1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چوہدری نثار کا پرویز رشید پر جوابی وار

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏15 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    "جس شخص نے کبھی الیکشن نہیں لڑا وہ پارٹی کا پردھان منتری بن کر بیٹھا ہے، ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو"- چوہدری نثار کا پرویز رشید پر جوابی وار پرویز رشید کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے شیرکے نشان کے بغیرایک الیکشن لڑا جووہ بری طرح ہارے،نثار بیان دینے سے پہلے کہتے ہیں انہیں بیان دینا پسند نہیں ، اس بات سے ان کی منافقت کا اندازہ لگالیں۔منگل کو سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ پہنچے، میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر نے ایک بارچوہدری نثار پر تنقید کی ۔پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثارنے شیرکے نشان کے بغیرایک الیکشن لڑا جووہ بری طرح ہارے، چوہدری نثار بیان دینے سے پہلے کہتے ہیں انہیں بیان دینا پسند نہیں ، اس بات سے ان کی منافقت کا اندازہ لگالیں۔گزشتہ روز پرویز رشید کے انٹرویو پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کونسلر کا الیکشن نہ لڑنے والا پارٹی کا پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پر ان کے کرتوت سامنے آجائیں گے، وزیر اعظم اور نواز شریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں۔واضح رہے کہ رہنما مسلم لیگ پرویز رشید نے دو دن قبل نجی ٹی وی چینل کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اگر بااصول آدمی ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں۔ڈان لیکس کے معاملے پر چوہدری نثار ایک گروہ کو خوش کرنا چاہتے تھے۔ پارٹی میں میرا ووٹ اس حق میں ہوگا کہ چوہدری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کسی کی خوشنودی کیلئے مجھے پارٹی سے نکلوانا چاہتے تھے۔ امید ہے کہ غیرسیاسی عناصر سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔ سیاسی مداخلت کرنے پر کسی کا نام نہیں لیں گے کیونکہ ملکی حالات کا تقاضہ یہی ہے۔
     
    پاکستانی55 اور زیرک .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جب دو منافق لڑ رہے ہوں تو عوام کا بھلا ہوتا ہے، اس لئے انہیں لڑنے دیں۔ قدرت انہیں بے نقاب کر رہی ہے، کچھ بے نقاب ہو چکے اور باقی ہونے جا رہے ہیں۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    انشاالله
     
    زیرک نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں