1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ لوگ پہچانے گئے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از تیسرا انسان, ‏14 نومبر 2016۔

  1. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
    لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے

    میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
    مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے

    وحشتیں کچھ اس قدر اپنا مقدر ہوگئیں
    ہم جہاں پہنچے ہمارے ساتھ ویرانے گئے

    یوں تو وہ میری رگ جاں سے بھی تھے نزدیک تر
    آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے

    اب بھی ان یادوں کی خوشبو ذہن میں محفوظ ہے
    بارہا ہم جن سے گلزاروں کو مہکانے گئے

    کیا قیامت ہے کہ خاطر کشتہ شب ہم ہی تھے
    صبح جب آئی تو مجرم ہم ہی گردانے گئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں