1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمارے معاشرے میں

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏27 ستمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے معاشرے میں ایک بات بہت تیزی سے عام ہوتی جارہی ہے کہ ہر شخص ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹہرارہا ہے...
    مگر ان وجوہات پر غور نہیں کرتا جس کی وجہ سے حالات میں بہتری کے بجائے خرابی کے اثرات بڑھتے جارہے ہیں۔
    لوگوں میں غیر محسوس طریقے سے ایک حسد اور جلن کا وہ جذبہ پیدا ہوتا جارہا ہے جس کا احساس بھی نہیں ہوتا مگر غور کریں تو یہی وہ جذبہ ہے جس نے لوگوں کی خوشیوں کو جلا کر خاکستر کردیا ہے۔ ایک ہی فیملی کے افراد ایک دوسرے سے متفر ہیں .
    ہر ایک کے لیں اچھی سوچ رکھیں..... زندگی بہت خوبصورت ہے اور بہت تھوڑی ہے اسے پیار ومحبت کے ساتھ گزاریں۔ اور اپنے دل صاف کرلیں۔ اور ایک مسلمان ہونے کی حثیت سے یہ یقین رکھیں کہ جو کچھ آپ کی قسمت میں ہے وہ آپ کو ہر حال میں مل کر رہے گا کسی انسانی طاقت کی مجال نہیں کہ وہ آپ کے نصیب کا آپ سے چھین لے۔
    o1.jpg
     
    نعیم اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا ایک جذباتی اور نفسیاتی مسئلہ ہے ۔

    جذبانی ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر نہیں کرتے اور فٹ سے کسی بھی معاملے میں الجھ کر سامنے والے سے الجھ جاتے ہیں۔

    اور نفسیاتی اس لحاظ سے کہ لوگ کسی قسم کا بوجھ اور قربانی و ایثار کے جذبے سے عاری ہوچکے ہیں۔ روزانہ کی زندگی میں ہم ایک دوسرے کی خوشی کے لئے کچھ بھی نہیں کرتے۔

    اگر ہم اپنے ہاتھ سے نوالہ بنا کر اپنی امی، ابو، بہن، بھائی یا دوست وغیرہ کو کھلانا شروع کریں تو یقینا ان لوگوں کو بہت اچھا لگے گا۔ اسی طرح آپ گھر میں اچھے پکوان کو پڑوس میں بھجوائیں گے تو نا صرف آپ کو دلی سکون میسر ہوگا بلکہ آپ کا پڑوسی بھی آپ سے قربت اختیار کرے گا اور جوابا آپ کو بھی مزیدار پکوان بھجوائے گا۔

    جو لوگ صحت مند اور توانا ہیں انھیں چاہیے کہ بس وغیرہ میں سفر کریں تو اپنے بڑوں کے لئے اپنی سیٹ خالی کردیں۔ یقین کیجئے بڑوں کی ایک مسکراہٹ آپ کے دل پہ چھائے ہوئے بادلوں کو ایک دم دھو کررکھ دے گی۔

    اسلام میں ہر اچھے کام میں پہل کرنے کا حکم ہے تاکہ ہم بہت اچھے انسان بن سکیں تاکہ لوگ ہم سے محبت کریں اور معاشرہ جنت نظیر ہوجائے۔ مگر اس کے لئے ہر ایک کو پہل کرنا ہوگی۔
     
    نعیم اور حنا شیخ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب باتیں بتائیں۔ شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں