1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی رنگ ساز کی ماں نے کہا

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏10 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    کسی رنگ ساز کی ماں نے کہا بیٹا اُٹھو نا۔۔ ناشتہ کرلو
    کہ قسمت میں لِکھے دانوں کو چُگنے کے لئے بیٹا
    پرندے گھونسلوں سے اُڑ چکے ہیں تم بھی اُٹھ جاؤ
    خُمارِ نیند میں ڈُوبا ہوا بیٹا تڑپ اُٹھا
    ارے ماں آج چُھٹی ہے ذرا سی دیر سونے دے
    مِر ی آنکھوں کے تارے کون سی چُھٹی بتا مُجھ کو۔۔؟؟
    ارے ماں!! آج دُنیا بھر میں مزدوروں کا چرچا ہے
    میں پچھلے سال بھی گھنٹوں برش لے کر تو بیٹھا تھا
    کوئی بھی آج کے دِن ہم کو مزدوری نہیں دیتا
    میں پیدل چل کے چورنگی پہ جا بیٹھوں گا لیکن ماں!!
    تِرے تو عِلم میں ہو گا کہ پیدل چلنے پِھرنے سے
    تِرے اِس لال کو اے ماں غضب کی بھوک لگتی ہے
    تو بہتر ہے مُجھے تُو ناشتہ کُچھ دیر سے دے دے
    صبح دِن رات کے ہم تین کھانے روز کھاتے ہیں
    جو آٹا دِن کی روٹی کا بچے گا رات کھا لیں گے
    یہ مزدوروں کا دِن ہے اِس پہ مزدوری نہیں مِلتی
    ذرا سی دیر سونے دے مُجھے بھی دِن منانے دے
    12369043_1739813912916469_3185912223764174086_n.jpg
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مزدور اس حساب کے خوش قسمت ہیں کہ روز قیامت رزقِ حلال اُن کے ساتھ کھڑا ہو گا ۔ ۔ ۔
     
    ھارون رشید اور حنا شیخ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    جی ۔۔۔ آج کچھ دیر پہلے ہی ہم اپنی کام والی کو یہ بات بتا ریے تھے ۔۔۔ اور اس سے بولا کے تم لوگ تو بہت خوش قسمت ہو ۔۔۔ ماشا الله
     
    ھارون رشید اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں