی :cfd:
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    منصوبہ شاندار ہے اگر کرپشن کی نظر نہ ہوتو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں