1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمیں ہماری اردو پیاری اردو سے بے انتہا محبت ہے

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏30 مئی 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن ؟؟
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    ( جاری ہے )
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن ویکن میری طرف سے کوئی نہیں مجھے بس محبت ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    b11.gif hamari urdu pyre urdu.gif butterfly 00.gif
    butterflyanimation-14.gif loveyou.gif b11.gif
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    غزل کے پردے میں بے پردہ خواہشیں لکھنا
    نہ آیا ہم کو برہنہ گزارشیں لکھنا

    تیرے جہاں میں ہوں بے سایہ ابر کی صورت
    میرے نصیب میں بے ابر بارشیں لکھنا

    حساب درد تو یوں سب میری نگاہ میں ہیں
    جو مجھ پہ ہو نہ سکیں وہ نوازشیں لکھنا

    خراشیں چہرے کی سینے کے زخم سوکھ چلے
    کہاں ہیں ناخن یاراں کی کاوشیں لکھنا

    ہم ایک چاک ہیں جو کوزہ گر کے ہاتھ میں ہے
    ہمارا کام زمانے کی گردشیں لکھنا

    بہ راہ راست کوئی فرض ادا نہیں ہوتا
    وہی سفارشیں سننا سفارشیں لکھنا

    ہوا نہ یہ بھی سلیقے سے زندگی کرتے
    ہر ایک سانس کو ناکام کوششیں لکھنا

    کہاں وہ لوگ جو تھے ہر طرف سے نستعلیق
    پرانی بات ہوئی چست بندشیں لکھنا

    ہنر ورو ذرا کچھ دن یہ طرفگی بھی سہی
    ہمارے لفظوں کو معنی کی لغزشیں لکھنا

    کبھی جو خط اسے لکھنا فضا تو یاد رکھنا
    میری طرف سے بھی کچھ نیک خواہشیں لکھنا
    فضا ابن فیضی
    ھارون رشید بھائی ، نظام الدین بھائی ، نعیم بھائی ، عبدالمطلب بھائی غوری بھائی ،
    پاکستانی55 بھائی ، ابو تیمور بھائی ، زیرک بھائی ، ملک بلال بھائی
    کیا آپ بھائیوں نے آج سے پہلے یہ غزل سنی یہ پڑھی ہے ؟؟
     
    وسیم باجوہ، نظام الدین، پاکستانی55 اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    کافی دن پہلے'ریختہ' پہ پڑھی تھی ، کلیاتِ فضا ابن فیضی صفحہ 817 تا 818
     
    Last edited: ‏31 مئی 2016
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے نہیں پڑھی تھی ۔ لیکن اس لڑی کے موضوع اور اس غزل کو ٹیگ کرنے میں کیا راز پوشیدہ ہے یہ مجھ بھولے کی سمجھ میں بالکل نہیں آیا۔
    براہ کرم واضح فرما دیں۔ شکریہ
     
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی کل اس غزل میں سے ایک شعر تحریر کیا تھا ۔۔۔ لڑی تھی ایک شعر کسی ممبر کے نام غالبا
    وہ نہ جانے کیوں انتظامیہ نے ایڈیٹ کردیا یا پھر ہٹا دیا ، وہ بھی بغیر کسی نوٹس کے
    اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا ہوتا رہا ہے
    کبھی ان باکس میں وارنگ ملتی ہے کہ اپ شعر کے ساتھ تصویر اپلوڈ نہیں کرسکتے ، جبکہ یہاں درجنوں لڑیاں ہیں جس پر تصویر پر ہی شعر لکھنے کا کہا گیا ہوتا ہے
    کبھی تصاویر بدل دی جاتی ہیں کبھی جملے بدل جاتے ہیں
    کوئی پرائویسی ہی نہیں ہے
    انتظامیہ کو یہ تو حق ہے کسی تحریر کو روک دے جو ہماری اردو پیاری اردو کے اصولوں کے مطابق نہ ہوں ( کچھ دن قبل حدیث کی لڑی میں ) مگر ان کو بدلنے کا حق تو نہیں دیا جاسکتا
    وہ بھی بغیر اطلاع کے
    اب آپ اپنی ہی مثال لے لیں آپ ڈاکٹر طاہر القادری کے فین ہو آپ نے بہت سی تحریریں ان کے حق میں لکھی ہونگی اگر انتظامیہ آپ کو اطلاع دیے بغیر ان کو تبدیل کردے تو آپ کو کیا پتا چلے گا ، کوئی کچھ بھی لکھ سکتا ہے
    پھر ہمیں یا مجھے ساری زندگی تو یہاں رہنا نہیں ۔۔۔ آج ہیں کل پتا نہیں ہوں یا نہ ہوں
    بعد میں آنے والے ہماری کوئی تحریر پڑھیں تو کیا اثر جاسکتا ہے
    ہمارا مطلب ہے ہم کسی کے حق میں لکھیں اور اس بدل دیا جائے
    مجھے ان بکس استعمال کرنے کا شوق نہیں اور نہ کرتا ہوں کیونکہ میرے خیال سے ان بکس وہ ہی استعمال کرتا ہے جو کچھ چھپانا چاہتا ہے
    ایک صاحب ہیں بغیر کسی بات کے جھاڑ پلادیتے ہیں ، چلو پہلی بار الٹا ہم نے ہی معافی مانگ لی ۔۔۔ پھر ہوا خاموشی اختیار کرلی
    تیسری بار تو انتہا ہوگئی انہوں نے ایسے باتیں سنائیں ہیں جیسے ان کی آدھی تنخواہ سے ہمارے پورے مہینے کا جیب خرچی چلتا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آخر یہ کہ ہمیں اس محفل سے محبت ہے مگر شاید کچھ لوگ ،،،، اگے سمجھ نہیں آرہا کیا لکھوں
    خیر آج فیصلہ کیا ہے صرف اپنی بنائی ہوئی لڑیوں پر ہی تحریر کرونگا ۔۔۔ شاید یہ ہی بہتر ہے ہمارے لیے
     
    نظام الدین، عبدالمطلب اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص بھائی مجھے چونکہ انتظامی امور تک رسائی نہیں اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا کہ ایسا کون اور کیوں کررہا ہے۔
    لیکن میری انتظامیہ سے درخواست ضرور ہے کہ مخلص بھائی کی اس انتہائی معقول بات پر توجہ فرمائی جائے کہ

    اگر پیغام انتظامی قواعد و ضوابط کے خلاف ہے تو پورا پیغام حذف کردیا جائے لیکن تحریف نہ کی جائے۔

    آخر میں مخلص بھائی میں آپ سے بھرپور متفق ہوں کہ ہماری اردو کے اس فورم سے دلی محبت ہے۔ اور وہی محبت ہمیں یہاں کھینچ لاتی ہے۔
     
    عبدالمطلب اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    مطلب مشیر آپ بس نام کے ہیں
    :) :) :)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خیر شکریہ آپ کا جو اس رات کے پہر آپ نے ہمارا دکھ سنا ۔۔۔۔
    کم از کم ہماری تو رات ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمیشہ خوش رہیں ابھی فیس بک پر آپ کی ویڈیو دیکھی ، ویسے ایک بات کہیں آپ ہو کوئی پہنچی ہوئی شخصیت
    :)
     
    عبدالمطلب، ملک بلال اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجلس مشاورت کا ممبر ہوں نا۔ اسی لیے تو اسی لڑی میں آپکے سامنے ہی انتظامیہ یعنی واصف حسین حماد دریاب اندلسی وغیرہ کو درخواست نما مشورہ دے دیا ہے۔ حتمی فیصلہ تو بڑوں کا ہے :wsp:
    آپکی محبت ہے اور محبت اندھی ہوتی ہے اس لیے آپ جو مرضی سمجھ لیں لیکن دعاؤں میں ضرور یاد رکھا کریں۔
    اور ہاں یہ "پہنچی ہوئی" والی بات ہمارے گھر تک مت پہنچائیے گا ورنہ آپکی بھابی نے ہمیں وہاں پہنچا دینا ہے جہاں "خود ہم کو کچھ ہماری خبر" بھی نہ رہے گی :wsp:
     
    عبدالمطلب اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    محترم مخلص انسان جی
    امید ہے ایمان و صحت کی عمدہ حالت میں ہوں گے. آپ کا فورم سے محبت کا اظہار آپ کے اختیار کردہ نام مخلص انسان کی عکاسی کرتا ہے.
    اور ہم آپ کی محبتوں کے زیر بار ہیں.
    آپ کی پوسٹ میں ترمیم میں نے کی تھی اور کوشش تھی کہ اس کی اطلاع آپ کو کروں لیکن مصروفیت کی بناء پر نہ کر سکا.
    نیٹ پر اور بہت سے فورمز ہیں جہاں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے لیکن یہ فورم اپنی خوبیوں خامیوں سمیت ہمارے لیے ایک گھر کی طرح ہے اور فورم کے صارفین فیملی ممبرز کی طرح ہیں.
    اختلاف راے اور نوک جھونک فیملی ممبرز میں بھی ہو جاتی ہے لیکن احسن اقدام یہی ہے کہ چھوٹی موٹی رنجشوں یا غلط فہمیوں کو پس پشت ڈالتے ہوے آگے بڑھا جاے. اور خلوص و مروت کے رشتہ کو قائم کیا جاے.
    آپ کے لکھے گئے شعر میں کوئی اعتراض والی بات نہیں لیکن صورت حال کچھ ایسی پیدا ہو رہی تھی جس کچھ بدگمانی پیدا ہونے کا خدشہ تھا چنانچہ حفظ ما تقدم کے طور پہ میں نے یہ اقدام اٹھایا۔ اور نہ صرف آپ کی پوسٹ میں ترمیم کر کے آپ ہی کے ارسال کردہ گزشتہ اشعار میں سے ایک شعر پوسٹ کر دیا بلکہ محترم زیرک جی کی پوسٹ میں بھی ترمیم کی.
    اس سارے معاملے میرے پیش نظر صرف یہ بات تھی کہ کوئی ناخوشگوار بحث شروع ہونے سے پہلے ہی اس کا تدارک کر دیا جاے.
    امید کرتا ہوں میں اپنا مطمع نظر بہ احسن آپ کے گوش گزار کر چکا ہوں.
    یونہی اس پیاری سی محفل کی زونق بڑھاتے رہیں اور محبت بانٹتے رہیں
    بہت دعائیں
    :)
     
    نعیم, ھارون رشید, عبدالمطلب اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    تالی ایک ہاتھ سے کبھی نہیں بجتی دونوں سے بجتی ہے۔ اس لیے غلطیوں کو تسلیم کرنا بھی سیکھیں۔ آپ کے ساتھ ناانصافی اتنی نہیں ہوئی جتنا آپ شور مچا رہے ہیں۔مخلص انسان لفظ "مخلص" کے مطابق چلیں گے تو آپ کے لیے پریشانی پیدا نہیں ہوگی۔ رہی بات انتظامیہ کی تو ہم لوگ بھی آپ کی طرح ایک ممبر ہی ہیں۔ یہاں آپ صرف یک طرفہ ہو کر بات کر رہے ہیں۔۔ میرا خیال ہے انتظامیہ میں لوگ کافی سمجھدار ہیں۔۔ خیر بحث لمبی ہوجائے گی۔
    معذرت خواہ ہیں ہم سب آپ سے اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔۔۔ امید ہے آپ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کر دیں گے۔ اور خوش رہیے اور خوش رکھیے۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    چند اشعار
     
  14. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    چلو سب اپنی اپنی محبتیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ
    اور مخلص انسان جو میری نظر میں اس فورم پر سب سے زیادہ متحرک رہنے والی شخصیت ہیں کے معصوم سے چہرے پر ہنسی لانے کیلئے ایک ایک قلفی کھلا دو
    یہ تو مذاق تھا جو سنجیدہ گفتگو میں نہیں ہونی چاہئے مگر میں کیا کروں مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے جب کچھ اس طرح کے حالات بنتے ہیں
    اس لیے فورم سے محبت کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ہم سب کو معمولی باتوں کو در گزر کرنا چاہئے اور اختلاف رائے کا اظہار ہر شخص کو ہے تو ایک دوسرے کی تنقید پر لڑنے کی بجائے برداشت کے ساتھ اپنی رائے دینی چاہئے اور معاملہ فہمی کی کوشش کر کے پیار محبت سے سلجھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اور فورم کے بڑے بھی انسان ہیں ان سے بھی بھول چوک ہو سکتی ہے ان کی وہ بات جو غلط فہمی کی نظر ہو گئی ہو اس پر ریلیکسیشن ملنی چاہئے
    ہم انسان ہیں اور اسی بنیاد پر زندگی کے اصول اپنانے چاہئے
    ہم مسلمان ہیں بھائی بھائی ہیں بھائی چارگی کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے انفرادی تگ و دو کرنی چاہئے
    ہم پاکستانی ہیں تو ہماری کوشش پاکستان کی ترقی خوشحالی اور عزت و ناموس پر کوئی حرف نہ آنے دینا چاہئے
    ہماری اردو کو پیار محبت میں ترجیح دینی چاہئے
    ہمیں ہماری اردو سے پیار ہے
    شکریہ-

    پٹھان کا زیرو میٹر دماغ ہے اگر کوئی بھول ہو جائے تو مجھے بھی معاف کردینا چاہئے
    اور مخلص انسان بھائی سے تو ابھی میں نے کشتی لڑنی ہے اکھاڑے میں اس لیے سب کو چاہئے کہ گرمی میں ٹھنڈی لسی پلائے انکو تاکہ اچھی پہلوانی کر سکیں
    کیوں بھائی مخلص انسان
     
    ھارون رشید اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دعاؤں میں میں تو آپ اور تمام ممبران ہمیشہ ہی رہتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    رہی بات بھابھی کی تو وہ کہاں ایسے چھوٹی موٹی باتوں پر دھیان دینے والیں ، کافی سمجھدار ہونگیں جب ہی تو آپ جیسی شخصیت کا انتخاب کیا ہوگا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بلال بھائی آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے ہمارا نقطہ اعتراض سمجھا ، ہمیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں اگر ہمارا کوئی کمنٹس محفل کے قوائد کے خلاف ہو تو اسے نہ صرف حدف کیا جائے بلکہ وارنگ یا کوئی سزا جو بھی ہو اسے وہیں پر تحریر کردیا جائے اور یہ انتظامیہ کا حق بھی ہے
    مثال کے طور پر " مخلص صاحب آپ اپنے دائرے سے باہر تشریف لارہے تھے اس لئے آپ کا پوسٹ حدف کیا جاتا ہے آئندہ احتیاط کریں
    یا
    آئندہ ایسا ہوا تو دس روز تک آپ کو سو سطور کی کسی بھی موضوع پر مضمون لکھنے کی سزا دی جائے گی
    یہ جو انتظامیہ کی پسند ہو سزا
    خیر یہ تو وہ بات ہوئی جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے
    مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے نام سے کوئی بات پوسٹ کرنا خواہ وہ ہم نے ماضی میں کہیں تحریر کیا ہو
    ابھی تو آپ جیسے اچھے انسان انتظامیہ میں ہیں ، کہیں خدا نا کرے ہم جیسے کوئی آگئے تو ؟؟
    تو پھر کوئی بھی کچھ بھی لکھ سکتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کی توجہ ایک طرف اور مبذول کرانا چاہوں گا جب ہم کسی حساس یا اسلامی موضوع پر کچھ تحریر کرتے ہیں تو وہ پوسٹ نہیں ہوتی بلکہ انتظامیہ کی اپروول کی منتظر ہوتی ہے جو کہ اچھی بات ہے
    مگر کبھی آپ نے یہ نوٹ کیا ہے اگر اس اپروول کے کچھ دنوں کے بعد ہم پوسٹ پر تدوین کرکے کچھ اور تحریر کردیں تو اس کے لیے اپروول کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ براہ راست ہو جاتی ہے
    یہ ہم کر کے دیکھ چکے ہیں
    تو اس پر بھی غور کریں تاکہ کوئی اس کا غلط فائدہ نہ اٹھا سکے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت سی دعاؤں کا طلب گار
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بھیا پٹھان کا ہوتا ہوگا زیرو میٹر آپ کا تو کے الیکٹرک کے میٹر سے بھی زیادہ تیز چلتا ہے دماغ ۔ ۔ ۔
    قلفی اور لسی کی باتیں کر رہے ہیں اور پانی تک کا کسی نے پوچھا نہیں
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    زیرو میٹر تو ہے اس میں کوئی شک نہیں ہاہاہاہا
    ویسے قلفی بھی یہاں مل جائے گی اور لسی بھی مگر کراچی میں لائٹ اس وقت جاتی ہے جب پانی بھرنے کا ٹائم ہوتا ہے
    ہم تو ایم کیو ایم کو ووٹ دیکر اب پچتا رہے ہیں کسی زرداری پارٹی کو دیتے تو کم از کم ناجائز کنکشن تو مل جاتا جس میں پانی کے لئے موٹر چلانے کی ضرورت نہ پڑے

    اب میں جانتا ہوں کے مجھے مار کھانی ہے بھائی سے اس لئے انڈر گراؤنڈ جانے کا پروگرا م ہے
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    انڈر گراؤنڈ آپ کیوں جائیں گے ، جائیں گے آپ کے دشمن اور ہمارے دشمن چاہے آپ نے پتنگ پر ٹھپہ لگایا ہو یا نہ لگایا ہو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عبدالمطلب بھائی
    ایک تھریڈ پر آپ کی بیماری کا پڑھا ۔ سمجھ میں نہیں آرہا کیا کہیں ، کیا دعا کریں
    کچھ بھی کہنے کے قابل نہیں چھوڑا اس خبر نے
    بس ایک دعا ہے اور خواہش ہے کہ کاش وہ تمام باتیں اور خبریں غلط ہوں ، آپ نے ہمارے ساتھ کوئی مذاق کیا ہو یا آپ کے ساتھ آپ کے کسی فرد نے ، کسی ڈاکٹر نے
    ڈاکٹرز کی تمام رپورٹیں جھوٹی اور بےبنیاد ہوں
    آئی ایم رئیلی سیڈ
    لو یو برادر
    ایک مشورہ دونگا ، اپنوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت بتاؤ ۔ ۔ ۔ کیونکہ اپنے جیسے بھی ہوں مشکل وقت میں وہ ہی کام آتے ہیں
    دعاگو ۔۔۔ آج بھی اور ہمیشہ بھی
     
    پاکستانی55، عبدالمطلب اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان کے خلوص کو تولنے والا ترازو شاید روئے زمین پر نہ ملے
    جی محترم بھائی ہمیں سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا جو فی الحال میڈیسن سے امپرومنٹ کی وجہ سے التوا میں ڈالا گیا ہے
    کیوں کہ وہ جو ٹیومر ہے وہ میل ہے اگر فیمیل ہوتا تو شاید جلدی کرنی پڑتی۔
    بس آپ کی دعاؤں کے طالب ہیں اور آپ کی محبت کے مشکور ہیں
    آپ کے الفاظ ہمارے لئے دوائی کا کام کر رہے ہیں

    واہ اے سید پاکیزہ گہر کیا کہنا
    یہ دماغ اور یہ حکیمانہ نظر کیا کہنا
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں گے اور ہمارے بھائی کو مکمل شفاہ عطا فرمائیں گے آمین ثم آمین
     
    عبدالمطلب اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    oururdu full1.gif
     
    عبدالمطلب اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
    انشاءاللہ
    بہت بہت شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی صحیح کہا یہ فیملیز واقعی خطرناک ہوتی ہیں
    :) :)
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاش آپ جیسے خیالات کا اظہار " ان " کی طرف سے بھی ہوجائے :nty:
     
    ھارون رشید، ملک بلال اور عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا ۔۔ وہ کیسے؟
     
  27. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کر کے دیکھ لیں اس ویک اینڈ پر آؤٹ ڈور کینڈل لائٹ ڈنر اور ساتھ میں تھوڑی سی شاپنگ ( جیولری اور ڈرسز )
    بابا کا مشورہ ہے ہر تمنا پوری ہوگی
     
  28. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آپ ہی نے تو کہا تھا کچھ پوسٹ قبل ، اگر فیمیل ہوتی تو ذرا پرابلم ہوتی
    :) :)
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    وہ سمجھدار ہیں
     
  30. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    وہ تو شاید والی بات تھی اور آپ تو تجربہ شیئر کر رہے ہو نا :p
     
  31. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    وہ تو شاید والی بات تھی اور آپ تو تجربہ شیئر کر رہے ہو نا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں