1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈرامہ اکبر ( آزاد )

'کتب کی ٹائپنگ' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏19 اکتوبر 2020۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 92
    شیروں سے بغیر برچھی بھالے کے لڑسکتا ہے حضور کا اقبال درکار ہے اسے پنجرہ سے نکلوایا جائے ۔
    فراق دہلوی __ جو لوگ اکبر آباد اور وہاں کی عمارتیں دیکھ آئے ہیں ۔ انہیں معلوم ہے اور انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ اکبر آباد کے قلعہ میں جمنا کی طرف جو شاہی ایوان کی چھت ہے جس پر سنگ موسی کا تخت بچھا ہوا ہے اور اس کے چاروں طرف نورالدین جہانگیر کی تعریف میں اشعار کندہ ہیں اسی تخت کے نیچے خندق میں سنگ سرخ کا بہت گہرا ایک کنواں بنا ہوا ہے اور اس کنویں میں لوہے کا ایک پھاٹک لگا ہوا ہے جب بادشاہ سلامت شیروں یا چیتوں کی لڑائی دیکھتے تھے تو اس کنویں میں شیر یا چیتے پھاٹک کے ذریعہ سے پہنچا دیے جاتے تھے اور پھاٹک بند کردیا جاتا تھا اس کا نام کشتی خانہ ہے یہ کشتی خانہ اتنا عمیق بنا ہوا ہے کہ اس میں سے شیر جست کرکے اوپر نہیں آسکتا ہے اس لئے جلال الدین اکبر اور جہانگیر قلعہ معلی میں تخت پر بیٹھے بیٹھے شیروں
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 93
    کی کشتی بہت اطمینان سے دیکھا کرتے تھے کیونکہ نصیب دشمنان بادشاہ کی جان کے لئے کوئی جوکھوں کی نہ تھی ۔ علی قلی خان شیردل بےتکلف اس کشتی خانہ میں گھس گیا اور کہا شیر کو اس کے اندر گھسا دو قرادل شیر کے پنجرہ کو گھسیٹ کر کشتی خانہ کے پھاٹک تک لے گئے اور پنجرہ کی کھڑکی پھاٹک سے لگا کر کھول دی شیر نے جو دیکھا کہ سامنے آدمی کھڑا ہے تو وہ پنجرہ سے نکل کر علی قلی کی طرف لپکا اور ادھر قرادلوں نے جھپ سے کشتی خانہ کا دروازہ بند کردیا ۔ شیر وہ بلا ہے کہ جنگل میں اگر وہ نظر آجائے تو جوتیاں ڈھیلی ہوجاتی ہیں اور بڑے بڑے بہادر بدحواس ہوجاتے ہیں مگر علی قلی خدا جانے کس زور قوت کا انسان تھا جس نے بےکھانڈہ بےتلوار کے شیر کو مار کر اس کا دم نکال دیا اور کشتی خانہ سے نکل کر شاہنشاہ کو آداب بجا لایا حضور والا نے اسی وقت ایک خلعت عنایت فرمایا اور شیرافگن خان خطاب دیا گو سارے شہر میں شیرافگن خان کی واہ واہ ہورہی تھی مگر شیرافگن خان کا خون خشک ہوا جاتا تھا
     
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 94
    وہ سمجھ گیا تھا کہ اگر میں چند روز اور اکبر آباد میں رہا تو بادشاہ سلامت کسی نہ کسی بہانہ سے مجھے ضرور ہلاک کروا دیں گے اس واسطے اس نے حیلہ بہانہ کرکے بادشاہ سے رخصت لے لی اور اپنے بال بچوں کو لے کر بردوان چلا گیا جان بچی لاکھوں پائے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نویں جھلک
    اب سین احمد آباد گجرات میں ہے
    نورالدین جہانگیر شاہنشاہ اپنی ولی عہدی کے وقت میں بھی گجرات کی سیر کرچکے ہیں اور انہیں اس لئے یہ خطہ اور پسند ہے کہ یہاں ہاتیوں کا شکار خوب ہوتا ہے دارالخلافہ اکبر آباد سے منزل بمنزل کوچ کرتے ہوئے پہلے حضور والا بندر کھنبایت پہنچے سمندر کی سیر کی وہاں سے پلٹ کر احمد آباد پہنچے گجرات میں بیرم خاں خانخاناں کی پوتی اور عبدالرحیم خان خاناں کی
     
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 95
    بیٹی خیرالنساء بیگم اپنی جاگیر پر رہتی تھیں جب حضور والا سمندر کی سیر سے احمد آباد پہنچے تو خیرالنساء بیگم صدقہ کے لئے کئی خوان اشرفیوں اور روپوؤں کے لے کر محل میں حاضر ہوئیں خواجہ سرا نے حضور کو اطلاع کی تو حضور والا محل میں تشریف لائے خیرالنساء نے آگے بڑھ کر آداب کیا اور دونوں ہات بلائیں لینے کے لئے بادشاہ کی طرف بڑھائے جہانگیر نے اپنا سر ان کے آگے جھکا دیا جب وہ بلائیں لے چکیں تو بادشاہ مسند پر بیٹھ گئے اور خیرالنساء سے کہا آپ بھی میرے برابر بیٹھیں ۔
    خیرالنساء __ حضور جو قرینہ لونڈی کے باپ دادا کا ہے اسے کیوں کر چھوڑ سکتی ہے لونڈی کا حضور کے آگے دست بستہ کھڑا ہونا کیا کم عزت ہے ۔
    بادشاہ سلامت __ توبہ توبہ آپ کیا فرماتی ہیں ۔ جب بیرم خان خانخاناں شہید کو حضرت عرش آشیانی خان بابا کہتے تھے تو آپ کے والد بزرگوار میرزا عبدالرحیم خان میرے بھائی ہوئے اور آپ ان کی صاحبزادی ہیں تو میری بھتیجی ہوئیں مگر عمر میں آپ مجھ سے کہیں بڑی ہیں اس لئے مجھے
     
  5. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 96
    آپ کا ادب ضرور ہے ۔
    خیرالنساء __ حضور کی عزت افزائی ورنہ ایاز قدر خود بشناس آقا دو برس کا اور غلام سو برس کا جہاں پناہ یہ تو فرمائیں کہ احمد آباد میں سلامتی سے قیام کب تک رہے گا ۔
    بادشاہ سلامت __ ابھی تو میں یہاں بہت دن رہوں گا دوحدہ پر جاکر ہاتیوں کا شکار کرنا ہے آپ فرمائیے
    خیرالنساء __ باوا جان نے جب احمد آباد سے تین کوس باہر دریائے سابرمتی پر سرخیز کے پاس مظفر کو شکست دی تو خاص اس مقام پر جہاں گھمسان کا رن پڑا تھا ایک باغ بنایا اور اس کا نام فتح باغ رکھا وہ باغ حضور والا کی دعا سے اب تک سرسبز ہے لونڈی کی تمنا ہے کہ حضور والا اس باغ میں قدم رنجہ فرما کر اسے غیرت فردوس بنائیں اور اس کی بارہ دری میں بیٹھ کر لونڈی کے گھر کا دال دلیہ نوش فرما کر ہم چشموں میں عزت بخشیں ۔
    بادشاہ سلامت __ ہنس کر نیکی اور پونچھ پونچھ یوں تو روز ہی خاصہ پر
     
  6. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 97
    قسم قسم کے کھانہ ہوتے ہیں مگر آپ کے ترکمانی کھانے کھا کر جی زیادہ خوش ہوگا
    خیرالنساء __ لونڈی کس قابل ہے یہ سب آقا کی نوازش ہے ۔
    بادشاہ سلامت __ تو بس ہم اور دو ایک مصاحب آجائیں گے ۔
    خیرالنساء __ نہیں حضور بلکہ حضور کے سارے لشکر کی ادنے اعلے سے لے کر حیوانوں کی بھی دعوت ہے ہاتی گھوڑہ بھی لونڈی کے گھر کا راتب کھائیں گے
    اس بات کو سن کر جہانگیر نے کچھ جواب نہ دیا اور وہ دیر تک سوچتے رہے آنکھ اٹھا کر دیکھا تو معلوم ہوا خیرالنساء رو رہی ہیں ۔
    بادشاہ سلامت __ ہیں ہیں آپ روتی کیوں ہیں میں تو اس خیال میں تھا کہ اس قدر تکلیف کرنے کی ضرورت کیا ہے اگر آپ کی خوشی یہی ہے تو مجھے منظور ہے ۔
    خیرالنساء __ آداب بجا لاتی ہوں خداوند نعمت اول تو ہمارے پاس ہے کیا اور جو کچھ ہے وہ آپ کا اور آپ کے بزرگوں کا دیا ہوا ہے ۔ البتہ اس قدردانی سے لونڈی اور لونڈی کے خاندان کی عزت ازسرنو
     
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 98
    تازہ ہوجائے گی اچھا تو پرسوں حضور فتح باغ میں تشریف فرما ہوں اور ایک ہفتہ تک مع بیگمات اور لاؤلشکر کے وہاں ٹھیریں ۔
    بادشاہ سلامت __ میں نے تو کہہ دیا کہ جو آپ کی خوشی مگر اس میں کسی قدر آپ کو زحمت ضرور پہنچے گی ۔
    خیرالنساء __ حضور کا ہات لونڈی کے سر پر ہے تو لونڈی کو رتی بھر تکلیف نہ پہنچے گی ۔ یہ کہہ کر خیرالنساء رخصت ہوئی اور جہاں پناہ باہر تشریف لائے تو دیکھا قلیچ خان صوبہ دار گجرات بایزید خان دیوان مرتضی خان جہانگیر قلی خان اعظم کا بیٹا اور عبداللہ خان فیروز جنگ اور خواجہ نواب قطب الدین کوکہ فتح پوری حاضر ہیں ۔
    بادشاہ سلامت __ بھائی قطب الدین خان آپ نے سنا خانخاناں کی بیٹی خیرالنساء محل میں آئی تھی اور ہماری مع لشکر اور لشک کے ہاتی گھوڑوں تک کی دعوت کر گئی ہے اور دعوت بھی ایک ہفتہ کی ۔ کس طبعیت اور حوصلہ کی عورت ہے ۔
     
  8. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 99
    ںواب قطب الدین خان __ حضور والا آخر ہے کس دادا کی پوتی اور کس باپ کی بیٹی ۔
    خان فیروز جنگ __ کو کہ صاحب نے جو کچھ فرمایا وہ بجا ہے مگر حضور چاند میں ساری روشنی آفتاب کی بخشی ہوئی ہوتی ہے ۔ دن میں اسے دیکھیے تو آسمان پر ایک ٹھیکرہ دکھائی دیتا ہے ۔ اس کے پاس جو کچھ ہے وہ حضور کے قدموں کا صدقہ ہے ۔
    قلیچ خان __ اس میں شک کیا ہے مگر فی الواقع وہ بڑی مدبرہ ہے جاگیر کا اس نے وہ بندوبست کیا ہے کہ کیا بھلا مرد کرسکے گا حضور والا دیکھیں گے وہ دعوت میں کیا سلیقہ دکھائی گی ۔ بادشاہ سلامت جو تیسرے دن فتح باغ پہنچے تو دیکھا دو کوس کے دور میں سورت اور احمد آباد کی کم خواب اور زربفت اور مخمل کے زرنگار خیمہ مہمانوں کے لئے برپا ہیں اور ہر مہمان کا نام جدا جدا خیموں پر اتنے بڑے بڑے حرفوں میں لکھا ہوا ہے کہ پچاس قدم سے اندھا بھی پڑھ لے کسی سے پونچنے گچنے
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 100
    کی حاجت نہیں اپنا نام پڑھے اور خیمہ میں تشریف لے جائے ہر خیمہ میں چھپر کھٹ ان پر بچھونے تکیہ غسل خانہ کا خیمہ الگ صحت خانہ کا خیمہ الگ روشنی خانہ کا خیمہ الگ ہر شے کا انتظام ہے ۔
    بادشاہ سلامت __ بھائی قطب الدین خان سالے کی نکوست از بہارش پیداست جب باغ کے باہر اس عورت نے یہ انتظام کیا ہے تو خدا جانے باغ کے اندر کیا کچھ کارستانی کی ہوگی ۔
    نواب قطب الدین خان __ حضور کا فرمانا بالکل درست ہے ۔
    بادشاہ سلامت باغ کے دروازہ پر پہنچے تو دربان نے ہات باندھ کر کہا ظل اللہ باغ کے دو حصہ ہیں ایک زنانہ ہے ایک مردانہ ہے اور دونوں حصہ بالکل الگ الگ ہیں ۔ اس دروازہ سے حضور مع اپنے مصاحبین کے مردانہ میں رونق افروز ہوسکتے ہیں اور اس دروازہ سے زنانہ میں بیگمات پہلے سے پہنچ گئیں ہیں بادشاہ سلامت نے دیکھا کہ زنانی ڈھیوڑی پر گجراتی عورتیں تلواروں سے پہرا دے
     
  10. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 101
    رہی ہیں بادشاہ سلامت نے نواب قطب الدین خان اور مع مصاحبوں کے مردانہ باغ میں پہنچے تو معلوم ہوا بہشت بریں میں آگئے ہر موسم کے پھول پھل درختوں میں موجود تھے اور پتوں کی سبزی پھل پھولوں کی رنگینی آنکھوں میں کھبی جاتی تھی ۔
    بادشاہ سلامت __ بھئی قطب الدین خان یہ کیا طلسمات ہے ۔ ہیں سردی گرمی ہر موسم کے پھول پھل اس باغ میں مہیا ہیں اور میوہ بھی ٹہنیوں میں لٹک رہے ہیں ۔
    خان فیروز جنگ __ سبحان اللہ کیا جادو سے کام لیا ہے ۔
    بادشاہ سلامت کو تاب نہ ہوئی رنگتروں کی طرف ہمیشہ آپ کی رغبت رہتی تھی ایک درخت میں کچے پکے کچھ سبز کچھ زرد کچھ سرخ رنگ کے رنگترہ لٹک رہے تھے اور ٹہنیاں مارے بوجھ کے جھک کر زمین کی طرف مائل ہورہی تھیں خود دست مبارک بڑھا کر دو تین رنگترہ توڑے اور خود ہی چھیلنا چاہا اب معلوم ہوا کے وہ موم کے بنے ہوئے ہیں
     
  11. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 102
    بادشاہ سلامت نے مڑ کر دیکھا تو باغ کے مہتمم نے ہات باندھ کر کہا ۔ خداوند یہ خزاں کا موسم ہے پھل پھول کہاں اس وقت تو باغ میں ہرا پتہ بھی کسی درخت کی ٹہنی پر نہیں ہے ان درختوں میں کیا پھل کیا پھول کیا غنچہ کیا شگوفہ سب مصنوعی ہیں کچھ کاغذ کے ہیں کچھ کپڑہ کے ہیں کچھ موم کے ہیں کچھ مٹی کے ہیں کچھ اور مصالحوں کے ہیں چونکہ حضور والا کی دعوت باغ میں کرنی تھی اور باغ میں خزاں تھی اس لئے گجرات کے کاریگروں کو بلواکر یہ سب سامان بنوایا گیا ہے ۔بادشاہ سلامت __ واللہ باللہ خیرالنساء مرد ہوتی تو وزارت کے قابل تھی بھئی عجب سلیقہ دکھایا ہے خیر اس سلیقہ کا میں صلہ بھی ایسا دوں گا کہ اس کی سات سات پشتیں یاد کریں گی اچھا بھائی قطب الدین خان ہم اور آپ باغ کی سیر کریں اور سب صاحب بارہ دری میں بیٹھیں ہم ابھی آتے ہیں سب درباری جانتے تھے کہ حضور والا کو شراب کی لت سے ذرا دیر ہوجاتی ہے تو مزاج بگڑ جاتا ہے اس لئے
     
  12. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 103
    اور اشناس تو پہلے ہی ٹھٹک گئے تھے رہے سہے اس کہنے سے سرک گئے صرف نواب قطب الدین خاں رہ گئے کیونکہ ان سے کچھ پردہ نہ تھا دوسرے بادشاہ نے ان کا ہات اپنے ہات میں مضبوط پکڑ رکھا تھا پیچھے ایک خدمتگار رہ گیا جس کی بغل میں غلاف کے اندر چھپی ہوئی مینا تھی اور اس کی جیب میں پیالی اس نے فورا اونڈیل کر پیش کی اور بادشاہ سلامت نے کھڑے کھڑے نوش فرمالی اور خدمتگار سے کہا اچھا تم حوض پر حاضر رہو جب ہم بلائیں تو آجانا یہ کہہ کر بادشاہ سلامت نواب قطب الدین خان کا ہات پکڑ کر آگے چل دیے اور خراماں خراماں دوسرے تختہ میں پہنچ گئے یہاں ایک گول چبوترہ بنا ہوا تھا اس کے چاروں طرف گملوں میں رنگین پھول اپنی بہار دکھا رہے تھے ۔ اور بیچ چبوترہ پر ایک تخت سنگ مرمر کا اور تخت پر مسند گاؤ تکیہ لگا ہوا تھا بادشاہ سلامت مسند پر بیٹھ گئے اور قطب الدین کو بھی اپنے پہلو میں بٹھا لیا ۔
     
  13. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 104
    بادشاہ سلامت __ خدا کا شکر ہے آج بھائی بھائی مدت کے بعد مل کر بیٹھے ہیں کیوں بھائی قطب الدین خان میں شرع شریف کے بموجب آپ کا سگا بھائی نہیں ہوا ۔
    نواب قطب الدین خان __ کیوں نہیں جب آپ نے میری والدہ ماجدہ کا دود پیا تو آپ ضرور میرے سگے بھائی ہوئے ۔
    بادشاہ سلامت __ تو حضرت سلیم چشتی جس طرح آپ کے نانا ہوئے میرے بھی نانا ہوئے ۔
    نواب قطب الدین خان __ بےشک ۔
    بادشاہ سلامت __ حضرت مجھے شیخو جی نہیں کہتے تھے ؟
    نواب قطب الدین خان __ ضرور کہتے تھے ۔
    بادشاہ سلامت __ تو پھر میرا آپ کا رشتہ بالکل ایک ہوا ۔
    نواب قطب الدین خان __ اس سے کس کافر کو انکار ہے ۔
    بادشاہ سلامت __ خدا کا شکر ہے کہ آپ سیدھے رستہ پر پڑلئے
     
  14. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 105
    کیوں بھائی جب میں تمہارا سچ مچ سگا بھائی ہوں تو تم نے آج تک اپنے بھائی کی بپتا پر توجہ نہیں کی اللہ غنی تمہاری بےرحمی کیسا شکار اور کیسی گجرات کی سیر اپنی وحشت مزاج کو دبانے چلا آیا ہوں خیر بھائی قطب الدین خان میں تو چند روز میں گھل گھل کر اور سسک سسک کر مر ہی جاؤں گا ۔ مگر قیامت میں تمہارا گریبان اور میرا ہات ہوگا ۔
    نواب قطب الدین خان __ یا اللہ حضور تمہید کو اس قدر طول دے رہے ہیں مگر مدعا کچھ نہیں سمجھاتے کیا آج ایک ہی پیالہ میں بدمستی کی نوبت پہنچی ۔
    بادشاہ سلامت __ بھائی آپ کے سر کی قسم مجھے تو دس پیالہ پی کر بھی بدمستی نہیں ہوتی یہ بیماری تو کم ظرفوں کی ہے ۔نہیں نہیں واللہ باللہ میں بالکل ہوش میں ہوں اور جو کچھ آپ سے کہہ رہا ہوں وہ ٹھیک ٹھیک کہہ رہا ہوں ۔
    نواب قطب الدین خان __ آخر فرمائیے تو سہی آپ کے دشمنوں پر کیا بپتا پڑی ہے ۔
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 106
    بادشاہ سلامت __ میں کچی گولیاں نہیں کھیلا ہوں جب تک آپ میرے سر پر ہات رکھ کر قسم نہیں کھائیں گے اور یہ نہیں کہیں گے جو سلیم کہے گا وہی میں کروں گا میں ہرگز ہرگز اپنا مطلب آپ پر ظاہر نہیں کرنے کا
    نواب قطب الدین خان __ جو آپ کی خوشی میں آپ کے سر پر ہات دھر کر کہتا ہوں جو آپ فرمائیں گے میں دل و جان سے اسے بجا لاؤں گا
    بادشاہ سلامت __ اب میرے دل کو تسلی ہوئی اصل بات یہ ہے مہرالنساء کی محبت کا تیر میرے دل میں ایسا بیٹھا ہے کہ آج برسوں ہونے آئے اپنی جگہ سے تل بھر نہیں سرکا ہے ۔
    کوئی میرے دل سے پونچھے تیرے تیر نیم کش کو
    یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا
    میرے محل میں بیگمیں رانیاں خطا و ختن کی گلرو سمن پور لونڈیاں موجود ہیں مگر اس کا خیال سب پر غالب ہے ۔ حضرت عرش آشیانی کے دباؤ سے میں نے اف نہیں کی مگر جس دن سے حضرت نے عالم بقا کی طرف
     
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 107
    رحلت کی ہے میرے دل کی چوٹ ابھر آئی ہے آج دنیا میں میرے لئے آپ سے زیادہ کوئی ہمدرد نہیں ہے آپ برائے خدا کوئی ایسی تدبیر نکالئے کہ وہ کافر میرے پاس آجائے ۔
    قطب الدین خان __ مجھے سخت تعجب ہے کہ آپ جیسا عاقل بادشاہ ہو کر ایسی ذلیل باتیں منہ سے نکالے اول تو آپ اپنی عمر کو دیکھئے ۔ خدا رکھے جوان جوان اولاد موجود ہے بوڑھے منہ مہا سے لوگ آئے تماشہ پر جسے آپ چاہتے ہیں وہ کیا آپ سے عمر میں کم ہے عورت بیسی سوکھیسی اور طرہ یہ کہ جنتی بیاتی عورت بال بچوں والی ۔
    معشوق بچہ کش سے تو سفلی خدا بچائے
    کیا انتشار ہوتا ہے کل بل کو دیکھ کر
    اور ایرانی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ۔
    لب گزیدہ اغیار من نمی خواہم
    عقیق کندہ نیام اگرچہ کار آید
     
  17. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 108
    باسی کلیوں کی طرف مرجھائے پھولوں کی جانب کسی کے دسترخوان کی جھونٹ پر ایک پاکیزہ مزاج کی رغبت تو ہو نہیں سکتی ۔
    چوں پیرشدی حافظ از میکدہ بیروں شو
    رندی و ہوس ناکی در عہد شباب اولی
    بادشاہ سلامت __ خواجہ حافظ کے اس مقطع کا جواب مولانا جامی نے خوب دیا ہے ۔
    چوں پیرشدی جامی در میکدہ مسکن کن
    کایں علت پیری راخم ہائے شراب اولی
    آپ نے جو کچھ اونچ نیچ اس کوچہ کے میں دکھائی ہے وہ میں سب جانتا ہوں مگر ۔
    من نبودم مرد سودائی ولے
    باقضائے آسمانی چوں کنم
    میرا دل قابو سے بےقابو ہے میری راتوں کی نیند اڑ گئی ہے میرے دل کا
     
  18. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 109
    چین اٹھ گیا ہے میں نے اپنے درد دل کا علاج خود بھی کرنا چاہا مگر راس نہ آیا علی قلی کو ایک بار ہاتی سے ایک بار شیر سے بھڑا دیا کہ اس کا کام تمام ہوجائے اور مہرالنساء عدت کے دن پورے کرکے میرے محل میں آجائے مگر جسے خدا رکھے اسے کون چکھے نہ ہاتی نے اس کا بال بیکا کیا نہ شیر نے ۔ لاچار ہوکر آپ کو تکلیف دیتا ہوں آپ اس کام کا بیڑا اٹھائیے ۔
    نواب قطب الدین خان __ جو حضور کی خوشی مجھے جو حکم ملے گا ۔ اس کی دل و جان سے تعمیل کروں گا ۔
    بادشاہ سلامت __ حکم تو نوکروں کو ملا کرتا ہے آپ تو میرے بھائی ہیں اور قوت بازو اس لئے میں بےتکلف عرض کرتا ہوں کہ آپ بنگالہ چلے چائیے کیونکہ جس دن سے امیر ابوالعلا خان نے بنگالہ کی نظامت کو چھوڑا ہے نائب کام چلا رہا ہے مگر وہاں ایک شاندار ناظم کی ضرورت ہے اس لئے آپ بردوان میں جاکر رہئیے جو بنگالہ کا صدر مقام ہے ۔ وہیں علی قلی بھی موجود ہے ایک پنتھ دو کاج ہوجائیں گے آپ اسے شیشہ میں
     
  19. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 110
    اتار لیں گے پرچالیں گے ۔
    نواب قطب الدین خان __ مجھے بنگالہ جانے سے اصلا انکار نہیں ہے میں حضور کے اقبال سے وہاں کا انتظام بھی اچھی طرح کر لوں گا مگر مجھے یہ امید نہیں ہے کہ علی قلی بہلائے پھسلائے میں آجائے گا اور اپنی جورو سے ہات اٹھائے گا اور وہ تو ایک شریف آدمی ہے اس ننگ کو تو دنیا میں کوئی ذلیل سے ذلیل آدمی بھی گوارا نہیں کرسکتا ہے ۔
    بادشاہ سلامت __ یہ آپ کا کہنا بالکل سچ ہے سیدھی انگلیوں کبھی گھی نہیں نکلتا ہے
    تقریر سے کام نہ چلے تو آپ کی کمر میں شمشیر بھی بندھی ہوئی ہے ۔
    نواب قطب الدین خان __ بہت خوب ۔
    بادشاہ سلامت __ تو یہاں سے آپ کل ہی چلے جائیں ۔
    نواب قطب الدین خان __ بہت اچھا مگر میں فتح پور سیکری اور بدایوں ہوتا ہوا بردوان جاؤں گا ۔
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 111
    بادشاہ سلامت __ ضرور آپ گھر ہوتے جائیے مگر زیادہ نہ ٹھیرئیے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دسویں جھلک
    رہے گا کوئی تو تیخ ستم کے یادگاروں میں
    مرے لاشہ کے ٹکرے دفن کرنا سو مزاروں میں
    نواب قطب الدین خان عرش آشیانی کے عہد میں بہار کے صوبہ دار تھے اب انہیں نورالدین جہانگیر نے منصب پنجہزاری زات اور خلعت خاص سے جس کے اندر خاصہ کا گھوڑا بازیں مرصح اور شمشیر آبدار بھی شامل تھی عنایت فرمایا ہے اور بنگالہ کا صوبہ دار کردیا ہے یہ وہ منصب عالی ہے جس میں منصب دار کو پچاس ہزار فوج رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے نواب قطب الدین خان بہادر گجرات سے سیدھے فتح پور سیکری آئے اور جب اپنے نانا جان حضرت سلیم چشتی رحمتہ اللہ علیہ
     
  21. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 112
    کے مزار پرانوار پر فاتحہ پڑھنے گئے تو ان کی آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہنے لگے ۔ یہ سعادت حاصل کرچکے تو بدایوں کو چل دیے کیونکہ پادشاہ جہانگیر نے قصبہ بدایوں سے متصل چار ہزار بیگہ زمین نواب قطب الدین خان صاحب کو بطور جاگیر عنایت کی تھی اور نواب عالی قدر نے اس زمین پر شیخوپورہ جہانگیر کے پرانے لقب پر آباد کیا تھا کیونکہ حضرت سلیم چشتی اور جلال الدین اکبر جہانگیر کو شیخو جی کہا کرتے تھے نواب ممدوح نے شیخوپورہ میں ایک شاندار قلعہ اور ایک عالی شان مقبرہ بھی بنوایا تھا اور اپنی جاگیر کا صدر مقام شیخوپورہ ہی ٹھیرایا تھا منشا یہ تھا کہ قلعہ میں مع اپنے اہل و عیال کے ہنسی خوشی زندگانی بسر کریں گے اور مقبرہ میں مرنے کے بعد چین سے آرام کریں گے نواب قطب الدین خان صاحب نے حضرت سلیم چشتی کے تمام تبرک بھی شیخوپورہ میں لے جا کر رکھے تھے اور ان کے لئے ایک درگاہ بنائی تھی تاکہ خاندان چشتیہ کی یادگار قائم رہے چنانچہ اب تک شیخوپورہ میں نواب قطب الدین خان صاحب کی ذریات اور وہ تمام تبرکات موجود
     
  22. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 113
    ہیں اور فقیر فراق اس مقام کو بالقصد جاکر دیکھ آیا ہے نواب قطب الدین خان صاحب جب شیخوپورہ سے چلے تو شیخوپورہ کے ادنی اعلی آدمیوں سے ملے اور کہا بھئی زندگی کا کچھ اعتبار نہیں ہمارا کہا سنا معاف کرنا وہ کیا وقت تھا جس میں نہ ریل تھی نہ موٹر کار اور اس زمانہ کے آدمی کیا عالی ہمت تھے جو سردی گرمی دھوپ چھاؤں برسات ندی نالوں کی کچھ پروا نہ کرتے تھے اور ہر موسم میں منزل بمنزل مہینوں کوچ کرتے تھے اور ان کے دل نہ اکتاتے تھے مانا کہ امیر رئیس پینس پالکیوں میں سفر کرتے تھے اچھے اچھے خیموں میں رات بسر کرتے تھے مگر سفر اور سقر کی ایک صورت ہے پھر بھی ہزار مشکلیں اور لکھ مصیبتیں چلنے والے کی جان کے لئے تھیں ۔ دلی آگرہ سے { خدا جھوٹ نہ بلوائے } بردوان دو مہینہ کا رستہ ہے نواب قطب الدین خان ابھی بردوان میں نہ داخل ہوئے تھے جو مہنہ بھر پہلے سے بردوان اور تمام علاقہ میں ہل چل مچ رہی تھی لوگ کہتے تھے نواب قطب الدین بادشاہ سلامت کے بھائی ہیں اور ان کا بردوان میں صوبہ دار ہوکر آنا گویا خود بادشاہ سلامت کا
     
  23. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 114
    تشریف لانا ہے دیکھنا کس دھوم سے پہنچیں گے مہرالنساء اور شیرافگن خان کو اپنی فکر تھی کیونکہ ہاتی اور شیر سے لڑوانا خالی ازعلت نہ تھا آخرکار نواب صوبہ دار بہادر بردوان میں پہنچ گئے ۔ پچیس ہزار سوار رکاب میں تھے کوسوں میں چھاونی پڑگئی اور خود بدولت نے بردوان کے قلعہ میں رہنا پسند کیا جو شہر سے کسی قدر دور تھا دوسرے دن دربار ہوا پھر سمجھ لیجئے بادشاہ سلامت کے بھائی کا دربار تھا اس رونق کا دربار کیا کہ اکبر کا دربار یاد آگیا شیرافگن خان شہر سے متصل ایک باغ میں رہتا تھا دربار میں شیرافگن خان کو بھی جانا پڑا ۔
    نین نین کو جات ہیں نین نین کے ہیت
    نین نین سے ملت ہے نین رین کہدیت
    صوبہ دار صاحب کی اور شیرافگن خان کی بات چیت ہوئی مگر دلوں کا مالک اللہ تھا شیرافگن خان چھدا اتار کر اپنے گھر چلا آیا ۔ اور اس نے آتے ہی مہرالنساء سے کہا بیگم خدا خیر کرے صوبہ دار صاحب کے تیور اچھے نہیں ہیں مہرالنساء نے یہ بات سن کر آیک آہ کی اور کچھ اس زبان سے
     
  24. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 115
    نہ نکلا اس بےلطفی کے آنے جانے میں ایک مہینہ گزر گیا ۔ ایک دن صوبہ دار صاحب نے کہا شیرافگن صاحب مجھے کڑوڑیوں نے اطلاع دی ہے کہ آپ اپنی جاگیر کے کاشتکاروں کے سات سختی برتتے ہیں حضرت یہ اکبری دور نہیں ہے یہ جہانگیری وقت ہے رعایا پر سختی کسی طرح مناسب نہیں ہے ۔
    شیرافگن خان __ جس کسی نے آپ سے میری شکایت کی ہے ۔ محض تہمت ہے ذرا اس کڑوڑی کو میرے سامنے بلوائیے صوبہ دار صاحب تو لڑائی کے گھات تھے اس لئے وہ ناحق و ناروا گفتگو کر رہے تھے شیرافگن خان کے اس کہنے پر منہ بگاڑ کر چپ ہوگئے اس تلخی میں ایک مہینہ اور گزر گیا اور شیرافگن خان کو صوبہ دار کی طرف سے پوری بدگمانی ہوگئی وہ جب صوبہ دار صاحب سے ملنے آتا تو مسلح آتا ایک دن صبح ہی شیرافگن خان صوبہ دار صاحب کے بلائے پہنچے تو دیکھا صوبہ دار صاحب دیوان خانہ میں اکیلے بیٹھے ہیں ۔
     
  25. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 116
    صوبہ دار صاحب __ آئیے آَئیے یہاں تشریف لائیے شیرافگن خان بیٹھا مگر نہایت ہوشیار چوکس ۔
    صوبہ دار صاحب __ مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے ۔
    شیرافگن خان __ فرمائیے ۔
    صوبہ دار صاحب __ آپ معاف کیجئے گا میں بادشاہ سلامت کا ایک پیغام لایا ہوں آپ کو پہنچایا چاہتا ہوں ۔
    شیرافگن خان __ ارشاد کیجئے ۔
    صوبہ دار صاحب __ حضور والا نے فرمایا ہے علی قلی سے کہنا آدمی اپنی اصلیت کو نہ بھولے تمہاری اوقات یہ تھی کہ بادشاہ ایران کے باورچی خانہ میں دروغہ تھے اور وہاں پڑے پڑے مکھیاں مارا کرتے تھے ہندوستان میں آکر خانخاناں کے ٹکڑوں پر پڑے رہے خدا عرش آشیانی کا بھلا کرے جنہوں نے تمہیں بھاگ لگائے اور جاگیر عنایت فرمائی ۔ ہماری نظرعاطفت بھی تم پر اب تک مبذول ہے اسی وجہ سے ہم نے تمہیں شیرافگن خان کا
     
  26. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 117
    خطاب دیا اور خلعت خاص مرحمت فرمایا تمہیں لازم ہے کہ ہمارے حق نمک کو نہ بھولو اور ہماری اطاعت اپنے لئے فرض سمجھو تم یہ بھی جانتے ہو کہ مہرالنساء کے اوپر سب سے پہلے ہماری ہی نظر پڑی ہے اس لئے وہ درحقیقت ہماری ہی مطلوبہ اور محبوبہ ہے تاہم تم اسے اپنے تصرف میں ایک مدت تک لائے ہو مگر خیر تم بغیر سمجھائے اس معاملہ کو نہیں سمجھے تو تم پر چنداں اعتراض بھی نہیں ہے مگر جب تمہیں یہ امر جتا دیا گیا تو تمہیں لازم ہے کہ حد ادب سے نہ بڑھو اور مہرالنساء کو ہنسی خوشی ہمارے پاس بھیج دو ورنہ تم جانتے ہو بادشاہوں کا غصہ بےپناہ ہوتا ہے ۔
    شیرافگن خان __ واہ جناب صوبہ دار میں تو سمجھا تھا آپ ملکی انتظام کے لِے یہاں بھیجے گئے ہیں مگر معلوم ہوا کہ آپ بادشاہ کے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بن کر آئے ہیں افسوس آپ نے اس منصب اور دنیاوی مال و دولت کے پیچھے اپنے بزرگوں کے چال چلن کا بالکل بھلادیا آپ سوچئے کس کے تو آپ پوتے ہیں اور کس کے نواسہ کہلاتے ہیں اور
     
  27. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 118
    کس خاندان میں سے ہیں میاں قطب الدین سچ کہنا بادشاہ کی طبعیت اگر کسی اور خاندانی شخص کی منکوحہ کی طرف راغب ہوجاتی اور اسے یہ پیغام سنایا جاتا تو وہ اسے قبول کرلیتا میرے نزدیک تو اس کا جواب وہ زبان شمشیر سے دیتا صوبہ دار صاحب کو یہ گمان تھا کہ جب میں شیرافگن خان کو اعلی حضرت کا حکم سناؤں گا تو وہ ڈر کے مارے تھرا اٹھے گا اور کہے گا کہ بہت اچھا میری جورو کو بادشاہ کے پاس بھیج دیجئے مگر وہ ایک غیرتمند آدمی تھا ۔ صوبہ دار صاحب کی بات سنتے ہی وہ تلوار ٹیک کر کھڑا ہوگیا نواب قطب الدین خان بھی ایک دلیر شخص تھے مگر قضا نے ان کے پاؤں پکڑلئے تخلیہ کے لحاظ سے انہوں نے اپنے خدمت گاروں کو بھی دور کردیا تھا تاہم انہوں نے پکارا بھی کوئی ہے ادھر آؤ مگر گلے کو موت نے دبا لیا حلق میں اچھو لگا آواز نکلی مگر نوکروں تک نہ پہنچی اتنی دیر میں شیر افگن خان نے صوبہ دار صاحب کو قتل کرکے پارہ پارہ کرڈالا جب وہ خونچکاں تلوار لے کر کمرہ سے باہر نکلا تو لوگ دوڑے اور صوبہ دار صاحب کی لاش کو دیکھ کر
     
    Last edited: ‏12 نومبر 2020
  28. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 119
    شیرافگن خان پر حملہ آور ہوئے مگر شیرافگن خان وہ بہادر اور بےجگر شخص تھا جس نے ہاتی اور شیر کو بےہتیار کے خاک و خون میں ملا دیا تھا چند سپاہی اس سے کیا مقابلہ کرسکتے تھے اس نے سب کو تلوار کے گھاٹ اتارا اور آپ اپنے مکان کو چلا جب یہ شہر کے قریب پہنچ لیا تو قطب الدین خان صاحب کے رسالہ کے ایک افسر نے مع چند سواروں کے اس کا پیچھا کیا یہ اپنی حویلی کے احاطہ میں داخل ہوچکا تھا جو رسالہ کا افسر اور اس کے ہمراہی آن پہنچے افسر نے اپنے ماتحتوں سے کہا دیکھتے کیا ہو اس بدبخت نے بادشاہ کے بھائی کو قتل کیا ہے تم اسے پرزہ پرزہ کر ڈالو شیرافگن خان زنانی ڈھیوڑی تک پہنچ لیا تھا مگر ڈھیوڑی کا دروازہ لونڈیوں نے ڈر کے مارے بند کرلیا تھا کیونکہ شور و غل سن کر ساری زنانی حویلی کانپ رہی تھی شیرافگن خان حریف کی آواز سن کر پلٹا اس کے ہات میں وہی تلوار اب تک موجود تھی جس سے صوبہ دار صاحب کو ہلاک کرچکا تھا مگر اکیلا کس کس کا مقابلہ کرتا بہت سے بلم اور برچھیاں اس کے سینہ میں
     
  29. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 120
    لگ کر پار ہوگئیں ۔ یہ لڑکھڑا کر خاک پر گرا پھر کیا تھا ایک شیرافگن خان کے پچاس شیرافگن خان ہوگئے انگنت تلواریں پڑیں جنہوں نے ریزہ ریزہ کردیا اس قیامت خیز مصیبت کو دیکھ کر مہرالنساء پردہ سے نکل آئی اور شزیرافگن خان کی لاش کے سرہانے کھڑے ہوکر اس نے پیٹنا شروع کیا ۔ اس کے بیانوں سے پتھر کا جگر پانی ہوا جاتا تھا وہ بار بار کہتی تھی اے میرے وارث اس بندی کو تو کس پر چھوڑ گیا اب میں کس کی ہوکر رہوں گی ہائے اس پردیس میں وہ بندی لٹ گئی اس کے پاس ہی اس کی لڑکی کھڑی تھی اور باپ کو بکرے کی طرح کٹا ہوا دیکھ کر واویلا کر رہی تھی ادھر صوبہ دار صاحب کی میت پر ان کے عزیز رو پیٹ رہے تھے خاص کر ان کے صاحبزادہ فرید خان جن کا خطاب اورنگ زیب کے عہد میں محتشم خان ٹھیرا اور وہ عالمگیر کے زمانہ میں ایک رکن سلطنت سمجھے گئے اپنے باپ کو اس طرح رو رہے تھے کہ سننے والوں کا کلیجہ پھٹا جاتا تھا خیر ان کے تو دل کو لگی تھی مگر اس حادثہ نے سارے بردوان میں بھونچال پیدا کردیا تھا اور ہر گھر میں سے آہ و بکا
     
  30. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صفحہ 121
    کی آوزیں آ رہی تھیں گھنٹہ دو گھنٹہ کے بعد جب قطب الدین خان کے پسماندوں کے ہوش حواس کسی قدر درست ہوئے تو دیوان خانہ میں بیٹھ کر انہوں نے کہا سلطانی قاضی سلطانی مفتی اور میر عدل کو اور ان کے علاوہ جو جو معزز اور سردار ہیں انہیں بلا کر مشورہ کرنا چاہئے کہ اب کیا کیا جائے ۔ ان لوگوں کا پہلے سے دل صوبہ دار صاحب کے مکان پر آنے کو چاہ رہا تھا مگر وہ اپنی اپنی جان کے لئے ڈر رہے تھے ان لوگوں کے بلانے سے سمجھے کہ اب وہاں کچھ خطرہ نہیں ہے فورا آگئے اور مشورہ شروع ہوا میر عدل نے کہا میری رائے ناقص یہ ہے ۔ کہ نواب قطب الدین خان اور علی قلی خان دونوں مسلمان تھے آپس میں لڑے جھگڑے اور ہلاکت کو پہنچے تو اس میں ہمیں کوئی دخل نہیں تھا اس کا بدلا ان سے خدا لے گا اور وہی خوب جانے گا کہ دونوں میں خطا وار کون تھا ہمارا آپ کا یہ فرض ہے کہ دونوں کے جنازہ کی نماز ادا کرکے انہیں سپرد خاک کریں اور اسی وقت بارگاہ سلطانی میں اس معاملہ کو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں