1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چوکور تربوز اور ٹماٹر

'زراعت' میں موضوعات آغاز کردہ از عتیق الرحمن, ‏12 اگست 2006۔

  1. عتیق الرحمن
    آف لائن

    عتیق الرحمن مہمان

    چوکور تربوز اور ٹماٹر

    [​IMG] [​IMG]

    دو برس پہلے جرمنی میں ٹیڑھے کیلے کو سیدھا کرنے کے کامیاب تجربات ہوئے تھے اور اب وہاں غیر خم دار کیلے بھی میسر ہیں جنھیں سٹور کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔
    کیلوں سے پہلے ٹماٹر پر تجربات ہوئے، چنانچہ بیر جِتنے چھوٹے چھوٹے ٹماٹر تیار کیئے گئے جنھیں کاٹے بغیر کھایا جا سکتا تھا۔ اِن کے علاوہ بڑے ٹماٹروں کو چوکور شکل دینے کے تجربات بھی ہوئے لیکن اِس کےلیئے ایک پیچیدہ جِینیاتی عمل درکار تھا چنانچہ چوکور ٹماٹر ابھی تک عام آدمی کی رسائی میں نہیں آسکے۔

    تاہم چوکور تربوز کا معاملہ الگ ہے ، بلکہ اسے مکعب تربوز کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ یہ تربوز کسی پیچیدہ جینیاتی عمل کا ثمر نہیں بلکہ اسکی ٹکنیک انتہائی سادہ اور آسان ہے یعنی جونہی تربوز کی بیل پر پھل آتا ہے اِسکے گِرد چوکور ڈبّے لگادئے جاتے ہیں جوکہ تربوز کی گولائی کو چپٹا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

    چوکور تربوز کے اوّلین تجربات جاپان میں ہوئے تھے اور آج کل وہاں ڈبہ نما تربوز کوئی انوکھی چیز نہیں ہے۔

    چوکور ٹماٹر ابھی تک عام آدمی کی رسائی میں نہیں آسکے

    سکولی بچّوں کو تربوز کی یہ شکل خاص طور پر پسند ہے کیونکہ وہ ڈبل روٹی کی طرح اس کے ٹکڑے کاٹ کر اپنے لنچ بکس میں رکھ لیتے ہیں۔

    دکانداروں کے لیئے چوکور تربوز کو سٹور کرنا آسان ہے کیونکہ یہ ڈبوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر رکھے جاسکتے ہیں۔ گھریلو خواتین کے لیئے بھی آسانی ہوگی کیونکہ اب تربوز لُڑھک کر فرِیج سے باہر نہیں گرے گا۔

    برطانیہ میں سب سے پہلے ٹیسکو نامی سٹور نے چوکور تربوز بیچنے کا فیصلہ کیا ہے اور یکم اکتوبر سے یہ تربوز سٹور پر آجائیں گے۔ تربوز کا وزن تقریباً دو کلو ہوگا اور قیمت پانچ پاؤنڈ۔

    Source: http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... n_na.shtml
     
  2. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آپ نے یہ نہیں بتایا یہ پاکستان میں کب آرہے ہیں ؟
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    اس بارے میں سوچنا ممنوع ہے
     
  4. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    یہ تو بڑی زبردست تیکنیک ہوئی، چوکور تربوز کے تجربے کے لئے تو ہم گھر میں بھی تربوز اُگا سکتے ہیں۔ :p
     
  5. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت دلچسپ!
     
  6. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
  7. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چوکور تربوز اور ٹماٹر

    بے حد معلوماتی پوسٹ ہے بہت بہت شکریہ۔آپ جناب کا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں