1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مشاہدرضوی: تجھے حمد ہے

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏9 جولائی 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    تجھے حمد ہے
    از : ڈکٹر محمد حسین مشاہدرضوی
    مری ابتدا مری انتہا ترے فضل سے تجھے حمد ہے
    یہ مرا بیان و مری زباں ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    یہ شفق میں جو ہے حنائی رنگ،یہ جو مہر میں ہے طلائی رنگ
    یہ قمر کا نور بھی یا خدا ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    یہ ستارے تارے یہ کہکشاں،یہ زماں زمین یہ آسماں
    یہ مکیٖں مکاں ہوئے ضوفشاں ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    یہ سمن و سوسن و یاسمن ، یہ بنفشہ ، سنبل و نسترن
    ہوئے مُشک بُو جو یہ برملا ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    یہ فاختائیں ، یہ قُمریاں ، یہ بُلبلیں ، یہ طُوطیاں
    چڑیاں و مینا نغمہ خواں ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    دریا ، سمندر ، آبشار ، صحرا و دشت و کوہ سار
    سب کو ملی جِلا یہاں ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    پربت کی اونچی چوٹیاں ، تری عظمتوں کی نغمہ خواں
    وادی میں ہے جوئے رواں ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    ترا نام لب پہ ہو صبح و شام ، شہِ انبیا پہ پڑھوں سلام
    رہے زندگی یوں رواں دواں ترے فضل سے تجھے حمد ہے

    نہیں مجھ میں اتنی لیاقتیں ، کہ بیاں کروں تری عظمتیں
    جو مُشاہدؔ ہے ترا نغمہ خواں ، ترے فضل سے تجھے حمد ہے
     
    Last edited: ‏9 جولائی 2015
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں