1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

23 ستمبر کو ایک بار پھر 'دنیا تباہ' ہونے کی پیشگوئی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏19 ستمبر 2017۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    دنیا کی 'تباہی' کی ایک اور تاریخ آنے والی ہے اور کچھ حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ہفتہ (23 ستمبر) کو انسانوں کے اختتام کا آغاز ہوجائے گا۔
    واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک عیسائی محقق نے دعویٰ کیا ہے کہ 23 ستمبر 2017 کو دنیا تباہ ہوجائے گی۔
    اس محقق ڈیوڈ میڈی نے یہ دعویٰ انجیل میں دی گئی باتوں اور ہندسوں کے کوڈز کے حوالے سے کی اور ان میں نمبر 33 نمایاں تھا۔
    مزید پڑھیں : ستمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہورہا، ناسا
    ان کے بقول حضرت عیسیٰ 33 سال زندہ رہے، انجیل میں خدا کا ذکر 33 بار آیا، اور واضح ہے کہ یہ نمبر بہت اہمیت رکھتا ہے۔
    اور اس محقق کے بقول اکیس اگست کو مکمل سورج گرہن کے 33 دن بعد یعنی 23 ستمبر کو دنیا کو تباہ ہونا ہے۔
    ان کا ماننا ہے کہ دنیا کی تباہی کا سبب ایک خفیہ سیارہ نیبیرو یا پلانیٹ ایکس بنے گا جو کہ دنیا کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا مگر وہ آج جیسی نہیں رہ سکے گی۔
    یہ بھی پڑھیں : قیامت ڈھانے والے 8 سائنس فکشن خیالات
    اور امریکی خلائی ادارے ناسا لے کر ہر خلائی ماہر عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ نیبیرو نامی کوئی سیارہ موجود ہی نہیں۔
    چند سال قبل ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ دوربینی یا کسی بھی ذریعے سے اس سیارے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی ایسے شواہد ملے ہیںکہ ہمارے نظام شمسی پر کسی قسم کے کشش ثقل کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
    ان کے بقول اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والا سیارہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔
    ادارے کے مطابق اس سیارے سے متعلق تمام کہانیاں محض انٹرنیٹ افواہیں ہیں اور اس طرح کے دعوﺅں کے کوئی شواہد موجود نہیں۔
    ویسے دنیا کی تباہی کے حوالے سے اکثر ایسی پیشگوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں جو پھر دم توڑ جاتی ہیں۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1064898/
     
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    سن 2000 کے اختتام پر بھی تو سارا مغرب ''اختتامِ دنیا'' کا واویلا مچا مچا کر تھک گیا لیکن ہوا کچھ بھی نہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میڈم جی۔ ایسے ہوائیاں اُڑانے والے کی دنیا میں کمی نہیں ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں